Lahore Polluted City in World

سموگ نے ایک بار پھر لاہور کو دنیا کا آلودہ ترین شہر بنادیا

لاہور: (ایگنایٹ پاکستان ) سموگ نے صوبائی دارالحکومت لاہور کو ایک بار پھر دنیا کا آلودہ ترین شہر بنا دیا۔ پنجاب حکومت نے سموگ کی شدت کے پیش نظر لاہور ڈویژن سمیت مخصوص اضلاع میں 4 روز کے لئے ماحولیاتی اور ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کردی، پابندیوں کا اطلاق 9 سے اتوار 12 نومبر تک ہوگا۔ گوجرانوالہ، حافظ آباد، نارووال، قصور، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب اور سیالکوٹ میں بھی دفعہ 144 نافذ رہے گی۔ اس دوران تعلیمی ادارے، سرکاری و نجی دفاتر، سینما، پارکس اور ریسٹورنٹ بند رہیں گے جبکہ مارکیٹیں ہفتے کو بند رہیں گی جبکہ بیکریاں اور میڈیکل سٹور کھلیں گے، بسیں اور ویگنیں چلتی رہیں گی۔

سموگ نے ایک بار پھر لاہور کو دنیا کا آلودہ ترین شہر بنادیا Read More »

Smog Fog in Punjab

لاہور میں اسموگ کے پیش نظر آنکھوں کے مسائل بڑھ گئے

لاہور میں اسموگ کے پیش نظر آنکھوں کے مسائل بڑھ گئے، شہریوں کو آنکھوں کی جلن اور پانی بہنے کی شکایات کا سامنا ہے۔ صوبائی دارالحکومت کی زہریلی فضا سے آنکھوں کے مسائل بڑھ گئے جبکہ آنکھوں میں جلن کی شکایات عام ہوگئیں اور طبی مراکز پر مریضوں کا رش لگنے لگا۔ ماہرین امراض چشم کا کہنا ہے احتیاط سے ہی آنکھوں کے مسائل پر قابو ممکن ہے۔ ماہرین کے مطابق سفر کے دوران چشمے کا استعمال لازمی کریں، موٹرسائیکل سوار خاص خیال رکھیں، صاف پانی سے بار بار آنکھیں دھوئیں۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اسموگ سے لاہور کے رہائشی آنکھوں کی مختلف قسم کی الرجی کا شکار ہوسکتے ہیں۔

لاہور میں اسموگ کے پیش نظر آنکھوں کے مسائل بڑھ گئے Read More »

Lahore High Court

لاہور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کو کارنر میٹنگ کی اجازت دے دی

لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کو صوبائی دارالحکومت کے علاقے  شاہدرہ میں کارنر میٹنگ کی اجازت دے دی۔ عدالت عالیہ کے جسٹس علی باقر نجفی نے اکمل خان کی درخواست پر سماعت کی جبکہ در خواست گزار کی جانب سے علی جعفری ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ الیکشن کے حوالے سے لاہور کے علاقے شاہدرہ میں کارنر میٹنگ کرنا چاہتے ہیں۔ درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ کارنر میٹنگ کی اجازت اور پولیس کی سکیورٹی بھی فراہم کی جائے۔ عدالت نے درخواست گزار کی استدعا منظور کرتے ہو ئے 19 نومبر کو کارنر میٹنگ کی اجازت دے دی۔

لاہور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کو کارنر میٹنگ کی اجازت دے دی Read More »

Smog Fog in Punjab

سموگ کے سبب پنجاب کے مختلف اضلاع میں جزوی لاک ڈاؤن لگا دیا گیا

صوبہ پنجاب میں سموگ کی خراب صورتحال کے پیش نظرآٹھ شہروں میں جزوی لاک ڈاؤن لگادیاگیا۔ محکمہ صحت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے سات شہروں میں چار روز مارکیٹیں بند رہیں گی، دیگر شہروں میں شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، قصور، گوجرانوالہ، حافظہ آباد اور نارووال شامل ہیں ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کے مطابق مارکیٹ، شاپنگ مالز، ریسٹورنٹس، جمنزیم، تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے،اس دوران پبلک اور پرائیوٹ ٹرانسپورٹ سے ان شہروں میں لوگوں کی نقل و حمل بھی محدود ہوگی۔ محکمہ صحت کے مطابق فارمیسز، میڈیکل سٹورز، ویکسی نیشن سنٹرز، پٹرول پمپس، تیل کے ڈپو،تندور، بیکریز، گروسری سٹورز، کریانہ سٹور ، ڈیری شاپس، سویٹ شاپس، پھل و سبزیوں کی دُکانیں معمول کے مطابق کھلیں گے 

سموگ کے سبب پنجاب کے مختلف اضلاع میں جزوی لاک ڈاؤن لگا دیا گیا Read More »

Touseef Ahmed PCB Chief Selector

پی سی بی نے قومی ٹیم کے نئے چیف سلیکٹر کے نام کا اعلان کر دیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق ٹیسٹ پلیئر توصیف احمد کو عبوری چیف سلیکٹر مقرر کر دیا ہے ۔ پی سی بی کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ  وجاہت اللہ وسطی جونئیر سلیکشن کمیٹی کے سربراہ مقرر کر دئیے گئے، توصیف احمد کی سربراہی میں سلیکشن کمیٹی کی پہلی اسائنمنٹ دورہ آسٹریلیا کے لیے ٹیم کا انتخاب  ہے،توصیف احمد اور وجاہت اللہ واسطی سلیکشن کمیٹی کے اراکین ہیں،اراکین میں سنئیرز کو عبوری چیف سلیکٹرز کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں،قومی مینز سلیکشن کمیٹی میں وجاہت اللہ واسطی اور وسیم حیدر شامل ہیں ، جونئیر سلیکشن کمیٹی میں عامر نذیر، جاوید حیات، محمود حامد، نوید لطیف، سلمان احمد اور ثناء بلوچ شامل ہیں۔نئی سلیکشن کمیٹی 6 اکتوبر کو تشکیل دی گئی تھی۔

پی سی بی نے قومی ٹیم کے نئے چیف سلیکٹر کے نام کا اعلان کر دیا Read More »

Regal Motors Prince Pearl

ریگل موٹرز نے پرنس پرل گاڑی قسطوں پر دینے کا اعلان کر دیا

گاڑیوں کی صنعت آسمان چھوتی قیمتوں اور پیداواری مسائل کے درمیان اپنی فروخت بڑھانے کے لیے نئے طریقے تلاش کر رہی ہے۔اسی اثنا ء میں ریگل موٹرز نے پرنس پرل کے لیے قسط کے منصوبے کا اعلان کر دیا۔  رپورٹس کے مطابق لاگت میں حالیہ کمی کے باوجودقیمتیں اب بھی بلند ہیں جس سے صارفین کے لیے اپنی خوابوں میں دیکھنے والی کاروں کی خرید کوبرداشت کرنا مشکل ہو گیا ہے۔ اب تقریباً ہر کار ساز کمپنی نے اپنی فروخت بڑھانے کی کوشش میں قسطوں کی اسکیمیں متعارف کرانا شروع کر دی ہیں۔ ایسی صورتحال میںریگل آٹوموبائلز نے اپنے پرنس پرل اور K01 ویریئنٹس کے لیے سال بھر کے قسطوں کے منصوبوں کا اعلان کیا ہے۔کمپنی نے ایک بیان میں کہا کہ ان کی پیشکش کا مقصد اپنی گاڑیوں کو صارفین کی وسیع رینج کے لیے مزید قابل رسائی بنانا ہے۔ مزید معلومات کے لیےآپ اپنی مقامی ڈیلرشپ سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

ریگل موٹرز نے پرنس پرل گاڑی قسطوں پر دینے کا اعلان کر دیا Read More »

Pak-Afghan Couple

ہم جدا نہیں ہونا چاہتے، 15 سال سے رشتہ ازدواج میں منسلک پاکستانی خاتون کی افغان شوہر کیلئے دہائی

کراچی (این این آئی)محمد بلال نے محبت کی خاطر اپنے ملک اور بھائی بہنوں کو الوداع کہہ کر ڈیرہ غازی کی رہائشی رابعہ کے ساتھ کراچی میں گھر بسا یا، پندرہ سال سے رشتہ اذدواج میں منسلک دونوں فریقین کے لیے زندگی ایک دم مختلف ہوجائے گی یہ انہوں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا۔محمد بلال خود تو پاکستان میں پیدا ہوئے تاہم ان کے والدین افغان مہاجرین میں سے تھے۔ محمد بلال نے بتایا کہ وہ 1988 میں کراچی میں پیدا ہوئے تاہم شناختی کارڈ نہ ہونے کی وجہ سے ان کی تعلیم اور نجی زندگی شدید مشکلات سے دوچار رہی البتہ کراچی نے ان کے پیٹ بھرنے کی ذمہ داری اپنے سر لے لی اور اس شہر کی بدولت بلال نے روزگار اور محبت دونوں کو حاصل کرلیا۔ انہوںنے کہاکہ رابعہ ہمارے محلے میں رہتی تھی اور اکثر گزرتے ہوئے ہماری ملاقات ہوجایا کرتی تھی، ان سے ملا تو پسند آگئیں، ماں باپ کو بتایا کہ آپ جاکر رشتے کی بات کرلیں، وہ تیار ہوگئے تاہم میرے بھائیوں نے کہا کہ اگر تم نے پاکستانی لڑکی سے شادی کی تو سمجھ لو تمہارا ہم سے اور ہماری سرزمین سے کوئی رشتہ نہیں رہے گا۔بلال نے کہا کہ اس کے بعد ان کے بھائی افغانستان چلے گئے اور انہوں نے رابعہ کے ساتھ گھر بسا لیا ، البتہ بلال کے گھر والوں کے بر عکس رابعہ کے گھر والوں کو اس رشتے پر کوئی اعتراض نہیں ہوا۔ میرے گھر بلال کا رشتہ آیا تووالدین نے میری مرضی پوچھی، میں نے اپنے والد کو جواب دیا کہ جیسے آپ کو بہتر لگے ویسا کرلیں لیکن بلال مجھے پسند ہے۔رابعہ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ میرے جواب پر ابو مجھے چھیڑتے ہوئے کہنے لگے کہ تمہیں یہ ہی لڑکا پسند آیا ہے۔جس پر میں نے انہیں جواب دیا کہ میں نے آپ کے سوال کا جواب دیا ہے۔ رابعہ نے بتایا کہ ہماری شادی کو پندرہ سال کا عرصہ گزر چکا ہے ، بلال کا رشتہ قبول کرنے کی وجہ ان کا حسن اخلاق تھا اور تب سے اب تک ایک دن ایسا نہیں ہے جب بلال نے میرا اور میرے گھر والوں کا خیال نہ رکھا ہو ، میری بیوہ والدہ اور طلاق یافتہ بہن کو بلال نے ہمیشہ اپنے گھر والوں کی طرح محبت دی ہے ، یہ ہی وجہ ہے کہ جب سے غیر ملکیوں سے متعلق آپریشن شروع ہوا ہے میرے گھر والے بہت پریشان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ پاکستانی شہری ہیں اور اپنے شوہر کے شناختی کارڈ کے حصول کیلئے کافی جدوجہد کر چکی ہیں تاہم کچھ حاصل نہ ہوسکا، رابعہ نے کہا کہ ایک وکیل نے ان سے پچاس ہزار روپے کا مطالبہ کیا اور رقم کی ادائیگی کے بعد یہ کہہ کر پیچھا چھڑا لیا کہ یہ معاملہ حل نہیں ہوسکتا البتہ بلال نے بھی شناختی کارڈ کے لیے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا۔بلال نے کہا کہ میں نے خبر سنی کہ پشاور ہائیکورٹ نے پاکستانی اہلیہ ہونے کی بنیاد پر ایک افغان شہری کو شناختی کارڈ بنوانے کا حکم جاری کردیا ہے، معزز عدلیہ کے فیصلے کے بعد میں نے بھی ہاتھ پاؤں مارے تاہم کوئی فائدہ نہ ہوا، مجھے افسوس یہ ہے کہ شروع میں میں نے بھی اس معاملے کو سنجیدگی سے نہیں لیا تھا ، خبر نہیں تھی کہ پاکستان میں بغیر کارڈ کے رہنا گھر والوں سے جدائی کا سبب بن سکتا ہے۔ بلال نے آبدیدہ ہوتے ہوئے کہا کہ میں نے اسی ملک میں آنکھیں کھولیں اور اسی سے محبت کی ہے، قانون کے فیصلوں کے آگے خاموش ہوں لیکن حقیقت ہے کہ ہم پاکستان کے مقروض ہیں، یہ ملک ہمیں واپس بھی بھیج دے تو ہمارا ملک پاکستان ہی رہے گا۔الآصف اسکوائر کے دو کمروں پر مشتمل ایک چھوٹے سے فلیٹ میں یہ گھرانہ رہائش پذیر ہے لیکن آپریشن کی وجہ سے آج کل ان کی زندگی شدید متاثر ہورہی ہے ، بلال نے کہا کہ وہ پندرہ دن سے کام پر نہیں گئے ہیں جس کمپنی میں میں کام کرتا ہوں وہ بہت عزت اور خیال کرنے والے لوگ ہیں ، کارڈ نہ ہونے کے باوجود انہوں نے مجھے اس لیے جگہ دی کہ میرا روزگار چلتا رہے،غیر ملکی افراد سے متعلق جب سے حکومت نے واپس بھیجنے کا اعلان کیا ہے تب سے کمپنی میں بھی ان افراد کو آنے کا کہا جارہا ہے جن کے پاس کارڈ ہے۔ بلال نے بتایا کہ وہ اس وجہ سے بھی گھر سے باہر نہیں جارہے کہ اگر انہیں باہر سے اٹھا کر ڈیپورٹ کردیا گیا تو بیوی بچے انہیں ڈھونڈتے رہ جائیں گے۔رابعہ اور بلال کے پانچ بچے ہیں جن کے مستقبل کو لے وہ پریشان ہیں ، اس کے علاوہ بلال کے لیے الجھن یہ ہے کہ اگر وہ واپس جاتے ہیں تو بھائی انہیں قبول نہیں کریں گے اور رکتے ہیں تو بھی ان کے لیے مشکل ہوگی۔خاتون نے آبدیدہ ہوتے ہوئے بتایا کہ میرے شوہر کے بھائیوں نے پندرہ سال کے شادی کے عرصے میں ہمیں قبول نہیں کیا انہوں نے یہاں تک دھمکی دی تھی کہ اگر تم واپس آئے تو ہم تمہیں مار دیں گے ، میں اپنے شوہر کیلئے فکر مند ہوں یہ میرا واحد سہارا ہیں، جہاں تک بات میرے جانے کی ہے تو میں کیوں جاؤں میں تو پاکستانی ہوں، وہ لوگ میرے لوگ نہیں ہیں نہ ہی افغانستان میرا وطن ہے۔محبت کی شادی کرنے والے اس جوڑے نے حکومت سے مہاجرین پالیسی پر نظر ثانی کرنے کی اپیل کی ہے۔

ہم جدا نہیں ہونا چاہتے، 15 سال سے رشتہ ازدواج میں منسلک پاکستانی خاتون کی افغان شوہر کیلئے دہائی Read More »

Indian helicopter Crashed

بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

نئی دہلی(این این آئی) بھارتی ریاستوں مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ میں دو مختلف واقعات میں بھارتی فوج کے 2 اہلکار ہلاک ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کے شہر کوچی میں انڈین نیول اسٹیشن پر مرمت کے بعد جانچ پڑتال کے دوران ایک ہیلی کاپٹر ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہوگیااس حادثے میں بھارتی بحریہ کے ایک اہلکار یوگیندرا سنگھ کی موقع پر موت واقع ہوگئی۔ جو بھارتی بحریہ کے مشاق ایئرمینز میں سب سے نمایاں تھے۔ ان کی ہلاکت پر انڈین نیوی نے رنج اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔ بھارتی فوج کے مگ طیارے اور ہیلی کاپٹرز کے حادثات میں سالانہ درجن سے زائد اہلکار ہلاک ہوجاتے ہیں۔ جس کے باعث بھارتی فوج کے پائلٹس نے طیارے اور ہیلی کاپٹرز اڑانے سے احتجاجا انکار بھی کردیا تھا۔دوسرے واقعے میں ریاست چھتیس گڑھ میں بھارتی فوجی نے سرکاری رائفل سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ خودکشی کرنے والے اہلکار کو شدید زخمی حالت میں اسپتال لایا گیا تھا۔دوران علاج زیادہ خون بہہ جانے کے باعث بھارتی فوج کے اہلکار نے دم توڑ دیا۔ لاش کو ضروری کارروائی کے بعد آبائی علاقے بھیج دیا گیا۔ خودکشی کی وجہ کا تاحال تعین نہیں ہوسکا۔

بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ Read More »

UAE

کیا پاکستان فہرست میں شامل ہے؟ متحدہ عرب امارات نے 20 ممالک کے لیے دبئی کے وزٹ ویزا پر پابندی کا اعلان کر دیا۔

دبئی – متحدہ عرب امارات نے زائد قیام اور غیر قانونی کام کرنے کی وجہ سے 20 ممالک کے شہریوں کو دبئی کا وزٹ ویزا جاری کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ ایک جرمن میڈیا آؤٹ لیٹ نے بتایا کہ یہ پابندی 20 افریقی ممالک کے شہریوں پر عائد کی گئی ہے اور یہ فوری طور پر نافذ العمل ہو گئی ہے۔ پابندی کا سامنا کرنے والے ممالک میں گھانا، سیرا لیون، سوڈان، کیمرون، نائجیریا، لائبیریا، برونڈی، جمہوریہ گنی، گیمبیا، ٹوگو، جمہوری جمہوریہ کوگنو، سینیگال، بینن، آئیوری کوسٹ، کانگو، روانڈا، برکینا فاسو، گنی بساؤ اور کوموروس یہ پیشرفت متحدہ عرب امارات کی جانب سے نئے ویزا نظام کے اعلان کے ایک ماہ بعد سامنے آئی ہے، جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ نائجیریا کے 40 سال سے کم عمر کے شہریوں کو کوئی وزٹ ویزا جاری نہیں کیا جائے گا۔ خوش قسمتی سے، پاکستانی شہری خلیجی ریاست کا سفر کرنے کے لیے وزٹ ویزا حاصل کرنے کے لیے آزاد ہیں۔

کیا پاکستان فہرست میں شامل ہے؟ متحدہ عرب امارات نے 20 ممالک کے لیے دبئی کے وزٹ ویزا پر پابندی کا اعلان کر دیا۔ Read More »

Pakistan and IMF

آئی ایم ایف کا ٹیوب ویلز پر دی جانے والی سبسڈی واپس لینے کا مطالبہ

اسلام آباد (این این آئی)آئی ایم ایف نے ٹیوب ویلز پر دی جانے والی سبسڈی واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کسانوں سے سبسڈی لے کر سولرائزیشن اسکیم کی تجویز دے دی،حکومت آئی ایم ایف کی تجویز پر رواں مالی سے عملدرآمد کیلئے مشاورت کرے گی۔ ذرائع کیمطابق آئی ایم ایف نے ٹیوب ویلز پر دی جانے والی سبسڈی واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے کسانوں کیلئے سبسڈی کی بجائے سولرائزیشن اسکیم کی تجویز دی ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت سے مذاکرات میں ٹیوب ویل سولرائزیشن اسکیم کو رواں مالی سال شروع کرنے پر بات چیت ہوئی ہے ،ٹیوب ویل سولرائزیشن اسکیم پر 90 ارب لاگت آئے گی،90 ارب روپے میں 30 ارب وفاق، 30 ارب صوبے اور 30 ارب ٹیوب ویل صارفین دیں گے اس حوالے سے پاکستان آئی ایم ایف اور عالمی بنک سے مشاورت بھی کرے گا اس اسکیم پر عملدرآمد کی صورت میں آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ٹیوب ویلز صارفین کو سبسڈی نہیں ملے گی۔ ذرائع کے مطابق وزارت توانائی کی جانب سے آئی ایم ایف کو بتایا گیا کہ کاسٹ ریکورننگ ٹیرف بہتری کیلئے نیپرا بروقت اقدامات کررہا ہے۔خزانہ ڈویژن زرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے ڈسکوز، وزارت توانائی اور نیپرا کے درمیان تعاون اور فیصلوں پر جلد عملدرآمد کی بھی ہدایت کی ہے ،پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان تکنیکی سطح کے مزاکرات دس نومبر تک جاری رہیں جس میں مختلف وزارتوں ڈویژن کی کارکردگی اور آئندہ کی حکمت عملی جیسے امور کا جائزہ لیا جا رہا ہے

آئی ایم ایف کا ٹیوب ویلز پر دی جانے والی سبسڈی واپس لینے کا مطالبہ Read More »