مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل فائرنگ سے جاں بحق

معروف اسلامی اسکالر مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل اتوار کو پنجاب کے تلمبہ میں انتقال کر گئے ۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم  (سابقہ ​​ٹویٹر) پر ایک پوسٹ میں خبر کی تصدیق کرتے ہوئے مولانا طارق جمیل نے کہا کہ “حادثاتی موت” نے ماحول کو سوگوار کر دیا ہے۔ “ہم آپ سب سے درخواست کرتے ہیں کہ اس دکھ کے موقع پر ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔ اللہ میرے بیٹے کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔‘‘ میاں چنوں کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) محمد سلیم نے ذرائع کو بتایا کہ عاصم کو تلمبہ رورل ہیلتھ سنٹر لے جایا گیا، جہاں اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ لاش کو صحت مرکز سے خاندان کے گھر منتقل کیا جا رہا ہے۔ پنجاب پولیس کے ترجمان کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ موت کی وجہ “بندوق کی گولی” لگتی ہے۔ اس میں مزید کہا گیا کہ پنجاب کے انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) ڈاکٹر عثمان انور نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملتان کے ریجنل پولیس افسر سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ آئی جی پی ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ موت کی حتمی وجہ کا تعین “شواہد اور فرانزک رپورٹ کی روشنی میں کیا جائے”۔ پولیس کے بیان میں مزید کہا گیا کہ خانیوال ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اور دیگر اعلیٰ اہلکار جائے وقوعہ پر موجود تھے اور شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں۔ سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے سوگوار خاندان سے تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کیا۔ نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب اس حادثے پر آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل فائرنگ سے جاں بحق Read More »

ملک بھر میں عام انتخابات ممکنہ طور پر 28 جنوری 2024 کو ہوں گے

ملک بھر میں عام انتخابات کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی ہے ، جس کے مطابق جنرل الیکشن اٹھائیس جنوری دو ہزار چوبیس کومتوقع ہیں۔الیکشن کمیشن میں ابتدائی حلقہ بندیوں پر اعتراضات جمع کرانے کا آج آخری روز ہے۔  باخبر ذرائع کے مطابق ملک بھر میں عام انتخابات کیلئے پولنگ کی متوقع تاریخ سامنے آ گئی ہے، اور ممکنہ طور پرجنرل الیکشن اٹھائیس جنوری دو ہزار چوبیس بروز اتوار کو ہوں گے۔     ذرائع کے مطابق اس حوالے سےا لیکشن کمیشن سپریم کورٹ کو دو دن بعد تحریری طور پر آگاہ کرے گا۔ الیکشن کمیشن نے مجوزہ تاریخ پر انتخابات کی تیاریاں بھی شروع کر دی ہیں۔   یاد رہے کہ دو روز قبل صدر عارف علوی نےنجی ٹی وی کو انٹرویو میںعام انتخابات میں تاخیر کے خدشے کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیںجنوری کے آخری ہفتے میں الیکشن ہونے کا یقین نہیں۔  الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات میں تاخیر کے حوالے سے قیاس آرائیوں کی تردیدکی گئی تھی ۔اورصدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے عام انتخابات میں التوا سے متعلق بیان پر ردعمل میں کہا تھا کہ الیکشن کمیشن کی آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے تیاریاں مکمل ہیں۔ حلقہ بندیوں کی حتمی اشاعت کے فوراً بعد انتخابات کے شیڈول کا اعلان کر دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ ابتدائی حلقہ بندیوں پر اعتراضات الیکشن کمیشن میں قائم سہولت سینٹر پر آج رات بارہ بجے تک جمع کروائے جا سکیں گے۔ الیکشن کمیشن اعتراضات پر سماعت اٹھائیس اکتوبر سے چھبیس نومبر تک کرے گا۔ حلقہ بندیوں کی حتمی اشاعت تیس نومبر کو ہوگی۔ دوسری جانب حلقہ بندیوں پر اعتراضات نمٹانے کیلئے الیکشن کمیشن  نے دو بینچ بھی قائم کردئیے جو یکم نومبر سے سماعت کرینگے۔ پہلا بینچ اسلام آباد، شکار پور، خضدار، سیالکوٹ اور راجن پور کے اعتراضات پر سماعت کرے گا۔  دوسرا بینچ کرم، اٹک، جہلم، ننکانہ، کوہاٹ اور کورنگی کے اعتراضات نمٹائے گا۔ دو نومبر کو ملیر، سانگھڑ، سوات، ہری پور، چکوال اور پشین کے اعتراضات سنے جائیں گے جبکہ مردان، کراچی، شرقی، موسیٰ خیل، لودھراں، نوشہرہ فیروز اور حب کی سماعت بھی اسی روز ہوگی۔

ملک بھر میں عام انتخابات ممکنہ طور پر 28 جنوری 2024 کو ہوں گے Read More »

چنگان ماسٹر موٹرز نے بھی گاڑیاں سستی کردیں

پاکستان میں چنگان ماسٹر موٹرز نے اپنی نئی گاڑیوں کی قیمت میں غیر معمولی کمی کردی۔ گاڑیوں کی معلومات فراہم کرنیوالی معروف ویب سائٹ ’’پاک وہیلز‘‘ کے مطابق چنگان ماسٹر موٹرز نے اوشان ایکس 7 فیوچر سینس کی قیمت میں ڈھائی لاکھ روپے کی کمی کردی، جس کے بعد اس کے نرخ 89 لاکھ 49 ہزار روپے ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق چنگان نے اوشان ایکس 7 کمفرٹ کی قیمت میں بھی ڈھائی لاکھ روپے کی کمی کی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 82 لاکھ 99 ہزار روپے ہوگئی۔ چنگان ماسٹر موٹرز کی ایلسون لومیرے کی قیمت میں ساڑھے 4 لاکھ روپے کی نمایاں کمی کی گئی ہے، جس سے اس کی قیمت 45 لاکھ 49 ہزار روپے پر آگئی ہے، ایلسون کمفرٹ ڈی سی ٹی کی قیمت ساڑھے 3 لاکھ روپے روپے کمی سے 43 لاکھ 49 ہزار روپے کی ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق ایلسون کمفرٹ ایم ٹی کی قیمت میں بھی ساڑھے 3 لاکھ کی کمی کی گئی، جس کے بعد اب یہ گاڑی صارفین کو 37 لاکھ 99 ہزار روپے میں ملے گی، جبکہ ایم 9 سرپا کی قیمت ساڑھے 3 لاکھ روپے کمی سے 21 لاکھ 79 ہزار روپے پر آگئی ہے۔ چنگان موٹرز کی گاڑیوں کی نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر (27 اکتوبر) سے ہوگا۔

چنگان ماسٹر موٹرز نے بھی گاڑیاں سستی کردیں Read More »

’بھارت کی شدید فائرنگ‘ کے بعد سرحدی علاقوں میں خطرے کی گھنٹی

بھارتی فورسز نے سیالکوٹ کے قریب ورکنگ باؤنڈر کے ساتھ پاکستانی چیک پوسٹس پر فائرنگ شروع کر دی۔ ذرائع کی رپورٹ کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بات نہیں کی گئی، تاہم مقامی افراد کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی پوسٹس سے پتا چلتا ہے کہ ظفروال سیکٹر میں بھارت کے ساتھ سرحد پر متعدد مقامات پر شدید فائرنگ اور گولہ باری کی آوازیں سنی گئیں۔فوجی ذرائع کے مطابق فائرنگ اس وقت شروع ہوئی جب ایک ڈرون نے پاکستانی حدود میں گھسنے کی کوشش کی، جسے پاکستانی فورسز نے مار گرایا۔ بھارتی افواج نے مبینہ طور پر دراندازی کی ناکام کوشش کو چھپانے کی کوشش میں ورکنگ باؤنڈری کے ساتھ پاکستانی پوسٹوں پر اندھا دھند فائرنگ کی۔ ذرائع نے بتایا کہ کہ پاکستانی افواج نے بھارتی جارحیت کا ’بھرپور جواب‘ دیا۔ متعدد پاکستانی ایکس صارفین نے ویڈیوز پوسٹ کیں، جس میں رات گئے گولہ باری اور شدید فائرنگ کی آوازوں سنائی دیں، تاہم آزادانہ طور پر اس کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ خیال رہے کہ 21 اگست 2023 کو بھارتی فوج نے کنٹرول لائن سے ملحق نکیال پر سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک بزرگ شہید ہوگئے تھے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ بھارتی فوج نے نکیال سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا۔مزید کہا تھا کہ ’بھارت کی یہ کھلم کھلا جارحیت جنگ بندی معاہدے کی واضح خلاف ورزی ہے، پاکستان سرحد میں امن اور سکون چاہتا ہے اور اپنے شہریوں کی جان اور مال کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے‘۔

’بھارت کی شدید فائرنگ‘ کے بعد سرحدی علاقوں میں خطرے کی گھنٹی Read More »

کسٹم انٹیلی جنس نے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ پکڑ لی، مقدمہ درج

  کسٹمز انٹیلی جنس کراچی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 3 ارب روپے سے زائد کی ٹیکس چوری اور منی لانڈرنگ پکڑلی، میسرز ایچ ایس جے آئیکون نامی کمپنی نے حیدرآباد کسٹمز کلیکٹر کے ذریعے تعمیراتی سریا کلیئر کرایا، مقدمہ درج کرلیا گیا۔ کسٹمز انٹیلی جنس کراچی نے 3 ارب سے زائد کی ٹیکس چوری اور منی لانڈرنگ پکڑلی، میسرز ایچ ایس جے آئیکون نے حیدرآباد کسٹمز کلیکٹر کے ذریعے تعمیراتی سریا کلیئر کرایا، 14 ہزار میٹرک ٹن سے زائد وزن کا تعمیراتی اسٹیل پرائیوٹ بانڈڈ ویئر ہاؤس سے نکالا گیا۔ حکام کے مطابق ملی بھگت سے کلیئر کرائے گئے سریے پر ڈیوٹی، ٹیکس اور جرمانے کی رقم ادا نہیں کی گئی، کلیئر کرایا گیا سریا کراچی کے ایک تعمیراتی پراجیکٹ میں استعمال کیا گیا، مذکورہ پراجیکٹ کی تعمیراتی کمپنی میسرز ایچ ایس جے آئیکون سے منسلک کمپنی ہے۔ کسٹمز انٹیلی جنس نے منی لانڈرنگ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا، ٹیکس فراڈ کی ایف آئی آر میں محمد حنیف جیوانی، احمد حنیف جیوانی اور دیگر کو نامزد کیا گیا ہے۔

کسٹم انٹیلی جنس نے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ پکڑ لی، مقدمہ درج Read More »

Israel Ghaza Operation

اسرائیل کا غزہ میں زمینی آپریشن کو وسعت دینے کا اعلان: کیا غزہ پر زمینی حملہ اپنے مقاصد حاصل کر پائے گا؟

جمعہ کی شام اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے غزہ میں شدید بمباری کے بعد اب اسرائیل نے کہا ہے کہ اس کی زمینی فوج ’آج رات اپنے آپریشنز کو وسعت دیں گی۔‘ اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیئل ہیگاری نے کہا ہے کہ ’گذشتہ چند گھنٹوں میں ہم نے غزہ میں حملوں میں اضافہ کیا ہے۔ فضائیہ نے زیرزمین ٹارگٹس اور دہشت گردوں کے انفراسٹرکچر کو بڑے پیمانے پر نشانہ بنایا ہے۔ گذشتہ کئی گھنٹوں سے جاری اسی سرگرمی کے تسلسل میں اب زمینی افواج اپنی سرگرمیوں کو وسعت دیں گی۔‘ ان کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل کی دفاعی افواج اپنے فوجی اہداف کو حاصل کرنے کے لیے ’تمام جہتوں میں طاقتور اور مؤثر طریقے سے کام کر رہی ہیں۔‘ زمینی آپریشن میں وسعت کی خبر دینے کے بعد فوج کے ترجمان نے غزہ کے شہریوں کو کہا ہے کہ شہر کی جنوب کی جانب نقل مکانی کر جائیں۔ اس سے قبل فوج کے ترجمان نے الزام عائد کیا کہ حماس غزہ میں موجود ہسپتالوں کو زیرزمین سرنگوں اور کمانڈ سینٹرز کے لیے ڈھال کے طور پر استعمال کر رہی ہے، تاہم حماس نے اس کی تردید کی ہے۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان نے اس موقع پر خاص طور پر الشفا ہسپتال کا نام لیا اور کہا کہ اسے ’دہشت گردانہ کارروائیوں‘ کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔ اس اعلان سے قبل اشکلون میں موجود بی بی سی کی ٹیم نے رپورٹ دی تھی کہ وہ غزہ شہر میں بڑے دھماکوں کی شدید آوازیں سُن سکتے ہیں۔ بی بی سی ٹیم کے مطابق دھماکوں کی یہ آوازیں گذشتہ دنوں ہونے والی بمباری کی آوازوں سے زیادہ تھیں۔ دوسری جانب غزہ کی پٹی میں مقامی حکومت نے کہا ہے کہ علاقے میں انٹرنیٹ کی سروس معطل یعنی کاٹ دی گئی ہے۔ اس کی تصدیق انٹرنیٹ مانیٹرنگ سروس ’نیٹ بلاکس‘ نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ’ایکس‘ پر پوسٹ کیا کہ غزہ میں ’کنیکٹیویٹی میں بہت حد تک کمی‘ ہوئی ہے۔ مائندہ بی بی سی جیریمی بوون نے کہا ہے کہ آئندہ چند گھنٹوں میں کیا ہونے والا ہے اس کے بارے میں صرف اندازے ہی لگائے جا سکتے ہیں۔ ان کے مطابق ایک چیز واضح ہے اور وہ یہ کہ غزہ میں اسرائیل کی کارروائیوں میں شدت آ رہی ہے اور اس کے نتیجے میں مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہو گا۔ جیریمی کے مطابق اسرائیل نے کہا ہے کہ وہ انٹیلیجنس کی بنیاد پر ٹارگٹس کو نشانہ بنا رہے ہیں مگر اگر وہ زمینی افواج کو بھی غزہ میں بھیج رہے ہیں تو اس کا مطلب یہ ہو گا کہ جاری جنگ کا ردہم بدل رہا ہے۔ بیت المقدس میں موجود نمائندہ بی بی سی ٹام بیٹمین کے غزہ میں انٹرنیٹ اور فون کی سروسز بظاہر ختم کر دی گئی ہیں۔ انٹرنیٹ اور فون سروسز کی معطلی کے بعد فلسطین ریڈ کراس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کا غزہ کی پٹی میں واقع اپنے آپریشنز سینٹرز سے ’رابطہ مکمل طور پر ختم ہو گیا ہے۔‘ اسی طرح فلاحی تنظیم ’ایکشن ایڈ‘ نے بھی کہا ہے کہ ان کا غزہ میں موجودہ اپنے تمام اہلکاروں سے رابطہ ختم ہو گیا ہے۔ بی بی سی کے بہت سے نمائندگان نے بتایا ہے کہ ان کی جانب سے غزہ میں بھیجے گئے واٹس ایپ میسجز کا کوئی جواب موصول نہیں ہو رہا ہے۔ کیا غزہ پر زمینی حملہ اپنے مقاصد کو پورا کر سکتا ہے؟ پال کربی کا تجزیہ اسرائیل کے رہنما پہلے ہی یہ اعلان کر چکے ہیں کہ حماس کا نام و نشان مٹا دیا جائے گا اور آئندہ غزہ میں صورتحال کبھی ویسی نہیں ہو گی جیسا کہ پہلے تھی۔ وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا تھا کہ ’حماس کا ہر رکن ایک چلتی پھرتی لاش (ڈیڈ مین) ہے۔‘ انھوں نے حماس ’ٹیرر مشین‘ اور سیاسی ڈھانچے کو ختم کرنے کا عزم کا اعادہ بھی کیا تھا۔ اسرائیل نے غزہ میں اپنی زمینی کارروائیوں کو وسعت دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس زمینی آپریشن ’سورڈز آف آئرن‘ کا ہدف اس سے کہیں بڑھ کر ہے جو اسرائیل کی فوج نے اس سے قبل سوچا تھا اور یہ وہ منصوبہ ہے جو آئندہ کئی ماہ تک جاری رہ سکتا ہے۔ لیکن کیا اس زمینی آپریشن کے مقاصد حقیقت پسندانہ ہیں اور کیا اسرائیل کے فوج یہ مقاصد حاصل کر پائے گی؟ غزہ میں زمینی افواج کے داخل ہونے کا مطلب گھر گھر لڑائی ہو گا اور اس صورت میں غزہ کی پٹی میں آباد 20 لاکھ سے زیادہ کی شہری آبادی کو بے پناہ خطرات لاحق ہوں گے۔ حماس کے زیرانتظام غزہ میں حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی فضائی بمباری میں اب تک 7000 سے زیادہ لوگ پہلے ہی مارے جا چکے ہیں اور سینکڑوں ہزاروں اپنے گھر بار چھوڑ کر نقل مکانی کر چکے ہیں۔ زمین پر آپریشن کے علاوہ اسرائیل کی ڈیفنس فورسزکے پاس ایک اضافی کام غزہ بھر میں نامعلوم مقامات پر قید 220 سے زائد مغویوں کو بچانا بھی ہے۔ اسرائیل کے عسکری تجزیہ کار امیر بار شالوم کہتے ہیں کہ ’میرا نہیں خیال کہ اسرائیل حماس کے ہر رکن کو ختم کر سکتا ہے، کیونکہ یہ انتہا پسند اسلام کا تصور ہے۔ لیکن آپ حماس کو زیادہ سے زیادہ کمزور کر سکتے ہیں اور اس کی آپریشنل صلاحیتوں کو ختم کر سکتے ہیں۔‘ شالوم کے مطابق حماس کو کمزور کرنا اسے مکمل طور پر ختم کرنے سے زیادہ حقیقت پسندانہ مقصد ہو سکتا ہے۔ سرائیل ماضی میں حماس کے ساتھ چار جنگیں لڑ چکا ہے اور اس کے حماس کی جانب سے کیے جانے والے راکٹ حملوں کو روکنے کی ہر کوشش ناکام رہی ہے۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ ’اس سب کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ حماس کے پاس اب اسرائیلی شہریوں کو دھمکی دینے یا قتل کرنے کی عسکری صلاحیت نہیں ہونی چاہیے۔‘ تل ابیب یونیورسٹی کے فلسطینی سٹڈیز فورم کے سربراہ مائیکل ملسٹین اس بات سے متفق ہیں کہ حماس کو تباہ کرنا انتہائی پیچیدہ ہو گا۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ یقین کرنا اپنے آپ کو دھوکہ دینے کے مترادف ہو گا کہ آپ اُس خیال کو جڑ سے

اسرائیل کا غزہ میں زمینی آپریشن کو وسعت دینے کا اعلان: کیا غزہ پر زمینی حملہ اپنے مقاصد حاصل کر پائے گا؟ Read More »

پاکستان کا انوکھا گاؤں،جہاں ہر فیصلہ امام مسجد کر تا ہے سگریٹ نوشی پر پابندی ہے

مکوآنہ (  ایگنایٹ پاکستان)پاکستان کا انوکھا گاؤں۔جہاں ہر فیصلہ امام مسجد کر تا ہے سگریٹ نوشی پر پابندی ہیپاکستان کا ایک ایسا گاؤں جہاں سات سال سے سگریٹ نوشی پر پابندی ہے، تفصیلات کے مطابق ضلع فیصل آباد میں واقع ماموں کانجن کا ایک نواحی گاؤں 493 گ ب میں گزشتہ سات سال سے اور تو دور کی بات ہے کسی دکان پر سگریٹ تک فروخت نہیں ہوتے،تمام گاؤں والے امام مسجد کی بات مانتے ہیں اور انہی کے کہنے پر یہاں سگریٹ نوشی پر پابندی ہے، گاؤں کے تمام بوڑھے لوگوں کو اپنے اپنے گھروں میں حقہ پینے کی اجازت دی گئی ہے، امام مسجد مولانا محمد امین کے کہنے پرکسی کو شادی بیاہ یا دیگر خوشی کے مواقع پر ڈھول، گانے بجانے اور آتش بازی کی بھی اجازت نہیں ہے، گاؤں والے جب اپنے بچوں کی شادی کسی دوسرے شہر کرتے ہیں تو پہلے ان کو مذکورہ رسوم نہ کرنے کا بتا دیتے ہیں، گاؤں میں ٹی ایم اے کے خاکروب نہیں ہیں اور گاؤں کے نوجوانوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ہلال ویلفیئر سوسائٹی کے نام سے تنظیم بنا رکھی ہے جو تمام سماجی و فلاحی کام بہت اچھے طریقے سے انجام دے رہی ہے،لڑائی جھگڑے کے تمام معاملات گاؤں کی مسجد میں بیٹھ کر حل کیے جاتے ہیں، یہ گاؤں صفائی کے حوالے سے فیصل آباد کا مثالی گاؤں اور صفائی پر انعام بھی حاصل کر چکا ہے، دس ہزارسے زائد کی آبادی کے گاؤں میں صرف ایک مرکزی مسجد ہے جہاں پر تمام لوگ نماز جمعہ اور عیدین کی نمازیں پڑھتے ہیں، باقی نمازیں گاؤں کی دوسری مساجد میں جو گاؤں والوں کے نزدیک ترین ہوتی ہیں وہاں پڑھتے ہیں لیکن ایک اور حیران کن بات یہ ہے کہ یہاں اذان صرف مرکزی مسجد میں دی جاتی ہے اور یہ اذان تمام مساجد کے لاؤڈ سپیکر سے سنائی دیتی ہے، اس گاؤں کے لوگ امام مسجد کی باتوں پر عمل کرتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ یہاں پر سگریٹ نوشی پر پابندی ہے۔

پاکستان کا انوکھا گاؤں،جہاں ہر فیصلہ امام مسجد کر تا ہے سگریٹ نوشی پر پابندی ہے Read More »

Petroleum Prices

پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں مزید بھاری کمی کا امکان

سلام آباد(این این آئی)عالمی مارکیٹ میں کروڈ آئل کی قیمت میں فی بیرل 5ڈالر کمی ہوئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یکم نومبر سے پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھاری کمی کا امکان ہے۔آئندہ ماہ پٹرول کی قیمت میں 20روپے فی لٹر کمی کا امکان ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 16روپے فی لٹر کمی متوقع ہے،لائٹ ڈیزل آئل اور مٹی کا تیل بھی سستا ہوگا۔ اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا ابتدائی مسودہ تیار کر لیا۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی حتمی سمری 31اکتوبر کو پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کی جائے گی۔یاد رہے 16اکتوبر کو پٹرول 40روپے جبکہ ڈیزل15روپے فی لٹر سستا کیا گیا تھا۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں مزید بھاری کمی کا امکان Read More »

قطر نے انڈین بحریہ کے آٹھ سابق افسران کو سزائے موت سُنا دی: ’ہم فیصلے پر شدید صدمے میں ہیں،‘ انڈیا

قطر کی ایک عدالت نے گذشتہ سال اگست میں دوحہ سے گرفتار کیے جانے والے انڈین بحریہ کے آٹھ سابق اہلکاروں کو سزائے موت سنا دی ہے مگر ان کو کن الزامات کے تحت یہ سزا سنائی گئی ہے فی الحال اس کی تفصیل جاری نہیں کی گئی ہے۔ اس کی تصدیق کرتے ہوئے انڈیا کی وزارت خارجہ نے کہا کہ ’ہم سزائے موت کے فیصلے سے شدید صدمے میں ہیں اور عدالت کے تفصیلی فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں۔‘ انڈیا کے وزارت خارجہ نے مزید کہا ہے کہ ’اس کیس کی کارروائی کی خفیہ نوعیت کی وجہ سے اس موقع پر مزید کوئی تبصرہ کرنا مناسب نہیں ہو گا۔‘ بیان کے مطابق ’ہم اس کیس کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور اس کی پیروی کر رہے ہیں۔ ہم (گرفتار افراد کے لیے) تمام قونصلر اور قانونی مدد جاری رکھیں گے۔ ہم اس فیصلے کو قطری حکام کے ساتھ بھی اٹھائیں گے۔‘ ماضی میں گرفتار کیے گئے افراد کی شناخت کمانڈر (ریٹائرڈ) پورنیندو تیواری، کیپٹن (ریٹائرڈ) نوتیج سنگھ گل، کمانڈر (ریٹائرڈ) بیرندر کمار ورما، کیپٹن (ریٹائرڈ) سوربھ وششت، کمانڈر (ریٹائرڈ) سوگناکر پکالا، کمانڈر (ریٹائرڈ) امیت ناگپال، کمانڈر (ریٹائرڈ) امیت ناگپال اور سیلر راگیش کے طور پر ظاہر کی گئی تھی۔ سزا پانے والے انڈین بحریہ کے سابق اہلکار دوحہ میں قائم ’الظاہرہ العالمی کنسلٹینسی اینڈ سروسز‘ کے لیے کام کرتے تھے۔ یہ کمپنی قطر کی بحریہ کو تربیت اور ساز و سامان فراہم کرتی ہے۔ یہ کمپنی مبینہ طور پر ایک عمانی شہری کی ملکیت ہے، جو رائل عمانی فضائیہ کے ایک ریٹائرڈ سکواڈرن لیڈر ہیں، انھیں بھی آٹھ انڈین افراد کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا لیکن بعدازاں تفتیش کے بعد انھیں نومبر میں رہا کر دیا گیا تھا۔ کمپنی کی ویب سائٹ پر اسے قطر کی وزرات دفاع، سکیورٹی اور دوسری حکومتی ایجنسیوں کا ’مقامی بزنس پارٹنر‘ بتایا گیا ہے۔ اسے دفاعی آلات چلانے اور ان کی مرمت اور دیکھ بھال کا سپیشلسٹ بتایا گیا ہے۔ اس ویب سائٹ میں کمپنی کے اعلی اہلکاروں اور ان کے عہدے کی فہرست بھی دی گئی تھی جس میں کئی انڈین شہریوں کے نام بھی شامل تھے۔ تاہم بعدازاں یہ ویب سائیٹ انٹرنیٹ پر قابل رسائی نہیں رہی تھی۔ ان میں کچھ اہلکار اپنی انڈین بحریہ کی ملازمت کے دوران آبدوزوں کے پراجیکٹ پر کام کر چکے ہیں۔ ان سبھی اہلکاروں کو گذشتہ سال 30 اگست کو حراست میں لیا گیا تھا اور ستمبر سے یہ سبھی جیل میں ہیں۔ خبروں کے مطابق انھیں قید تنہائی میں رکھا گیا ہے۔ گذشتہ ہفتے انڈیا کی وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے بتایا تھا کہ اس کیس کی آخری اور ساتویں سماعت 3 اکتوبر کو ہوئی تھی لیکن انھوں نے اس ضمن میں مزید تفصیلات بتانے سے انکار کر دیا۔ نہ ہی قطر اور نہ ہی انڈیا نے اِن 8 افراد پر لگائے گئے الزامات کی تفصیلات کے بارے میں عوامی طور پر فی الحال کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا ہے، تاہم انڈین میڈیا نے نامعلوم ذرائع سے خبر دی تھی کہ انڈین شہریوں پر جاسوسی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ یہ معاملہ خبروں کی زینت اس وقت بنا تھا جب گذشتہ سال 25 اکتوبر کو ڈاکٹر میتو بھارگو نام کی ایک خاتون نے ایک ٹویٹ کیا جس میں انھوں نے دعویٰ کیا کہ ’انڈین بحریہ کے آٹھ سابق اہلکار، جنھوں نے مادر وطن کی خدمت کی ہے، گذشتہ 57 دنوں سے دوحہ میں غیر قانونی حراست/قید میں ہیں۔‘ ان کا مزید کہنا تھا کہ ’میں حکومت اور متعلقہ حکام سے درخواست کرتی ہوں کہ وہ جلد ضروری اقدامات کرے اور ان اہلکاروں کو کسی تاخیر کے بغیر قطر سے رہا کروا کر انڈیا لائے۔‘ قطر میں 70,000 سے زیادہ انڈین کام کرتے ہیں اور انڈین وزارت خارجہ کے مطابق انڈیا میں مائع قدرتی گیس کی کل سپلائی کا نصف سے زیادہ حصہ قطر سے آتا ہے۔ سال 2020-21 میں قطر کے ساتھ انڈیا کی باہمی تجارت 9.21 ارب ڈالر تھی جبکہ قطر میں 6000 سے زیادہ بڑی اور چھوٹی انڈین کمپنیاں کام کرتی ہیں۔ ایسی صورتحال میں آٹھ انڈین شہریوں، جو کہ نیوی کے سابق افسران بھی ہیں، کی گرفتاری نے اُن کے اہلخانہ کو حیران کر دیا تھا۔‘ اس سے قبل گرفتار کیے گئے کیپٹن (ر) نوتیج سنگھ گل کے بھائی نودیپ گل نے بیان دیا تھا کہ ’ہم ہاتھ جوڑ کر قطر کی حکومت اور اپنے ملک کی حکومت سے کہہ رہے ہیں کہ ان لوگوں کو جلد از جلد ملک واپس لانے کی اجازت دی جائے۔‘ جبکہ 64 سالہ گرفتار کمانڈر (ریٹائرڈ) پورنیندو تیواری کی بہن میتو بھارگوا نے کہا کہ ان کی 84 سالہ والدہ اس صورتحال پر بہت پریشان ہیں۔ جبکہ ایک ٹویٹ میں انڈین بحریہ کے سابق چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل (ر) ارون پرکاش نے انڈیا کی حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ اس معاملے کے پیش نظر قطر کی حکومت سے تعلقات پر نظر ثانی کرے۔

قطر نے انڈین بحریہ کے آٹھ سابق افسران کو سزائے موت سُنا دی: ’ہم فیصلے پر شدید صدمے میں ہیں،‘ انڈیا Read More »

Toyota Corolla Latest Prices

کرولا گاڑیوں کی قیمتوں میں بھی کمی کا اعلان

انڈس موٹرز کی کرولا کے تمام ماڈلز کی قیمتوں میں2 لاکھ سے ڈھائی لاکھ تک کمی کی گئی ہے امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی بحالی کے سبب پاکستان میں ٹویوٹا کاروں کی اسمبلینگ کرنے والی کمپنی انڈس موٹرز نےاپنی گاڑیوں ٹیوٹا کرولا کے تمام ماڈلز کی قیمتوں میں کمی کر دی۔  ٹیوٹا کے ویرینٹ کرولا کے ماڈل1.6 ایم ٹی کی قیمت میں 2 لاکھ روپے کی کمی کی گئی ہے ، اس ماڈل کی پرانی قیمت 61 لاکھ69 ہزار تھی جو کمی کے بعد 59لاکھ69 ہزار ہوگئی۔ کرولا کے ماڈل1.6 سی ٹی وی کی پرانی قیمت 67 لاکھ69 ہزار روپے تھی اور کمپنی کی جانب سے اس کی قیمت میں بھی 2 لاکھ10 ہزار روپے کمی کی گئی ہے ، اور اس ماڈل کی نئی قیمت 65 لاکھ59 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ اسی طرح کرولا1.6 سی وی ٹی ایس آر کی پرانی قیمت 74 لاکھ29 ہزار روپے تھی، اور اس کی قیمت میں 2 لاکھ40 ہزار روپے کی کمی کی گئی ہے ، اور اسماڈل کی نئی قیمت 71 لاکھ89 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔  کرولا 1.8 سی وی ٹی کی قیمت میں 2 لاکھ 30 ہزار کی کمی کی گئی ہے اور اس ماڈل کی پرانی قیمت 71 لاکھ 19 ہزار روپے تھی ، جو کمی کے بعد 68 لاکھ89 ہزار روپے ہوگئی۔  کرولا 1.8 سی وی ٹی ایس آر کی قیمت میں ڈھائی لاکھ روپے تک کمی کی گئی ہے، اس ماڈل کی قیمت77 لاکھ59 ہزار سے کم ہوکر 75 لاکھ9 ہزار ہوگئی ہے۔ ٹیوٹاکرولا کے ماڈل کرولا 1.8 سی وی ٹی ایس آر بی ایل کےکی پرانی قیمت 77 لاکھ 99 ہزار روپے تھی ، اور کمپنی کی جانب سے اس کی قیمت میں بھی ڈھائی لاکھ روپے تک کمی کی گئی ہے ، جس  کے بعد اس کی نئی قیمت 75 لاکھ49 ہزار روپے ہوگئی ہے۔   انڈس موٹرز کی جانب سے پاکستان میں تما م ڈیلرز کو نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جبکہ ٹیوٹا پاکستان نے بھی گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کی تصدیق کی ہے۔

کرولا گاڑیوں کی قیمتوں میں بھی کمی کا اعلان Read More »