National

Fight Over Water Dispute between two Rivals

پانی کی وارابندی پر دو برادریوں میں لڑائی، ڈنڈوں، اینٹوں کا استعمال

کندھ کوٹ: (ایگنا یٹ پاکستان) پانی کی وارابندی پر دو برادریوں میں ہونے والی لڑائی نے شدت اختیار کر لی، فریقین نے ایک دوسرے پر ڈنڈوں اور اینٹوں سے حملہ کر دیا۔ ذرائع کے مطابق رسالدار پولیس تھانہ کی حدود میں واقع گاؤں علی محمد کھوسو میں پانی کے وارابندی پر دو برادریوں میں لڑائی ہوگئی، دونوں فریقین کے افراد نے دیکھتے ہی دیکھتے ایک دوسرے کو ڈنڈے مارنے اور اینٹیں برسانا شروع کر دیں۔ واقعے میں دونوں برادریوں کے 12 افراد زخمی ہوگئے، اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

پانی کی وارابندی پر دو برادریوں میں لڑائی، ڈنڈوں، اینٹوں کا استعمال Read More »

Dera Ismail Khan Terrorist Attack on Army

دہشتگردوں کا پاک فوج پر حملہ، پاکستان کا افغانستان سے شدید احتجاج،’ ڈو مور‘ کا مطالبہ

ڈی آئی خان میں دہشتگرد حملے میں پاک فوج کے 23 جوان شہید ہو ئے ہیں جبکہ 27 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا گیا ہے ،حملے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان کے ایک گروہ نے قبول کی ہے جس پر پاکستان نے افغانستان کے ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرتے ہوئے سخت احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا ہے ۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیاہے کہ درابن واقعہ کی ذمہ داری تحریک جہاد پاکستان نامی گروپ نےقبول کی اور اس کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے ، دہشت گرد حملے میں سیکیورٹی فورسز کے 23 جوان شہید ہوئے، افغان ناظم الامور کو پاکستان کا احتجاج اپنی حکومت تک پہنچانے کا کہا گیا ہے، افغان حکومت تازہ دہشت گرد حملے کے ذمہ داروں کیخلاف تحقیقات اورسخت کارروائی کرے،عبوری افغان حکومت دہشت گرد حملے کی اعلٰی سطح پراعلانیہ مذمت کرے۔ دفتر خارجہ کے مطابق افغان حکومت ایسے اقدامات کرے جو نظر بھی آئیں  اور دہشتگرد حملے میں ملوث افغانستان میں موجود ٹی ٹی پی قیادت کو پاکستان کے حوالے کیا جائے ،پاکستان میں دہشت گردی کیلئےافغان سرزمین کےمسلسل استعمال کو روکا جائے،آج کا حملہ خطے کے امن و سلامتی کو دہشت گردوں سے درپش خطرات کا عکاس ہے، ہمیں دہشت گردی کی لعنت کو مل کر شکست دینا ہوگی ،پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عزائم پر سختی سے قائم ہے۔ اس سے قبل آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ صبح 6 دہشت گردوں نے درابن میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ کیا، دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑی کو چوکی سے ٹکرادیا، دہشت گردوں کے حملے میں 23 فوجی جوان شہید ہوگئے جبکہ سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے تمام 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فوسرز نے دہشت گردوں کی چوکی پر داخل ہونے کی کوشش کوناکام بنایا گیا۔ ناکامی پر دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑی چوکی سے ٹکرا دی، خودکش حملہ بھی کیا گیا،دھماکوں کے نتیجے میں عمارت گر گئی۔ دوسری جانب ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں بھی مزید 4 دہشت گردوں کو ٹھکانے لگایا گیا، فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 2 جوان شہید ہوگئے۔درازندہ میں خفیہ معلومات پر آپریشن کے دوران دہشت گردوں کا ٹھکانہ بھی تباہ گیا، آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے 17 دہشت گردوں کو ہلاک کیا، ہلاک دہشت سیکیورٹی فورسز اور عوام پر حملوں میں ملوث تھے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق کارروائیوں کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد بھی کیا گیا۔ علاقے میں مزید دہشت گردوں کی تلاش کیلئے آپریشنز جاری ہیں۔ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

دہشتگردوں کا پاک فوج پر حملہ، پاکستان کا افغانستان سے شدید احتجاج،’ ڈو مور‘ کا مطالبہ Read More »

International Punjabi Film Maujaan hi Maujaan

انٹرنیشنل پنجابی فلم ’موجاں ای موجاں‘ کا پاکستان میں شاندار بزنس

لاہور: پاکستانی سینماؤں کی زینت بننے والی پاکستانی اور بھارتی پنجابی فنکاروں پر مشتمل بین الاقوامی پنجابی فلم ’موجاں ای موجاں‘ کا لاہور، کراچی، اسلام آباد سمیت ملک بھر میں بہترین بزنس جاری ہے۔  ایگنایٹ پاکستان  کے مطابق پنجابی فلم نے اب تک پاکستانی مارکیٹ میں چھ کروڑ سے زائد کما لئے ہیں اور ہر گزرتے دن کے ساتھ فلم کے بزنس میں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ 20 اکتوبر کو ریلیز ہونے والی فلم ابھی تک ویک اینڈ پر سینماؤں میں خصوصی رش سمیٹ رہی ہے اور یہ معیاری تفریح سے بھرپور فیملی فلم ہے۔ ’موجاں ای موجاں‘ میں اسٹار کامیڈین گپی گریول، بنوں ڈھلوں، کرم جیت کے ساتھ پاکستانی اسٹار کامیڈین ناصر چنیوٹی نے بھی اہم کردار کیا ہے جسے شائقین نے خاص طور پر سراہا ہے۔ آئی ایم جی سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شیخ عابد رشید نے کہا کہ ’موجاں ای موجاں‘ رواں برس کی سپر ہٹ فلم ’کیری آن جٹا تھری‘ کی طرز پر بزنس کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بہترین کہانی، عمدہ موسیقی اور سماجی پیغام سے بھرپور مکمل تفریحی فلم سے شائقین خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

انٹرنیشنل پنجابی فلم ’موجاں ای موجاں‘ کا پاکستان میں شاندار بزنس Read More »

Opium Factory in Lahore

لاہور میں ’افیون‘ بنانے کی سرکاری فیکٹری کی ضرورت کیوں پیش آئی؟

پوست کا پودا آج جہاں بھی نظر آئے خطرے کی گھنٹی ہے۔ اس کے سبز بیج سے نکلنے والا مادہ یعنی ’افیون‘ کرہ عرض پر موجود چند طاقتور ترین اور انسانی صحت کے لیے خطرناک نشوں کو زندگی دیتا ہے۔ ہیروئن اسی کی پیداوار ہے۔ تاہم لگ بھگ دو صدیاں قبل ہندوستان میں پوست قیمتی ترین فصلوں میں شمار تھا۔ نوآبادیاتی طاقت برطانیہ نے بڑے پیمانے پر ہندوستان میں اس کی کاشت کروائی۔ اس سے ملنے والی افیون اس نے چین کو سمگل کی اور اتنا منافع کمایا کہ چین کے ساتھ اپنا تجارتی خسارہ پورا کر لیا۔ اسی افیون پر چین نے برطانیہ کے ساتھ دو جنگیں بھی لڑیں۔ ان میں اسے شرمنات شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ہانگ کانگ جیسے جزیرے اور کئی بندگارہیں اس سے چھن گئیں۔ یہاں تک کہ دوسری جنگ کے بعد اسے چین میں افیون کی برآمدات اور کاشت کو قانونی قرار دینا پڑا۔ ایک وقت وہ بھی آیا جب چین کے اندر افیون کی کاشت اتنی بڑھ گئی کہ اس کے صرف ایک خطے کی پیداوار پورے ہندوستان کی پیداوار سے زیادہ تھی۔ لاکھوں کی تعداد میں چینی باشندے افیون کے نشے میں مبتلا ہو گئے۔ پوست کا پودا آج جہاں بھی نظر آئے خطرے کی گھنٹی ہے۔ اس کے سبز بیج سے نکلنے والا مادہ یعنی ’افیون‘ کرہ عرض پر موجود چند طاقتور ترین اور انسانی صحت کے لیے خطرناک نشوں کو زندگی دیتا ہے۔ ہیروئن اسی کی پیداوار ہے۔ تاہم لگ بھگ دو صدیاں قبل ہندوستان میں پوست قیمتی ترین فصلوں میں شمار تھا۔ نوآبادیاتی طاقت برطانیہ نے بڑے پیمانے پر ہندوستان میں اس کی کاشت کروائی۔ اس سے ملنے والی افیون اس نے چین کو سمگل کی اور اتنا منافع کمایا کہ چین کے ساتھ اپنا تجارتی خسارہ پورا کر لیا۔ اسی افیون پر چین نے برطانیہ کے ساتھ دو جنگیں بھی لڑیں۔ ان میں اسے شرمنات شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ہانگ کانگ جیسے جزیرے اور کئی بندگارہیں اس سے چھن گئیں۔ یہاں تک کہ دوسری جنگ کے بعد اسے چین میں افیون کی برآمدات اور کاشت کو قانونی قرار دینا پڑا۔ ایک وقت وہ بھی آیا جب چین کے اندر افیون کی کاشت اتنی بڑھ گئی کہ اس کے صرف ایک خطے کی پیداوار پورے ہندوستان کی پیداوار سے زیادہ تھی۔ لاکھوں کی تعداد میں چینی باشندے افیون کے نشے میں مبتلا ہو گئے۔ چینی حکومتی اکابرین کو لگا کہ ’اگر یہ سلسلہ یوں ہی چلتا رہا تو نہ تو چین کی فوج میں لڑنے کے لیے کوئی سپاہی بچے گا نہ فوج کو ہتھیار مہیا کرنے کے لیے پیسے۔‘ برطانیہ نے افیون تیار کرنے کے لیے ہندوستان میں بنگال اور بہار میں دو وسیع و عریض فیکٹریاں قائم کی تھیں جہاں سے افیون کی تجارت کے لیے سپلائی لی جاتی۔ چین کے ساتھ یہ تجارت بیسویں صدی کے اوائل تک جاری رہی۔ جب یہ تجارت بند ہوئی اور دنیا افیون اور اس کے انسانی صحت اور معاشرے پر مضر اثرات سے واقف ہونا شروع ہوئی، تو بھی ہندوستان مین بنی فیکٹریاں بند نہیں ہوئیں۔ اس کی وجہ پوست کے پودے سے ملنے والے سیاہی مائل مادے افیون کی وہ خصوصیات ہیں جن سے انیسویں صدی میں تیزی سے جدت حاصل کرتی میڈیکل سائنس آشنا ہو چکی تھی۔ برطانیہ اب ہندوستان میں قائم فیکٹریوں میں وہ افیون تیار کرنے لگا جو ادویات میں استعمال ہو رہی تھی یا جس پر مزید تحقیق کی جا رہی تھی۔ ان میں سب سے نمایاں درد کو کم کرنے والی دوا ’مارفین‘ ہے۔ شاید یہ مارفین ہی ہے جس کی وجہ سے افیون کو ’دنیا کے لیے انڈیا کا تحفہ‘ بھی کہا گیا۔ مختلف بیماریوں کے خلاف اور ان کے علاج کے دوران مارفین اور افیون سے ملنے والے دیگر مرکبات کا استعمال کیا جاتا ہے۔ کینسر کے علاج میں اس کا خاص عمل دخل ہے۔ افیون کی اسی میڈیکل خصوصیت کے پیش نظر سنہ 1947 میں تقسیم کے بعد انڈیا نے اس کے حصے میں آنے والی دونوں افیون فیکٹریوں کو بند نہیں کیا۔ پاکستان کے حصے میں ایسی کوئی فیکٹری نہیں آئی تھی۔ نہ ہی ان علاقوں میں سے کوئی پاکستان کے حصے میں آیا جہاں حکومتی سرپرستی میں افیون کے لیے پوست کاشت کی جاتی تھی۔ کیا پاکستان کو افیون کی ضرورت تھی؟ یہ وہ دور تھا جب دوسری عالمی جنگِ کو ختم ہوئے زیادہ وقت نہیں گزرا تھا۔ دنیا کے بہت سے ممالک کو افیون کے مرکبات اور خاص طور پر مارفین کی ضرورت تھی۔ ’ہندوستانی افیون‘ کو دنیا میں اچھی کوالٹی کی اقسام میں شمار کیا جاتا تھا۔ یاد رہے کہ اس دور میں یہ زیادہ پرانی بات نہیں تھی کہ پوست ہندوستان کی چند منافع بخش فصلوں میں شمار رہی تھی۔ اس کو تجارت کے اعتبار سے بھی ایک پیسہ کمانے والی جنس کے طور پر دیکھا جاتا تھا۔ اگر وراثت میں پاکستان کو بھی یہ ’قیمتی افیون‘ بنانے کی فیکٹریاں ملتیں تو وہ اسے برآمد کر کے منافع کما سکتا تھا اور مقامی مانگ کو بھی پورا کر سکتا تھا۔ انڈیا نے پاکستان کو ضرورت کی افیون فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا تاہم یہ زیادہ دیر نہیں چل سکا۔ اس لیے جلد ہی پاکستان نے اپنی ایک ایسی فیکٹری بنانے کا فیصلہ کیا جہاں خام افیون سے ایسے ایلکلائیڈز یا مرکبات کو الگ کیا جا سکے جو ادویات کے طور پر یا ان کی تیاری میں استعمال ہوتے ہیں جیسا کہ مارفین اور کوڈین وغیرہ۔ افیون بنانے کے لیے حکومتی فیکٹری کی ضرورت کیوں؟ پاکستان کی پہلی اور واحد اوپیئم ایلکلائیڈ فیکٹری پاکستان بننے کے آس پاس ہی لاہور میں قائم کی گئی۔ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ ہی کے دفتر میں اس کی عمارت تعمیر کی گئی۔ قانونی طور پر وہی اس کا نظم و نسق چلانے کا ادارہ تھا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب رضوان اکرم شیروانی نے ایگنایٹ پاکستان   سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ لاہور کی اس سرکاری ’اوپیئم ایلکلائیڈ فیکٹری‘ میں اسی طرح خام افیون سے مرکبات الگ کیے جاتے تھے جیسے تقیسم سے پہلے ہندوستان کی دیگر فیکٹریوں میں ہوتا تھا۔ تاہم سوال یہ تھا کہ اگر یہ افیون ادویات میں استعمال ہوتی ہے تو اس

لاہور میں ’افیون‘ بنانے کی سرکاری فیکٹری کی ضرورت کیوں پیش آئی؟ Read More »

Election Commission of Pakistan

عام انتخابات: الیکشن کمیشن نے ڈی آر اوز، آر اوز کی فہرست مرتب کر لی

اسلام آباد: (ایگنایٹ پاکستان ) عام انتخابات کی تیاریاں تیزی سے جاری، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ڈی آر اوز اور آر اوز کی فہرست مرتب کر لی۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن حکام نے بیوروکریسی کے افسران کی بطور ڈی آر او اور آر اوز تقرری کا نوٹیفکیشن تیار کر لیا، حکام نے تمام افسران سے فرداً فرداً رابطہ کر کے کنفرمیشن کے بعد فہرست تیار کی۔ الیکشن کمیشن حکام نے فہرست کمیشن کو بھجوا دی، کمیشن کی منظوری کے بعد آج نوٹیفکیشن جاری ہونے کا امکان ہے، الیکشن کمیشن نے ڈی آر اوز اور آر اوز کی ٹریننگ کا مجوزہ شیڈول بھی تیار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق ڈی آر اوز کو ایک روزہ ٹریننگ صوبائی الیکشن کمیشن کے آفس میں دی جائے گی، ریٹرننگ افسران کو ڈویژنل آفس میں ٹریننگ دی جائے گی، صوبائی الیکشن کمشنرز ڈی آر اوز سے حلف لیں گے۔ ڈی آر اوز اپنے اپنے اضلاع کے آر اوز سے حلف لیں گے، تمام اضلاع کے ڈی سیز کو ڈی آر اوز اور قومی اسمبلی کے لیے آر اوز اے ڈی سی کو تعینات کیا جا رہا ہے اور اسسٹنٹ کمشنرز کو صوبائی اسمبلی کی نشست پر آر اوز لگایا جا رہا ہے۔

عام انتخابات: الیکشن کمیشن نے ڈی آر اوز، آر اوز کی فہرست مرتب کر لی Read More »

Health Insurance

ہیلتھ انشورنس کے تحت سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کا فیصلہ

اسلام آباد (این این آئی)ہیلتھ انشورنس پروگرام کے تحت سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کا فیصلہ کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ہیلتھ انشورنس پروگرام کے تحت سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے یکم جنوری سے ہر سرکاری ملازم کی تنخواہ سے سالانہ 4 ہزار 350 روپے کٹوتی ہوگی۔سیکرٹری خزانہ مجاہد شیردل کے مطابق ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کی منظوری ہوچکی ہے، ہر سرکاری ملازم کی تنخواہ سے پریمیئم کی کٹوتی ہوگی، میاں بیوی کے سرکاری ملازم ہونے پر ایک کی تنخواہ کی کٹوتی ہوگی۔

ہیلتھ انشورنس کے تحت سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کا فیصلہ Read More »

Bilawal Bhutto Zardari addressing the people

میاں صاحب سلیکشن نہیں، الیکشن جیت کر آؤ: بلاول بھٹو کا چیلنج

تیمر گرہ: (ایگنایٹ  پاکستان) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے نوازشریف کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ میاں صاحب سلیکشن نہیں الیکشن جیت کر آؤ۔ تیمر گرہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ رائیونڈ کا وزیراعظم چاہتا ہے مجھے چوتھی بار سلیکٹ کیا جائے، جو تین بار فیل ہوا وہ چوتھی بار کونسا تیر مارے گا، میاں صاحب انہی سے ٹکرائے جنہوں نے دو تہائی اکثریت دلائی، میاں صاحب نے ایک بار پھر حکومت دلوانے والوں سے لڑنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر چوتھی باری ملی تو میاں صاحب وہی روایتی پرانی سیاست کریں گے، ہم تین بار بھگت چکے، اب چوتھی بار بھگتنا پڑے گا، میاں صاحب جن سے دو تہائی اکثریت مانگ رہے ہیں وہ کہہ رہے ہیں کدھر سے دیں، اگر اکثریت ملی تو پھر نقصان آپ کا ہوگا۔ سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ زمان پارک کے وزیراعظم نے عوام سے جھوٹے وعدے کئے تھے، زمان پارک کے وزیراعظم کے دور میں انتقامی سیاست عروج پر تھی، ایک سیاسی جماعت چاہتی ہے کہ الیکشن جیت کر مخالفین سے انتقام لے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ زمان پارک، رائے ونڈ والا ہمارا کوئی سیاسی مخالف نہیں، ہمارا مقابلہ مہنگائی،غربت، بے روزگاری سے ہے، وعدہ ہے بھٹو کا روٹی، کپڑا اور مکان کا نعرہ پورا کریں گے، ہم شہید محترمہ کے خواب کو پورا کریں گے۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کا مزید کہنا تھا کہ عوام نے ساتھ دیا تو پیپلزپارٹی حکومت بنائے گی، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ الیکشن کا مطالبہ کیا اور سلیکشن کے خلاف کام کیا، میاں صاحب چیلنج کرتا ہوں سلیکشن سے نہیں الیکشن لڑ کر آئیں۔

میاں صاحب سلیکشن نہیں، الیکشن جیت کر آؤ: بلاول بھٹو کا چیلنج Read More »

PAKISTAN TELECOMMUNICATION AUTHORITY evaluate the service delivery of cellular companies

موبائل فون کمپنیوں کی سروسزکا معیار جانچنے کیلئے کئے گئے سروے کی رپورٹ جاری

پی ٹی اے نے ملک کے سترہ شہروں میں موبائل فون کمپنیوں کی سروسز کا معیار جانچنے کیلئے کئے گئے سروے کی رپورٹ جاری کردی۔ ترجمان پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی کے مطابق سروے خیبرپختونخوا،پنجاب، سندھ اور گلگت بلتستان کے سترہ شہروں میں کرایا گیا۔ جس کے دوران ان علاقوں میں موبائل فون پر آواز، نیٹ ورک کوریج، ایس ایم ایس اور براڈ بینڈ و ڈیٹا سروسز کا معیار چیک کیا گیا۔  ترجمان کے مطابق سروے کے دوران موبائل فون آپریٹروں کی اپ لوڈنگ اور ڈاؤن لوڈنگ کی رفتار معیار کے مطابق پائی گئی۔ گزشتہ سروے کے مقابلے میں نیٹ ورک اور ویب پیج لوڈنگ کے وقت میں کافی بہتری دیکھی گئی تاہم کچھ علاقوں میں موبائل فونز پر آواز کا معیار لائسنس میں درج معیار سے کم پایا گیا۔  ترجمان پی ٹی اے کے مطابق موبائل فون آپریٹرز کو لائسنس کے معیار کے مطابق سروسز مزید بہتر بنانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

موبائل فون کمپنیوں کی سروسزکا معیار جانچنے کیلئے کئے گئے سروے کی رپورٹ جاری Read More »

جعلی طریقے سے اراضی منتقل کرنے کے الزام میں تحصیلدار گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ( ایف آئی اے ) نے جعلی طریقے سے اراضی منتقل کرنے کے الزام میں تحصیلدار غلام مرتضٰی چانڈیو کو اسلام آباد سے گرفتار کر لیا۔ ترجمان کے مطابق ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے فوت شدہ شخص کے نام پلاٹ جعلی دستخط اور انگوٹھے کے ذریعے انتقال کرنے میں ملوث تحصیلدار غلام مرتضٰی چانڈیو کو گرفتار کیا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ ملزم نے پلاٹ کے مالک کا جعلی بائیو میٹرک استعمال کرتے ہوئے موضع پنڈ پڑیاں میں دس مرلے کے پلاٹ کا انتقال کیا تھا۔ ملزم کی جانب سے استعمال کئے گئے بائیومیٹرک کی تصدیق نادرا سے کروائی گئی جو کہ جعلی ثابت ہوئی، پلاٹ کے مالک کا انتقال 2013 میں ہوا تھا۔ ملزم کو اسلام آباد سے گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

جعلی طریقے سے اراضی منتقل کرنے کے الزام میں تحصیلدار گرفتار Read More »

Dead body Found in Bahawalpur Zoo

بہاولپور؛ چڑیا گھرمیں ٹائیگرز کے پنجرے سے ملی لاش ورثا کے حوالے کردی گئی

بہاولپور کے چڑیا گھر میں ٹائیگرز کے پنجرے سے ملی لاش ورثا کے حوالے کردی گئی۔  تفصیلات کے مطابق بلاول کے والد نے بہاولپور پہنچ کر لاش کو شناخت کیا۔لواحقین نے کہا وہ کوئی قانونی کارروائی نہیں چاہتے۔جبکہ پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ اسی حوالے سے ڈی سی ظہیر انورکہتے ہیں کہ بلاول پنجرے تک کیسے پہنچا؟ اس پر جیوفینسنگ کروارہے ہیں،بلاول گیٹ سے چڑیا گھر نہیں داخل ہوا،متوفی کی سموں کی جیو فینسنگ کروای ہے،چیزیں سامنے اجائینگی کہ وہ کیوں گیا اورکیسے گیا،خود گیا یا کسی کی ایما پرگیا،بہت سی چیزیں ابھی سامنے آنا باقی ہیں۔ چڑیا گھر میں ٹائیگرز کے پنجرے سےلاش ملنے کا واقعہ تشویشناک ہے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق تمام متعلقہ ادارے تفتیش اور تحقیق میں مصروف ہیں۔

بہاولپور؛ چڑیا گھرمیں ٹائیگرز کے پنجرے سے ملی لاش ورثا کے حوالے کردی گئی Read More »