Entertainment

International Punjabi Film Maujaan hi Maujaan

انٹرنیشنل پنجابی فلم ’موجاں ای موجاں‘ کا پاکستان میں شاندار بزنس

لاہور: پاکستانی سینماؤں کی زینت بننے والی پاکستانی اور بھارتی پنجابی فنکاروں پر مشتمل بین الاقوامی پنجابی فلم ’موجاں ای موجاں‘ کا لاہور، کراچی، اسلام آباد سمیت ملک بھر میں بہترین بزنس جاری ہے۔  ایگنایٹ پاکستان  کے مطابق پنجابی فلم نے اب تک پاکستانی مارکیٹ میں چھ کروڑ سے زائد کما لئے ہیں اور ہر گزرتے دن کے ساتھ فلم کے بزنس میں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ 20 اکتوبر کو ریلیز ہونے والی فلم ابھی تک ویک اینڈ پر سینماؤں میں خصوصی رش سمیٹ رہی ہے اور یہ معیاری تفریح سے بھرپور فیملی فلم ہے۔ ’موجاں ای موجاں‘ میں اسٹار کامیڈین گپی گریول، بنوں ڈھلوں، کرم جیت کے ساتھ پاکستانی اسٹار کامیڈین ناصر چنیوٹی نے بھی اہم کردار کیا ہے جسے شائقین نے خاص طور پر سراہا ہے۔ آئی ایم جی سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شیخ عابد رشید نے کہا کہ ’موجاں ای موجاں‘ رواں برس کی سپر ہٹ فلم ’کیری آن جٹا تھری‘ کی طرز پر بزنس کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بہترین کہانی، عمدہ موسیقی اور سماجی پیغام سے بھرپور مکمل تفریحی فلم سے شائقین خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

انٹرنیشنل پنجابی فلم ’موجاں ای موجاں‘ کا پاکستان میں شاندار بزنس Read More »

Yamuna Zaidi's Debut Film Nayab

“بھارت کو شکست دینے کا عزم”، یمنیٰ زیدی کی ڈیبیو فلم “نایاب” کا ٹریلر جاری

کراچی: پاکستان ڈراما انڈسٹری کی مقبول اداکارہ یمنیٰ زیدی کی ڈیبیو فلم “نایاب” کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ ڈراما انڈسٹری میں اپنی شاندار اداکاری سے کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والی خوبرو اداکارہ یمنیٰ زیدی اب فلمی دُنیا پر بھی راج کرنے کے لیے تیار ہیں، اداکارہ کی ڈیبیو فلم “نایاب” کا ٹریلر ریلیز ہوگیا ہے جوکہ 2 منٹ 43 سیکنڈز پر مشتمل ہے۔ اس فلم میں یمنی زیدی ‘نایاب’ نامی لڑکی کے مرکزی کردار میں نظر آئیں گی جسے بچپن سے ہی کرکٹر بننے کا جنون ہوتا ہے اور اپنے خواب کو پورا کرنے کے سفر میں اُسے خاندانی اور سماجی مسائل کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔ فلم میں یمنیٰ زیدی کے علاوہ جاوید شیخ، عدنان صدیقی، اسامہ خان، محمد فواد خان، ریال محمود سمیت دیگر اداکاروں کو بھی کاسٹ کیا گیا ہے، جاوید شیخ نے فلم میں یمنیٰ زیدی کے والد کا کردار ادا کیا ہے۔ جاوید شیخ اپنی بیٹی نایاب کی کرکٹ کے سخت خلاف ہوتے ہیں لیکن نایاب کا بھائی کرکٹ اکیڈمی جوائن کرنے سے قومی ٹیم میں سلیکشن تک اپنی بہن کو بھرپور سپورٹ کرتا ہے۔ عمیر ناصر علی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم “نایاب”کو رومینا عمر اور عمیر عرفانی نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ  جبکہ فلم کے رائٹر عباس نقوی اور باسط نقوی  ہیں۔ فلم کی شوٹنگ کراچی میں کی گئی ہے جبکہ کچھ مناظر لاہور سمیت پاکستان کے دیگر شہروں میں بھی فلمائے گئے ہیں، یہ فلم اگلے سال 26 جنوری کو پاکستان کے تمام سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔ “نایاب” کے ٹریلر کے اختتام میں یمنیٰ زیدی اپنے والد جاوید شیخ سے یہ ڈائیلاگ کہتی ہیں کہ “ابا! تم دیکھنا، بھارت کو شکست میں ہی دوں گی”۔ https://www.youtube.com/watch?v=nPUkNtdgFrYٹریلر دیکھیں 

“بھارت کو شکست دینے کا عزم”، یمنیٰ زیدی کی ڈیبیو فلم “نایاب” کا ٹریلر جاری Read More »

Ahad Raza Mir and Sajal Ali parted their ways

اداکارہ ریشم نے احد رضا میر اور سجل کی شادی ختم ہونے کی تصدیق کردی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ریشم نے مشہور اداکارہ سجل علی اور احد رضا میر کی شادی ختم ہونے کی تصدیق کی ہے۔ پاکستان سوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ریشم نے کسی پوڈ کاسٹ میں شریک ہوئیں،جس میں اُن سے معروف شوبز شخصیات کی شادی ختم ہونے کےحوالے سے سوال کیا گیا،جس کے جواب میں انہوں نے سجل اور احد کی شادی کا تذکرہ بھی کیا۔اُن کا کہنا تھا کہ سجل انھیں بہت پسند ہیں اُن کی شادی ختم ہونے کا دکھ ہے۔ اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ آج کل شادیوں کی عمر صرف ڈیڑھ یا دوسال ہی ہے، انڈسٹری میں 8 سے زائد جوڑیوں کی شادیاں ٹوٹیں ہیں،جن کا مجھے بہت دکھ ہے،میں اپنے ساتھی فنکاروں سے بہت مانوس ہوں۔ خیال رہے کہ اداکارہ سجل علی اور احد رضا میر مارچ 2020 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے،انکی جوڑی شوبز انڈسٹری کی پسندیدہ جوڑیوں میں سے ایک تھی۔

اداکارہ ریشم نے احد رضا میر اور سجل کی شادی ختم ہونے کی تصدیق کردی Read More »

Manik the winner of Kaun Banega Crorpati KBC

’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کے کم عمر ترین فاتح ماینک کی انڈین میڈیا پر دھوم

’یہ سوچا تھا کہ ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ (کے بی سی) میں کبھی جانا ہے، لیکن کبھی یہ نہیں سوچا تھا کہ اتنا بڑا انعام جیت پاؤں گا۔‘ یہ کہنا ہے انڈیا کی شمالی ریاست ہریانہ سے تعلق رکھنے والے 14 سالہ ماینک کا جو حال ہی میں انڈیا کے مقبول ٹی وی گیم شو ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ میں ایک کروڑ روپے جیت کر انڈیا کے کم عمر ترین کروڑ پتی بنے ہیں۔ ماینک آٹھویں جماعت کے طالب علم ہیں۔ وہ بچوں کے لیے ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کی خصوصی قسط میں حصہ لے رہے تھے۔ ماینک امییتابھ بچن کے اس مشہورِ زمانہ ٹی وی پروگارم کے بی سی میں اب تک کے شامل ہونے والے کم عُمر ترین کنٹیسٹینٹ ہیں۔ ماینک نے بی بی سی کو بتایا کہ امییتابھ بچن چھوٹی عمر سے ہی ان کے پسندیدہ اداکار تھے اور انھیں ان سے ملنے کا بہت شوق تھا۔’جب معلوم ہوا کہ کے بی سی کھیلنے کے لیے میرا انتخاب ہو گیا ہے تو مزید خوشی ہوئی کہ ان سے ملنے جا رہا ہوں۔‘ ماینک نے گیم شو میں ایک کروڑ کا انعام کیسے جیتا؟ کے بی سی گیم شو میں دلوں کی دھرکنوں کو روکنے والا مرحلہ اس وقت آیا جب ایک کروڑ کے انعام کے لیے سوال سے پہلے معروف بالی وڈ اداکار اور کے بی سی کے میزبان امیتابھ بچن کہتے ہیں کہ ’ہمیں یہ کہنے کا بہت کم موقع ملتا ہے کہ اگلا سوال ہونے والا ہے ایک کروڑ روپے کے لیے۔‘ انھوں نے ماینک سے ایک کروڑ روپے کے لیے سوال کیا کہ ’وہ کون سا یورپی کارٹوگرافر ہے جس کے نقشے میں نئے دریافت شدہ براعظم کو امریکہ نام دیا گیا تھا؟‘ یہ وہ سوال تھا جس نے امیتابھ بچن کے ٹیلی وژن پروگرام ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ (کے بی سی) میں شامل ’ماینک‘ کو کروڑ پتی بنا دیا۔ اس دوران ماینک کے والدین شائقین میں بیٹھے پریشان حال نظر آ رہے تھے لیکن زور زور سے تالیاں بجا کر ماینک کی حوصلہ افزائی کر رہے تھے۔ جیسے ہی امیتابھ بچن سکرین پر سوال پڑھتے ہیں، ماینک بھی تناؤ میں نظر آتے ہیں لیکن سوال کے اختتام تک مسکرانے لگتے ہیں۔ وہ امیتابھ بچن سے بات چیت کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ امریکہ کا نام اطالوی ایکسپلورر امیریگو ویسپوچی سے آیا ہے لیکن۔۔۔ امیتابھ واضح کرتے ہیں کہ سوال اس شخص کے بارے میں ہے جس نے نقشہ بنایا تھا۔ ماینک سوال دوبارہ پڑھتے ہیں۔ ان کے والدین مزید تناؤ کی کیفیت میں نظر آتے ہیں۔ ماینک پہلے ہی دو ’لائف لائنز‘ ختم کر چکے ہیں، جس کے تحت ایک کنٹیسٹینٹ باہری مدد لے سکتا ہے۔ وہ اپنی آخری ’لائف لائن‘ استعمال کرتے ہوئے ایک ’ایکسپرٹ‘ کو کال کرتے ہیں۔ ’ایکسپرٹ‘ سوال کا جواب دینے سے پہلے ان کے اور ان کے والدین کے عزم کی تعریف کرتی ہیں، اور پھر جواب بتاتی ہیں، جو کہ مارٹن والڈ سیملر تھا۔ بچن کمپیوٹر سے جواب کو ’لاک‘ کرنے کو کہتے ہیں، اور فوراً مسکراتے ہوئے ماینک کے والدین کی طرف دیکھتے ہیں اور چیختے ہیں ’ایک کروڑ۔‘ سٹینڈ میں موجود لوگ کھڑے ہو کر تالیاں بجاتے ہیں۔ ماینک اور بچن دونوں اپنی سیٹ سے چھلانگ لگاتے ہیں۔ ماینک امیتابھ بچن کو گلے لگاتے ہیں۔ ان کی آنکھیں بھر آتی ہیں اور ان کے والدین دوڑ کر انھیں گلے لگاتے ہیں۔ ماینک مزید آگے کھیلنا چاہتے ہیں، اور سات کروڑ روپے کے سوال کا جواب دینے کی کوشش کرتے ہیں لیکن جواب کے بارے میں یقینی نہیں ہونے کی وجہ سے ایک کروڑ کے انعام کے ساتھ کھیل چھوڑ دیتے ہیں۔ ماینک نے بی بی سی کو بتایا کہ انھوں نے 16 سوالوں میں سے 15 سوالوں کا صحیح جواب دیا تھا اور یہ 16واں سوال تھا جس پر انھوں نے کھیل کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔ ان کی یہ کامیابی انڈیا بھر کے نیوز چینلز اور اخبارات کی شہ سُرخیوں میں رہی۔ جب وہ گھر واپس لوٹے تو گاؤں والوں نے ان کا شاندار استقبال کیا۔ ریاست کے وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر نے ان کے والد کو فون کر مبارکباد دی۔ انھوں نے ماینک کو ’جینیئس‘ کہا۔ ’ہم نے ماینک پر کبھی پڑھائی کا اضافی دباؤ نہیں ڈالا‘ ٹائمز آف انڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ ’تقریباً ایک دہائی تک ماینک کے والد پردیپ گھر میں ’ہاٹ سیٹ‘ پر بیٹھتے تھے اور ایک کے بعد ایک اس کھیل میں پوچھے سوالوں کے جواب دیتے تھے، اس سے پہلے کہ پروگرام میں شامل اصل شخص سامنے ٹی وی سکرین پر اس کا جواب دیتا تھا۔‘ ماینک اور ان کے والد زیادہ سے زیادہ جوابات دینے کے لیے آپس میں مقابلہ بھی کرتے تھے۔ ماینک کا کہنا ہے کہ ’میرے والد ہم میں سب سے زیادہ پرجوش ہوتے تھے۔ وہ خود کو امیتابھ سر کے سامنے ’ہاٹ سیٹ‘ پر بیٹھنے کا تصور کرتے تھے اور ایک ایک کر کے سوالوں کے جواب دیتے تھے۔ بعض اوقات وہ ’لائف لائنز‘ کا استعمال بھی کرتے تھے، بالکل اسی طرح جیسے ٹی وی پر ہوتا ہے۔‘ وہ کہتے ہیں کہ ’یہ میرا پہلا موقع تھا اور میں دو تین مہینے سے اس کے لیے تیاری کر رہا تھا، حالانکہ یہ شو میں کچھ برسوں سے دیکھتا آیا ہوں۔‘ ماینک کہتے ہیں کہ ان کے والدین ان کے رول ماڈل ہیں۔ ان کے والد، جو کہ دلی پولیس میں ایک کانسٹیبل ہیں، کا کہنا ہے کہ ’ہم نے اپنے بیٹے کی پڑھائی کے لیے کبھی دباؤ نہیں ڈالا۔ غیر نصابی چیزیں جیسے کھیل کود بھی ضروری ہیں۔ ہم نے اضافی دباؤ نہیں ڈالا کہ آپ کی سلیکشن کے بی سی میں ہو گئی ہے تو آپ اس کے لیے اپنے آپ کو تیار کریں اور اس کے لیے اضافی تیاری اور محنت کریں۔‘ وہ مزید بتاتے ہیں کہ انھوں نے شو کے لیے خود سے ایک نوٹ بنا کر دیا تھا۔ اور ’خوش قسمتی سے اس میں سے ایک دو سوال پوچھے بھی گئے اور ماینک نے اسے اچھے سے ہینڈل بھی کیا۔‘ ماینک پڑھائی میں اچھے ہیں اور باسکٹ بال، فٹ بال، بیڈمنٹن اور گلی ڈنڈا کھیلتے ہیں۔ وہ انعامی رقم کو

’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کے کم عمر ترین فاتح ماینک کی انڈین میڈیا پر دھوم Read More »

Tabish Hashmi is receiving Threats to his family

بہنوں اور اہلیہ کو ریپ کی دھمکیاں ملیں، تابش ہاشمی کا انکشاف

کراچی: معروف کامیڈین اور ٹی وی شو میزبان تابش ہاشمی نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کی شہرت کی وجہ سے اُن کی اہلیہ اور بہنوں کو ریپ کی دھمکیاں دی گئیں۔ حال ہی میں تابش ہاشمی نے یوٹیوبر دانیال شیخ کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں اُنہوں نے بتایا کہ کس طرح لوگ اُن کے گھر کی خواتین کو خطرناک دھمکیاں دیتے ہیں۔ تابش ہاشمی نے کہا کہ “مجھے میری شہرت کی وجہ سے بہت گالیاں سُننی پڑتی ہیں، میں لوگوں کی گالیاں، نفرت انگیز جملے برداشت کرلیتا ہوں لیکن جب میرے گھر کی خواتین کے بارے میں کچھ کہا جاتا ہے تو وہ برداشت نہیں ہوتا”۔ اُنہوں نے کہا کہ “لوگوں کو مجھ سے مسئلہ ہے تو جتنا مرضی مجھے بُرا بھلا کہہ لیں لیکن وہ میری اہلیہ، بچوں اور بہنوں کو ریپ کی دھمکیاں دیتے ہیں، جو میرے لیے ناقابلِ برداشت ہے”۔ کامیڈین نے کہا کہ “مجھے حیرت ہوتی ہے کہ ہمارے معاشرے میں اس طرح کے گھٹیا لوگ بھی رہتے ہیں جو میرے گھر کی خواتین کو ریپ کی دھمکیاں دے کر مجھے تہذیب سیکھا رہے ہیں”۔ تابش ہاشمی نے مزید کہا کہ “جب لوگ مجھے گالی دیتے ہیں تو میں نظر انداز کردیتا ہوں لیکن ایک لڑکے نے میری اہلیہ اور بہنوں کو ریپ کی دھمکیاں دیں تو میں اُس کے گھر کے پہنچ گیا تھا لیکن میں نے وہاں جاکر اُس لڑکے کو کچھ نہیں کہا کیونکہ وہ طالب علم تھا”۔ واضح رہے کہ آن لائن کامیڈی شو ’’ٹو بی آنیسٹ‘‘ سے مشہور ہونے والے معروف کامیڈین و میزبان تابش ہاشمی ان دنوں نجی ٹی وی چینل سے ایک کامیڈی شو ’’ہنسنا منع ہے‘‘ کررہے ہیں۔

بہنوں اور اہلیہ کو ریپ کی دھمکیاں ملیں، تابش ہاشمی کا انکشاف Read More »

Maira Khan's Debut in Malayalam Cinema

ماہرہ خان کا بالی ووڈ کے بعد ملیالم فلم میں ڈیبیو

بھارت کے میگا اسٹار شاہ رخ خان کی فلم “رئیس” سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے والی پاکستانی سُپر اسٹار ماہرہ خان اب ملیالم فلم انڈسٹری میں بھی ڈیبیو کرنے والی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ملیالم فلم انڈسٹری کے معروف اداکار و ہدایتکار پرتھوی راج کی فلم ‘لوسیفر’ کے سیکوئل ‘ میں پاکستان کی صفِ اول اداکارہ ماہرہ خان کو بھی کاسٹ کیا جائے گا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ماہرہ خان بلاک بسٹر ملیالم فلم ‘لوسیفر’ کے سیکوئل میں ملیالم سُپر اسٹار موہن لال کے ساتھ اہم کردار میں نظر آئیں گی جبکہ ہدایتکار پرتھوی راج نے  فلم ‘L2: ’ میں ماہرہ خان کو کاسٹ کرنے کے حوالے سے باضابطہ طور پر کوئی اعلان نہیں کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہدایتکار پرتھوی راج اور اُن کی اہلیہ کی ماہرہ خان اور اُن کے شوہر سلیم کریم کے ساتھ گہری دوستی ہے جس کی وجہ سے یہ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ فلم ‘’ میں ماہرہ خان کو کاسٹ کیا جائے گا۔ دوسری جانب ماہرہ خان کا ایک انٹرویو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں اُنہیں ملیالم فلم انڈسٹری کی تعریف کرتے ہوئے سُنا جاسکتا ہے، ماہرہ خان نے ملیالم اداکاروں اور پروڈکشن کی تعریف کی اور انڈسٹری میں کام کرنے کی اپنی خواہش کا اظہار بھی کیا۔ واضح رہے کہ ماہرہ خان نے اپنی ڈیبیو بالی ووڈ فلم ‘رئیس’ میں شاہ رخ خان کی اہلیہ کا کردار ادا کیا تھا، اس فلم کے بعد سے ماہرہ خان بھارت میں بھی کافی مقبول ہیں اور اُن کے بھارتی مداح اُنہیں دوبارہ بھارتی فلموں میں دیکھنے کے لیے بےتاب ہیں۔

ماہرہ خان کا بالی ووڈ کے بعد ملیالم فلم میں ڈیبیو Read More »

Orry aka Orhan

بالی وڈ اداکاروں کے ساتھ نظر آنے والے ’اوری‘ جن کے ساتھ تصویر لینے کے لیے لوگ لاکھوں روپے ادا کرتے ہیں

ہدایتکار راجامولی کی فلم ’باہوبلی‘ آنے کے بعد ہر طرف ایک بات کا چرچا تھا کہ ’کٹپا‘ نامی کردار نے باہوبلی کو کیوں مارا؟ اب بالکل اسی انداز میں سوشل میڈیا پر صرف ایک سوال پوچھا جا رہا ہے کہ آخر اورہان اوترمانی عرف اوری کون ہیں جو کئی مشہور شخصیات کے ساتھ مختلف پارٹیوں میں نظر آتے ہیں؟ بالی ووڈ کے فنکاروں کی پارٹی کی تصاویر ہمیشہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی نظر آتی ہیں۔ فوٹو گرافرز کے کیمرے ان ستاروں کی تصاویر لینے کے لیے ہمہ وقت بے تاب رہتے ہیں۔ اب ان کے کیمروں پر سب سے زیادہ کثرت سے آنے والا چہرہ اوری کا ہے۔ وہ پارٹی میں شاید کسی مشہور شخصیت کی تصویر لینا بھول جائیں مگر اوری کو نہیں بھولتے۔ اوری انڈیا کے مشہور بزنس مین سورج اوترمانی اور شہناز اوترمانی کے بیٹے ہیں۔ انھوں نے نیو یارک کے پارسنز سکول آف ڈیزائن سے گریجویشن کیا۔ اپنے بچپن سے ہی وہ کئی دیگر بڑے صنعت کاروں کے بچوں کے ساتھ ساتھ بالی ووڈ فنکاروں سے رابطے میں رہتے ہیں۔ اپنے لنکڈ ان پروفائل پر وہ خود کو ایک سماجی کارکن بھی کہتے ہیں۔ وہ اپنا تعارف ایک گیت نگار، گلوکار، تخلیقی ہدایت کار اور فیشن سٹائلسٹ کے طور پر بھی کرواتے ہیں۔ شاہ رخ خان کی بیٹی سمیت معروف اداکاروں کے بچوں سے دوستی نیسا دیوگن اور سارہ علی خان سے لے کر جھانوی کپور تک، بہت سے سٹار کڈز اوری کو اپنا بہترین دوست مانتے ہیں۔ وہ اکثر ان سب کے ساتھ پارٹیوں میں بھی موجود ہوتے ہیں۔ اوری کے ساتھ خوشی کپور، اننیا پانڈے، تارا ستاریا تصاویر شیئر کرتے نظر آتے ہیں۔ ان کی شاہ رخ کی بیٹی سہانا کے ساتھ بھی اچھی دوستی ہے۔ اوری کی دوستی صرف بالی ووڈ کے ستاروں تک محدود نہیں بلکہ انھیں امبانی خاندان کی بہو رادھیکا مرچنٹ کے ساتھ بھی دیکھا گیا ہے۔ ’کافی ود کرن‘ کے آٹھویں سیزن میں میزبان کرن جوہر نے سارہ علی خان اور اننیا پانڈے سے اس بارے میں پوچھا تھا۔ کافی ود کرن میں اس تذکرے کے بعد اوری ریئلٹی شو ’بگ باس‘ کے گھر پہنچ گئے جہاں سلمان خان نے بھی ان سے پوچھا لیا ’آپ کرتے کیا ہیں؟‘ اس پر اوری نے جواب دیا کہ وہ کام کرتے ہیں۔ اوری مکیش امبانی کی ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ میں خصوصی پروجیکٹ مینیجر کے طور پر بھی کام کرتے ہیں۔ جب اوری کی ’وہ‘ تصویر وائرل ہوئی نیویارک میں رہائش کے دوران اوری کی ایک ایسی تصویر وائرل ہو گئی جس میں ان کے ساتھ مشہور امریکی فنکار کائلی جینر نظر آئیں۔ کائلی ایک امریکی ماڈل اور بزنس وویمن ہیں۔ اوری ان سے ملاقات کے لیے ان کے گھر گئے تھے۔ اس تصویر کے وائرل ہونے کے بعد اوری کو ایک شناخت ملی۔ لوگوں میں یہ جاننے کا تجسس تھا کہ کائلی جینر کے ساتھ تصویر میں نظر آنے والا انڈین نوجوان کون ہے اور اس کے بعد بھی یہ رجحان جاری رہا۔ پاپارازیز نے پہلی بار اوری کو جھانوی کپور کے ساتھ انڈیا میں دیکھا۔ اس کے بعد جھانوی کپور کے مداحوں نے سوچا کہ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ ڈیٹ پر ہیں۔ لیکن بعد میں بہت سے لوگوں نے انھیں نیسا دیوگن کے ساتھ بھی دیکھا جو کاجول اور اجے دیوگن کی بیٹی ہیں۔ اس کے بعد ان کی کئی تصویریں مختلف سٹار کڈز کے ساتھ آئیں۔ اوری کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوا جب انھوں نے میٹ گالا ایونٹ کے دوران مکیش امبانی کی بیٹی ایشا امبانی کے ساتھ پوز کیا۔ وہاں سے فوٹوز کا ٹرینڈ شروع ہوا اور اب ہر کوئی اوری کے نام سے بخوبی واقف ہے۔ امبانی خاندان سے واقفیت اوری ٹام فورڈ اور پراڈا جیسے بڑے برانڈز کے ساتھ کام کرتے ہیں۔ ان کے لنکڈ ان پروفائل کے مطابق، وہ ریلائنز انڈسٹریزمیں پروڈکٹ مینیجر کے خاص عہدے پر ہیں۔ یہ بھی ان کے امبانی خاندان سے تعلقات کی ایک وجہ ہے۔ یہی نہیں اوری کے والد بھی ایک نامور بزنس مین ہیں۔ اوری کے والد شراب، ہوٹلوں اور ریئل سٹیٹ کے مالک ہیں۔ اوری کا بچپن بہت خوشگوار اور بے فکری میں گزرا۔ انھوں نے اپنی ابتدائی تعلیم ایک نامور سکول میں حاصل کی جہاں کیارا اڈوانی جیسے کئی نامور اور جانی شخصیات نے تعلیم حاصل کی ہے۔ اوری نے نیویارک پارسن سکول آف ڈیزائن سے فائن آرٹ اور کمیونیکیشن ڈیزائن میں ڈگریاں حاصل کیں۔ وہاں ان کی ملاقات بالی ووڈ کے ستاروں اور کئی مشہور بزنس مین کے بچوں سے ہوئی۔ یہ سب اوری کے ہم عمر تھے اور انھوں نے ایک ساتھ پڑھا بھی تھا۔ ’میں اپنے آپ پر کام کرتا ہوں‘ جب اوری بگ باس کے گھر میں داخل ہوئے تو بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے اوری سے پوچھا کہ وہ روزی روٹی کے لیے کیا کرتے ہیں؟ اس پر انھوں نے جواب دیا کہ ’میں بہت محنت کرتا ہوں۔‘ سلمان خان نے پھر پوچھا ’کیا یہ نائٹ ٹو فائیو والی عام نوکری ہے؟‘ اوری نے جواب دیا کہ وہ اپنے اوپر محنت کرتے ہیں۔ ’میں اپنے آپ پر محنت کرتا ہوں۔ میں جم جاتا ہوں، میں خود کو بہتر بنانے کے لیے سخت محنت کرتا ہوں، کبھی کبھی میں یوگا کرتا ہوں۔‘ انھوں نے کہا کہ ’میں مساج کے لیے جاتا ہوں، میں ورزش کرتا ہوں۔ میں اپنے آپ پر کام کرتا ہوں۔‘ ،تصویر کا ذریعہORHAN AWATRAMANI فوٹو لینے کے 20 سے 30 لاکھ روپے اوری نے ایک موقع پر سلمان خان کو بتایا کہ وہ کیسے پیسے کماتے ہیں۔ انھوں نے مشہور شخصیات کی پارٹیوں میں جانے کی وجہ بھی بتائی۔ انھوں نے کہا کہ ’مجھے پارٹیوں میں جانے کے لیے پیسے نہیں دینے پڑتے۔ اس کے بجائے لوگ کہتے ہیں کہ میری شادی میں آؤ اور میرے ساتھ ایسا پوز دو۔ میرے گھر والوں کے ساتھ ایسا پوز دو اور پھر فوٹو سوشل میڈیا پر پوسٹ کرو۔‘ ’اس کے لیے مجھے فی وزٹ 20 سے 30 لاکھ روپے ملتے ہیں۔‘ یہ سن کر سلمان خان نے کہا ’کچھ سیکھ سلمان، دنیا کہاں سے کہاں چلی گئی یار۔‘ اوری کے مطابق لوگ ان سے ملنے کے شوقین ہیں اور انھیں لگتا ہے کہ اوری سے مل

بالی وڈ اداکاروں کے ساتھ نظر آنے والے ’اوری‘ جن کے ساتھ تصویر لینے کے لیے لوگ لاکھوں روپے ادا کرتے ہیں Read More »

Lavish Wedding Ceremony in Air

بھارتی ارب پتی تاجر کی بیٹی کی فضاؤں میں پُر تعیش شادی

 دبئی: بھارتی ارب پتی تاجر دلیپ پوپلے کی بیٹی ودھی پوپلے فضاؤں میں شادی کے بندھن میں بندھ گئی۔ دبئی میں مقیم بھارتی ارب پتی تاجر تاجر دلیپ پولے کی بیٹی ودھی پوپلے اور انکے دوست ہردیش سینانی کی شادی غیر روایتی انداز میں گزشتہ جمعہ کو فضاؤں میں انجام پائی جس کیلئے خصوصی طور پر بوئنگ 747 طیارہ تیار کیا گیا تھا۔ شادی کیلئے دلہا دلہن تقریباً 350 مہمانوں کے ہمراہ جہاز میں سوار ہوئے اور دبئی سے عمان تک تین گھنٹے کا سفر کیا۔ پرواز میں ہی دونوں نے زندگی بھر ایک دوسرے کا ساتھ نبھانے کا عہد و پیمان کیا۔ شادی کیلئے دلہن ودھی نے روایتی سرخ لہنگا پہن رکھا تھا جس پر سونے کی بھاری کڑھائی موجود تھی جبکہ دولہا ہردیش نے کریم رنگ کی شیروانی پہن رکھی تھی۔ مہمانوں میں قریبی عزیزوں کے علاوہ، دوست احباب اور میڈیا بھی شامل تھا جن کی تواضع سیون اسٹار کھانوں سے کی گئی جس میں روٹی، مکھن، سبزی، جلفریزی، مشروم پلاؤ، پالک پنیر اور دال مسالہ شامل تھے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ‘آسمان میں شادی’ پوپلے خاندان میں ایک سیکوئل ہے جو تقریباً 30 سال بعد دوبارہ دہرایا گیا ہے۔ 1994 میں پہلی بار دلیپ پوپلے نے اپنی محبوبہ سنیتا سے دوران پرواز شادی کی تھی۔ دلیپ اور سنیتا کی شادی ‘ہوائی بندھن’ یا ‘ویڈنگ ان دی ایئر’ کے طور پر مشہور ہوئی تھی جس کیلئے ایئربس A310 نے ممبئی سے احمد آباد کے لیے اڑان بھری تھی۔ واضح رہے کہ پوپلے خاندان متحدہ عرب امارات اور بھارت میں زیورات اور ہیروں کی دکانوں کا مالک ہے جس کے بھارت اور بیرون ملک اربوں روپے کے اثاثے ہیں۔

بھارتی ارب پتی تاجر کی بیٹی کی فضاؤں میں پُر تعیش شادی Read More »

Sahir Lodhi an Actor,Host and RJ

ٹرولنگ سے فرق نہیں پڑتا لیکن جب بیٹی کو گالی دی گئی تو میڈیا سے نفرت ہونے لگی، ساحر لودھی

میزبان اور اداکار ساحر لودھی نے سوشل میڈیا ٹرولنگ پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں لوگوں کی تنقید سے کبھی کوئی فرق نہیں پڑا لیکن ایک بار کسی نے میری 2 سالہ بیٹی کو گالی دی تھی جس کے بعد مجھے میڈیا سے نفرت ہونے لگی۔ ساحر لودھی مارننگ شوز، رمضان ٹرانسمیشن اور گیم شو کی میزبانی کرنے اور اپنے مخصوص انداز بیان کے حوالے سے مشہور ہیں، انہیں زیادہ تر لوگ ’پاکستان کے شاہ رخ خان‘ کے طور پر بھی جانتے ہیں۔ ماضی میں ساحر لودھی کو ان کی میزبانی اور اداکاری پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے، ان کی فلم ’راستہ‘ کے بعد کئی بار لوگوں نے ان پر بولی وڈ اداکار شاہ رخ خان کی کاپی کرنے کا بھی الزام لگایا۔ تاہم ساحر لودھی نے کبھی کسی تنقید کا جواب یا ردعمل نہیں دیا۔ انہوں نے کچھ وقت کے لیے اداکاری کے شعبے سے کنارہ کشی اختیار کی ہے، اس دوران انہوں نے ایسٹرو فزکس میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ہے۔ حال ہی میں انہوں نے احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ ایکسکیوز می میں شرکت کی جہاں انہوں نے سوشل میڈیا ٹرولنگ، عامر لیاقت سے دوستی، شاہ رخ خان سے ملاقات اور دیگر مختلف موضوعات کے حوالے سے گفتگو کی۔ پوڈکاسٹ کے شروع میں انہوں نے بتایا کہ انٹرٹینمنٹ کا انہیں بچپن سے شوق تھا، ’بچپن سے شان کی فلمیں دیکھتا تھا، میرا خیال نہیں کہ میری اور شان کی عمر میں زیادہ فرق ہوگا مگر میں ان کا بہت بڑا مداح تھا، مجھے لگتا ہے کہ اگر پاکستان میں کسی کا غلط استعمال کیا گیا ہے تو وہ شان ہیں، وہ اب تک کے سب سے زیادہ ورسٹائل اداکار ہیں، میں آج بھی ان کی تمام فلمیں دیکھتا ہوں۔‘ ساحر لودھی نے کہا کہ انہوں نے گزشتہ تین چار سال سے ٹی وی پر کام نہیں کیا لیکن اب وہ دوبارہ ایک نئے شو کے ساتھ واپس آنے والے ہیں، تاہم انہوں نے شو کے حوالے سے مزید تفصیلات ظاہر نہیں کیں۔ ’عامر لیاقت کا انتقال ہوا تو لگا میں نے اپنا بھائی کھو دیا‘ ساحر لودھی نے نامور ٹی وی شو میزبان اور اسکالر مرحوم عامر لیاقت کے بارے میں بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ میرے بہت اچھے دوست تھے۔ انہوں نے کہا کہ ’میں ان کے بارے میں بہت کچھ جانتا ہوں جو دوسرے لوگ نہیں جانتے، جب عامر لیاقت کا انتقال ہوا تو مجھے لگا کہ میں نے ایک بھائی اور دوست کھو دیا ہے، میری ان سے انتقال سے 15 دن پہلے ملاقات ہوئی تھی۔‘ ان کا کہنا تھا کہ ’مجھے ہمیشہ دو لوگوں پر فخر رہا، ڈاکٹر عامر لیاقت اور امجد صابری، وہ سچے دوست تھے، ڈاکٹر عامر لیاقت کو اگر اپنے شو میں بلانا ہوتا تو وہ صرف ایک کال کے فاصلے پر تھے، میں ہر جمعرات کو ان کی قبر پر جاتا ہوں۔‘ ساحرلودھی نے کہا کہ ’ہم نے بہت سے لوگوں کے ساتھ بہت کچھ غلط کیا ہے، ہم اتنے نیک بن جاتے ہیں کہ دوسروں کو پرکھنے لگ جاتے ہیں، میں نے بہت سے لوگوں کو ڈاکٹر عامر لیاقت کے بارے میں بات کرتے ہوئے دیکھا ہے، ہمیں کسی کے بارے میں بات نہیں کرنی چاہیے، ہم سب انسان ہیں، ہم سب غلطیاں کرتے ہیں، میرے ساتھ بھی بہت کچھ ہوا۔‘ ان کا کہنا تھا کہ ’میں نے ڈاکٹر عامر لیاقت کو لوگوں میں پیسے بانٹتے ہوئے دیکھا ہے۔‘ ساحر لودھی نے اپنی خوبصورتی اور چہرے پر جدید طریقے کے ماسک اور بوٹوکس کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ’میں چہرے پر قدرتی چیزیں استعمال کرتا ہوں، شائستہ لودھی مجھے زبردستی لے جاتی ہیں کہ میں اپنے چہرے کا کوئی ٹریٹمنٹ کروا لوں۔‘ سوشل میڈیا ٹرولنگ پر بات کرتے ہوئے ساحر لودھی نے کہا کہ ’میں اور شائستہ ایسی باتوں پر توجہ نہیں دیتے، ہم چار بھائی بہن جب ایک ساتھ بیٹھتے ہیں تو لوگوں کی تنقید پر تبصرہ نہیں کرتے۔‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’کوئی لاکھ بار بُرا بھلا کہہ لے مجھے کوئی فرق نہیں پڑے گا لیکن ایک بار میری 2 سالہ بیٹی کو کسی نے گالی دی تھی جس کے بعد مجھے میڈیا سے نفرت ہونے لگی۔‘ ’راستہ‘ اچھی فلم تھی، اب نئی فلم بنانے جارہا ہوں’ ساحر لودھی نے اپنی فلم ’راستہ‘ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے کسی نے فلم کی کہانی سنائی، مجھے وہ سُن کر اچھی لگی، لیکن جب فلم بنی تو بہت ساری چیزیں خراب ہوگئیں، کہانی کو بہت تبدیل کردیا گیا۔‘ ان کا کہنا تھا کہ ’مجموعی طور پر مجھے فلم راستہ کبھی بُری نہیں لگی، لیکن اب ایسا لگتا ہے کہ فلم کو مزید بہتر ہونا چاہیے تھا۔‘ فلم راستہ میں اپنے کردار کے بارے میں ساحر لودھی نے کہا کہ ’اس کردار کے لیے دیگر اداکاروں کو بھی آفر ہوئی تھی لیکن آدھی فلم کی شوٹنگ ہوچکی تھی اس لیے فلم کی دوبارہ شوٹنگ کرنا مشکل تھا۔‘ ساحر لودھی نے یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ ایک بار پھر نئی فلم بنانے والے ہیں۔ ’شاہ رخ خان کے اسٹائل کو کاپی کرنے کی کوشش نہیں کی‘ بولی وڈ اسٹار شاہ رخ خان سے موازنہ کرنے کے سوال پر ساحر لودھی نے کہا کہ اگر آپ کو 18 سالوں میں میرا کام نظر نہیں آیا تو میں آپ کو کبھی نظر نہیں آؤں گا، شاہ رخ خان اور میرا کام بالکل الگ ہے۔ انہوں نے شاہ رخ خان سے ملاقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ جب میری شاہ رخ خان سے ملاقات ہوئی تو ہم دونوں ایک دوسرے کو دیکھ کر مسکرائے، انہوں نے مجھ سے کہا کہ ’آپ بہت good looking ہیں‘، جس پر میں نے کہا کہ ’آپ بھی ہیں‘، جس پر شاہ رخ نے کہا کہ ’جی بالکل ہم دو ہی تو ہیں۔‘ ٹی وی میزبان کا کہنا تھا کہ ’مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ میں نے شاہ رخ خان سے ان کے والد سے متعلق ایک سوال پوچھا تھا، میں نے ان سے پوچھا کہ ’کیا آپ کو کبھی محسوس ہوا ہے کہ آپ نے ان کی جگہ لے

ٹرولنگ سے فرق نہیں پڑتا لیکن جب بیٹی کو گالی دی گئی تو میڈیا سے نفرت ہونے لگی، ساحر لودھی Read More »

Late Marriage

نوجوان شادی نہ ہونے پر والدین کیخلاف تھانے پہنچ گیا

ڈیرہ اسماعیل خان: (ایگنایٹ پاکستان) نوجوان نکاح کے باوجود شادی نہ ہونے پر والدین کیخلاف تھانے پہنچ گیا۔ ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ پنیالہ کے گاؤں کٹہ خیل کے رہائشی نوجوان کی جانب سے متعلقہ تھانے میں درخواست دائر کی گئی ہے جس میں نوجوان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ میرا نکاح 2021 میں ہو چکا ہے لیکن والدین شادی کرنے کیلئے راضی نہیں ہو رہے۔ 32 سالہ نوجوان نے تھانہ پنیالہ میں دی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ ابھی تک رخصتی و شادی نہ ہونے پر وہ کنوارہ ہے اور اپنے کنوارے پن سے سخت تنگ ہے اور بار بار والدین سے التجا کرچکا ہے کہ میری شادی کروائیں لیکن وہ ٹس سے مس تک نہیں ہوتے۔ 

نوجوان شادی نہ ہونے پر والدین کیخلاف تھانے پہنچ گیا Read More »