دن میں مختصر نیند لینا ضروری کیوں؟
مختصر نیند جسے اکثر power naps کہا جاتا ہے، درحقیقت دماغ کے لیے کئی فوائد پیش کرتا ہے جو کہ درج ذیل ہیں: حاضر دماغی: تقریباً 10 سے 30 منٹ کی ایک مختصر جھپکی دن کے وقت غنودگی کا مقابلہ کرنے اور چوکنا رہنے میں مدد کرتی ہے۔ یہ فوری ذہنی ریچارج کے طور پر کام کرتی ہے اور پیداوری صلاحیت اور ارتکاز کو بڑھاتی ہے۔ بہتر یادداشت اور سیکھنے کی صلاحیت: مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ مختصر نیند یادداشت کے استحکام کو بہتر بنا سکتی ہے اور معلومات کو بہتر طریقے سے برقرار رکھنے اور سیکھنے کے عمل کو آسان بنانے میں مدد فراہم کرتی ہے۔ موڈ میں میں بہتری: مختصر نیند ذہنی دباؤ کو کم کرنے اور آرام کو بڑھا کر موڈ پر مثبت اثر ڈالتی ہے۔ مزید برآں یہ جذبات کو منظم کرنے میں بھی مدد کرتی ہے اور زیادہ مثبت نقطہ نظر اپنانے کو فروغ دیتی ہے۔ تھکاوٹ میں کمی: مختصر نیند لینے سے تھکاوٹ کے احساسات کو دور کیا جا سکتا ہے، خاص طور پر دوپہر کے مصروف اوقات کے دوران ۔ یہ توانائی کی سطح میں اضافہ اور دن بھر مجموعی طور پر بہتر کارکردگی کا باعث بن سکتی ہے۔ علمی صلاحیت:قلیل مدتی نیند بھی علمی صلاحیتوں میں بہتری لاسکتی ہے، بشمول مسائل حل کرنے کی مہارتیں، تخلیقی صلاحیتیں اور فیصلہ سازی۔ تاہم یہ خیال رہے کہ نیند کا دورانیہ اور وقت بہت اہم ہے۔ بہت زیادہ دیر تک سونا یعنی 30 منٹ سے یا ایک گھنٹے سے زیادہ سوکر جاگنے پر کراہت پیدا ہوسکتی ہے اور ممکنہ طور پر رات کی نیند میں خلل پڑتا ہے۔
دن میں مختصر نیند لینا ضروری کیوں؟ Read More »