Marriage

بوائے فرینڈ کی جہیز میں بی ایم ڈبلیو کار کی ڈیمانڈ؛ لیڈی ڈاکٹر نے خودکشی کرلی

نئی دہلی: بھارتی ریاست کیرالہ میں نوجوان لیڈی ڈاکٹر نے جہیز کے بے جا مطالبے پر اپنے ہی ہاتھوں اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کیرالہ کی رہائشی ڈاکٹر شاہانہ اپنے ہم جماعت ڈاکٹر ای اے رویس سے محبت کرتی تھیں۔ تعلیم مکمل کرنے کے بعد جب شاہانہ نے رویس سے رشتہ مانگنے گھر والوں کو بھیجنے کا کہا تو لڑکے کا اصل روپ سامنے آگیا۔ شاہانہ کے والد بیرون ملک ملازمت کرتے تھے لیکن ان کا انتقال دو سال قبل ہی ہوگیا تھا۔ شاہانہ اپنی ماں اور بھائی کے ساتھ رہ رہی تھی اور ساتھ ہی ملازمت کرکے گھر کی ذمہ داریاں پوری کرتی تھی۔ ای اے رویس نے اپنے گھر والوں کو رشتہ مانگنے کے لیے تو بھیج دیا لیکن آخری لمحات میں جہیز کی ڈیمانڈ کردی اور مطالبات پورے نہ ہونے پر شادی منسوخ کرنے کی دھمکی بھی دیدی۔ شاہانہ کی والدہ نے جہیز میں بھاری سونا، 15 ایکڑ زمین اور بی ایم ڈبلیو کار کا مطالبہ پورا کرنے سے معذوری ظاہر کی تو ڈاکٹر ای اے رویس اور اس کے والدین نے شادی منسوخ کردی۔ ڈاکٹر شاہانہ کو اپنے بوائے فرینڈ کے اس رویے نے غمزدہ کردیا اور دل برداشتہ ہوکر انھوں نے خودکشی کرلی۔ لاش کے پاس سے ملنے والی تحریر میں لکھا تھا کہ شادی کے نام پر ہرکوئی بس پیسا چاہتا ہے۔ پولیس نے جہیز مانگنے پر ڈاکٹر اے ای رویس کو حراست میں لے لیا جب کہ وزیر صحت نے بھی رپورٹ طلب کرکے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

بوائے فرینڈ کی جہیز میں بی ایم ڈبلیو کار کی ڈیمانڈ؛ لیڈی ڈاکٹر نے خودکشی کرلی Read More »

بیٹی کی شادی کرانے کیلئے باپ نے سکول ٹیچر کو اغوا کروا دیا

بہار: (ویب ڈیسک) بھارت میں باپ نے 23 سالہ سرکاری سکول ٹیچر کو اغوا کر کے اس کی شادی اپنی بیٹی سے کروا دی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست بہار کے ضلع ویشالی میں مڈل سکول ٹیچر گوتم گمار کو 5 سے 6 افراد نے اغوا کیا اور 24 گھنٹوں میں اغوا کار کی بیٹی سے جبری طور پر شادی کروا دی۔ گوتم کمار نے کچھ عرصہ قبل ہی پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کیا تھا اور مڈل سکول ٹیچر بنے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جب گوتم گھر نہ پہنچا تو اس کے اہلخانہ نے پولیس سے رجوع کیا اور احتجاج کیا، ٹیچر کے اہلخانہ نے راجیش رائے نامی ایک شخص پر الزام لگایا اور کہا کہ اس نے زبردستی اپنی بیٹی چاندنی کی شادی ان کے بیٹے سے کروائی ہے۔ اہلخانہ کے مطابق شادی سے انکار پر گوتم کو بدترین تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا تاہم پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گوتم کو بیان ریکارڈ کروانے کیلئے عدالت لے جایا جائے گا جبکہ لڑکی کے رشتے داروں سے بھی تفتیش جاری ہے۔

بیٹی کی شادی کرانے کیلئے باپ نے سکول ٹیچر کو اغوا کروا دیا Read More »

امام الحق اور انمول محمود شادی کے بندھن میں بندھ گئے

قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر بلے باز امام الحق اپنی قریبی دوست انمول محمود کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔ امام الحق کی شادی کی تقریبات کا آغاز 21 نومبر کو ناروے میں مہندی کی تقریب سے ہوا تھا۔ بعدازاں 23 نومبر کو لاہور میں قوالی نائٹ کا اہتمام کیا گیا تھا جہاں سابق کپتان بابر اعظم، سرفراز احمد سمیت دیگر کئی کھلاڑیوں نے شرکت کی تھی۔ 25 نومبر کو نکاح کی تقریب منعقد کی گئی جس کی تصاویر اور ویڈیوز امام الحق نے خود اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی شیئر کی ہیں۔ نکاح کی تقریب میں دلہن انمول محمود نے سلور اور گولڈن رنگ کی کڑھائی سے بنی ہلکی گلابی رنگ کی ساڑھی کا انتخاب کیا، خوبصورت جیلوری کے ساتھ انمول محمود دلکش دکھائی دے رہی تھیں۔ دوسری جانب امام الحق نے ہلکی سبز رنگ کی شیروانی کے ساتھ میچنگ جوتے اور پگڑی پہن رکھی تھی، جوڑا نکاح کی تقریب میں خوبصورت دکھائی دے رہا تھ امام الحق نے انسٹاگرام پر نکاح کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے انمول محمود کو جیون ساتھی ہونے کے ساتھ بہترین دوست قرار دیا۔ انہوں نے لکھا کہ ’آج ہم نہ صرف جیون ساتھی بن گئے ہیں بلکہ ہماری دوستی مزید مضبوط ہوگئی ہے جس کی بنیاد ہماری محبت کی کہانی ہے۔‘ امام الحق نے مزید لکھا کہ آج میں نے نہ صرف بہترین دوست سے شادی کی ہے بلکہ آپ کے دل میں اپنا ہمیشہ کے لیے گھر بنا لیا ہے، اس محبت کے لیے ہمیشہ شکر گزار ہوں جو ایک دوستی کی طرح محسوس ہوتی ہے اور یہی دوستی سب سے بڑی نعمت ہے۔’ اوپنر بلے باز نے نئے سفر کے آغاز کے لیے لکھا کہ ’امید ہے کہ یہ سفر محبت، خوشیوں اور نہ ختم ہونے والے حسین خوابوں سے بھرپور ہوگا، ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔‘ اس کے علاوہ کرکٹر کی جانب سے نکاح کی ویڈیو بھی شیئر کی گئی جس میں صرف قریبی دوستوں اور رشتہ داروں نے شرکت کی تھی۔ قبل ازین امام الحق کی جانب سے قوالی نائٹ کی بھی ویڈیو شیئر کی گئی جس میں انہیں قوالی گنگناتے سنا جاسکتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امام الحق اور انمول محمود کے ولیمے کی تقریب آج منعقد کی جائے گی۔ اس سے قبل رواں سال قومی ٹیم کے متعدد کرکٹرز شادی کے بندھن میں بندھ چکے ہیں جن میں حارث رؤف، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود، شاداب خان شامل ہیں

امام الحق اور انمول محمود شادی کے بندھن میں بندھ گئے Read More »

Late Marriage

نوجوان شادی نہ ہونے پر والدین کیخلاف تھانے پہنچ گیا

ڈیرہ اسماعیل خان: (ایگنایٹ پاکستان) نوجوان نکاح کے باوجود شادی نہ ہونے پر والدین کیخلاف تھانے پہنچ گیا۔ ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ پنیالہ کے گاؤں کٹہ خیل کے رہائشی نوجوان کی جانب سے متعلقہ تھانے میں درخواست دائر کی گئی ہے جس میں نوجوان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ میرا نکاح 2021 میں ہو چکا ہے لیکن والدین شادی کرنے کیلئے راضی نہیں ہو رہے۔ 32 سالہ نوجوان نے تھانہ پنیالہ میں دی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ ابھی تک رخصتی و شادی نہ ہونے پر وہ کنوارہ ہے اور اپنے کنوارے پن سے سخت تنگ ہے اور بار بار والدین سے التجا کرچکا ہے کہ میری شادی کروائیں لیکن وہ ٹس سے مس تک نہیں ہوتے۔ 

نوجوان شادی نہ ہونے پر والدین کیخلاف تھانے پہنچ گیا Read More »

Love Marriage

18 سالہ نوجوان کی 35 سالہ لڑکی سے شادی کے چرچے

مکوآنہ ( این این آئی )پنجاب کے شہر فیصل آباد میں 18 سالہ نوجوان نے 35 سالہ کزن سے پسند کی شادی کرلی جس کے انٹرنیٹ پر خوب چرچے ہیں۔ فیصل آباد کے شہزاد اور کومل نے بتایا کہ ان کی شادی کوئی آسان نہیں تھی، عمروں کے فرق کے باعث دونوں میاں بیوی کیلئے اپنے گھروالوں کو منانا خاصا دقت طلب رہا۔35 سالہ کومل نے انٹرویو کے دوران بتایا کہ ‘شہزاد اور میں آپس میں کزن ہیں، شہزاد کو مجھ سے محبت ہوئی اور پھر میں بھی ان سے محبت کرنے لگی جس کے بعد ہم دونوں نے شادی کرلیکومل کے مطابق ‘پہلے مجھے لگتا تھا کہ ان کی عمر مجھ سے چھوٹی ہے لیکن جب شہزاد نے مجھے پروپوز کیا تو میں بھی ان سے محبت کرنے لگ گئی، دوستوں نے بھی کہا کہ شہزادکی عمر چھوٹی ہے لیکن پھر میں نے سوچا جب پیار کیا تو ڈرنا کیسا، یوں سمجھیں کہ شادی سے پہلے کئی رکاوٹیں آئیں لیکن ہم نے اپنی فیملیز کو منالیا، میں شہزاد کو پیار سے مٹھو کہتی ہوں۔ دوسری جانب شہزاد نے بتایا کہ ‘پورے خاندان میں مجھے صرف کومل ہی اچھی لگتی تھی اور میں ان سے ہی محبت کرتا تھا یہ مجھے بہت شریف اور پیاری لگتی تھیں، ساری رات مجھے انہی کی یاد آتی تھی میں ان کو پیار سے پنکی بلاتا ہوں۔شہزاد نے بتا یا کہ ‘جب میں نے گھروالوں کو بتایا کہ میں کومل سے شادی کرنا چاہتا ہوں تو گھر میں مجھے مارا پیٹا لیکن میں نے نہیں مانی شادی کے بعد اب سارے گھر والے خوش ہیںـ

18 سالہ نوجوان کی 35 سالہ لڑکی سے شادی کے چرچے Read More »