Pakistan

Muhammad Amir left Karachi Kings

کراچی کنگز کو ایک اور بڑا دھچکا، محمد عامر بھی چھوڑ گئے

کراچی کنگز کو ایک اور بڑا دھچکا، سابق کپتان عماد وسیم کے بعد فاسٹ باؤلر محمد عامر نے بھی ٹیم کو چھوڑ دیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) کے آئندہ ایڈیشن کے لئے محمد عامر کے کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے ساتھ معاملات طے پا گئے ہیں اور وہ پی ایس ایل 9 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی طرف سے ان ایکشن ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد عامر اور سرفراز احمد کے درمیان اچھے تعلقات کی وجہ سے انہیں کوئٹہ گلیڈی ایٹر کا حصہ بنایا گیا ہے۔ دوسری جانب عماد وسیم کے جانے کے بعد کراچی کنگز کی جانب سے ملتان سلطانز سے رابطہ کیا گیا اور شان مسعود کو ٹریڈ کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل 9 میں کراچی کنگز کی کپتانی شان مسعود کو دیئے جانے کا امکان ہے اور ممکنہ طور پر طیب طاہر کو ملتان سلطانز کے ساتھ ٹریڈ کیا جائے گا۔ پی ایس ایل 9 کی ڈرافٹنگ 13 دسمبر کو لاہور میں منعقدہ کرائے جانے کا امکان ہے جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) نے فرنچائزز کو ڈرافٹنگ کی تاریخ 13 دسمبر دے دی ہے۔

کراچی کنگز کو ایک اور بڑا دھچکا، محمد عامر بھی چھوڑ گئے Read More »

Irani Diplomat Family Harassed in Lahore Market

لاہور کے پوش علاقے میں ایرانی سفارتکار کی فیملی کو ہراساں کیئے جانے کا انکشاف

لاہور میں گزشتہ روز ایرانی سفارتکار کی فیملی کو حراساں کیئے جانے کا انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے ۔ پولیس کے مطابق ایرانی ڈپلومیٹ کی فیملی گزشتہ روز گلبرگ کے نجی پلازہ میں شاپنگ کیلئے گئی جہاں گاڑی میں سوار دو افراد نے انہیں حراساں کیاں تھانہ غالب مارکیٹ کے ایس ایچ او نے خوفزدہ فیملی کی جانب سے آج شکایت موصول ہونے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ، پولیس اہلکارگلبرگ میں موجود تمام کیمروں کا جائزہ لیتے ہوئے گاڑی کی تلاش کر رہے ہیں ۔فیملی کی جانب سے حراساں کرنے والے دونوں افراد کے حلیے اور گاڑی کی شناخت بتائی گئی ہے ۔

لاہور کے پوش علاقے میں ایرانی سفارتکار کی فیملی کو ہراساں کیئے جانے کا انکشاف Read More »

Gene Variant responsible for weight Control

وزن کو قابو میں رکھنے والا جین ویریئنٹ

ناٹنگھم: سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ ایک تبدیل شدہ جین جو جسم کا وزن قابو رکھنے میں مدد دیتا ہے مٹاپے سے نمٹنے میں مدد گار ثابت ہوسکتا ہے۔ ZFHX3 جین متغیر (جس کے متعلق خیال کیا جاتا ہے کہ صرف چار فی صد افراد میں پیا جاتا ہے) تحقیق میں دماغ کے ایسے حصوں کو قابو کرتا پایا گیا ہے جو بھوک کے ذمہ دار ہوتے ہیں۔ ناٹنگھم ٹرینٹ یونیورسٹی اور ایم آر سی ہیرویل سے تعلق رکھنے سائنس دانوں نے چوہوں میں ایسا نظام دریافت کیا ہے جس کے تحت تغیر شدہ جین بھوک، وزن اور انسولین ہارمون (جو خون میں موجود شوگر کی سطح کو قابو میں رکھتا ہے اور ذیا بیطس کی پیچیدگیوں سے بچاتا ہے) پر قابو رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ تحقیق میں ٹیم کو معلوم ہوا کہ یہ جین ہائپوتھیلیمس نامی دماغ کے حصے کو (وہ حصہ جو بھوک، پیاس اور کھانے کی کھپت کو قابوکرتا ہے) اس حصے میں موجود دیگر جینز کے عمل کو آن یا آف کر کے متاثر کرتا ہے۔ محققین کا کہنا تھا کہ اس طریقے کو سمجھ کر وزن کم کرنے کی نئی تھراپیوں کے لیے راہیں ہموار کی جاسکتی ہیں۔ ناٹنگھم ٹرینٹ یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والی محقق ڈاکٹر ریبیکا ڈمبیل کا کہنا تھا کہ پہلی بار سائنس دانوں نے اس جین کے پروٹین کے ساتھ نمو اور توانائی کے توازن میں تبدیلی کا مظاہرہ کیا، یہ اس متغیر سے مشابہ ہے جو انتہائی کم افراد میں پایا جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک ایسا بڑا جینیاتی جزو ہے جو ہماری بھوک اور نمو سے تعلق رکھتا ہے لیکن مکمل طوت پر سمجھا نہیں گیا ہے۔

وزن کو قابو میں رکھنے والا جین ویریئنٹ Read More »

Corruption in Solar Panels

سولر پینل کی آڑ میں 70 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کے ذمہ دار 6 نجی بینک ہیں، ایف بی آر

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے سولر پینلز درآمد کرنے کی آڑ میں 70 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کی ذمہ داری بینکوں پر عائد کر دی ہے اور کہا کہ 6 مقامی بینکوں نے مشکوک ترسیلات کو روکنے کیلئے درکار شرائط پر مکمل عملدرآمد نہیں کیا۔ سینیٹ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں کسٹمز حکام نے سولر پینل کی امپورٹ کی آڑ میں 70 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کی ذمہ داری 6 نجی بینکوں پر عائد کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ  اسٹیٹ بینک نے بھی بینکوں کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔ سینٹ کمیٹی نے مرکزی بینک سے آئندہ اجلاس میں تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔ ایف بی آر کی تحقیقات میں 63 درآمدکنندگان کا سولر پینل درآمد کرنے کی آڑ میں اوورانوائسنگ کے ذریعے منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے تحقیقات میں سولر پینل درآمد کرنے کی آڑ میں منی لانڈرنگ کرنے والے 63 درآمد کندگان کا سراغ لگالیا ہے۔ ایف بی آر نے مزید انکشاف کیا ہے کہ منی لانڈرنگ بینکوں کے ذریعے کی گئی جبکہ اسٹیٹ بینک حکام کا کہنا ہے کہ نجی بینکوں کو جرمانہ کیا ہے۔ چیئرمین ایف بی آرکا کہنا ہے کہ ملک میں انکم ٹیکس دہندگان ایک کروڑ 14 لاکھ ہیں جبکہ 3 لاکھ 55 لاکھ سیلز ٹیکس میں رجسٹرڈ ہیں گزشتہ ایک سال میں مقامی ٹیکسوں سے 60 فیصد جبکہ درآمدات سے 40 فیصد وصولی ہوئی ہے، رواں سال ڈائریکٹ ٹیکس کی وصولی 46 فیصد ہو گئی ہے۔ رواں مالی سال میں 20 لاکھ نئے لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں رجسٹر کرنے کی کوشش کی جائے گی، جس کیلئے ساڑھے 4 لاکھ لوگوں بارے مکمل معلومات ہیں جبکہ ساڑھے 5 لاکھ کی معلومات نادرا نے فراہم کر دی ہیں۔ بدھ کو سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس کمیٹی کے سربراہ چیئرمین سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت ہوا، جس میں کسٹمز حکام نے کمیٹی کو بریفنگ دی کہ سولر پینل درآمد کرنے کی آڑ میں اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کیس پر اکتوبر 2022 میں تحقیقات شروع ہوئیں، زائد انوائسنگ میں 63 درآمد کندہ ملوث پائے گئے۔ حکام نے بتایا کہ منی لانڈرنگ بینکوں کے ذریعے کی گئی سولر پینلز کی درآمد پر کوئی ٹیکس نہیں ہے۔ کسٹمز حکام کے پاس تو صرف درآمد کی جی ڈی آتی ہے باقی رقم تو بینک کے ذریعے جاتی ہے پشاور کی دو اور کوئٹہ کے تین درآمد کنندہ منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کے ثبوت ملے ہیں۔ ایف بی آر تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ چھ بینکوں کے ذریعے رقم ملک سے باہر بھیجی گئی، بینکوں نے فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کی ہدایات کے برخلاف کیش رقم جمع کروانے والے افراد کی چھان بین نہیں کی، چین سے درآمدی مال کی دیگر ممالک میں خلاف قانون ادائیگی کی کمیٹی نے ایف بی آر کی تحقیقات کو سراہا ۔ کمیٹی نے مرکزی بینک کی طرف سے بینکوں کیخلاف کارروائی نہ کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ اجلاس میں مکمل تفصیلات طلب کر لی ہیں جبکہ چیئرمین ایف بی آر نے مزید کہا کہ یہ ساری معلومات ڈسٹرکٹ ٹیکس افسران کو مزید کارروائی کیلئے فراہم کر دی ہیں۔ اجلاس میں سینٹر مصدق ملک نے کہا کہ میں تیسرے اجلاس میں شرکت کر رہا ہوں مگر حکام جواب دینے کو تیار نہیں ہیں، جس پر کمیٹی کے سربراہ سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ میں نے گزشتہ اجلاس میں ایف آئی اے کو کیس کی تحقیقات کیلئے تجویز دی تھی جبکہ کسٹمز حکام نے کمیٹی کے شرکاء کو بتایا کہ اس کیس پر اکتوبر 2022 میں تحقیقات شروع ہوئی اوور انوائسنگ میں 63 درآمد کندہ ملوث پائے گئے۔ انہوں نے کہا کہ منی لانڈرنگ بینکوں کے ذریعے کی گئی سولر پینلز کی درآمد پر کوئی ٹیکس نہیں ہے ہمارے پاس تو صرف درآمد کی جی ڈی آتی ہے باقی رقم تو بینک کے ذریعے جاتی ہے۔ سینٹر مصدق ملک نے کہا کہ کسٹمز کے پاس ہر طرح کی مصنوعات کی درآمدی قیمت ہوتی ہے ۔ اس پر کسٹمز حکام نے بتایا کہ کسٹمز حکام صرف درآمدی مال کو دیکھتے ہیں انکو پتہ نہیں ہوتا کہ کتنی رقم باہر بھجوائی گئی۔ اس پر قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے سربراہ سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ ایف بی آر کی سولر پینلز میں منی لانڈرنگ کی تازہ رپورٹ میں کوئی نئی چیز نہیں ہے۔ اس موقع پر اسٹیٹ بینک حکام نے کہا کہ ہم نے بینکوں کو جرمانہ کیا ہے جس پر رکن کمیٹی مصدق ملک نے کہا کہ جو رپورٹ ہمیں دی گئی ہے اس میں کسی بینک کا نام نہیں دیا گیا۔ رکن کمیٹی سینیٹر محسن عزیز نے کہا کہ یہ سولر پینلز اس وقت درآمد ہوئے جب ضروری اشیاء کی درآمد پر بھی پابندی تھی۔ اس پر مصدق ملک نے کہا کہ اس رپورٹ میں بنیادی الزام یہ تھا کہ ملک سے درآمدات کی آڑ میں منی لانڈرنگ کی گئی۔ کمیٹی کے سربراہ سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ اس معاملے پر تیسری دفعہ اجلاس کر رہے ہیں مگر کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی جا رہی جس پر کسٹمز حکام نے کہا کہ سولر پینلز کی درآمد ڈیوٹی اور ٹیکس فری ہے، کسٹمز حکام کو مال چیک کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔

سولر پینل کی آڑ میں 70 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کے ذمہ دار 6 نجی بینک ہیں، ایف بی آر Read More »

Chairman PTI Barrister Gohar Khan

عمران خان نے چیئرمین پی ٹی آئی کیلئے بیرسٹر گوہر کو امیدوار نامزد کردیا

 اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف نے پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن میں چیئرمین کے عہدے کے لیے بیرسٹر گوہر خان کو اپنا امیدوار نامزد کردیا۔ نامزد چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان سپریم کورٹ کے وکیل ہیں۔ انکا تعلق خیبرپختونخوا کے ضلع بونیر سے ہے۔ بیرسٹر گوہر نے برطانیہ کی والورہیپمٹن یونیورسٹی سے ایل ایل بی اور امریکہ کے واشنگٹن سول آف لاء سے ایل ایل ایم کیا۔ بیرسٹر گوہر کئی عرصے تک اعتراز احسن اینڈ ایسوسی ایٹس کے ساتھ وابسطہ رہے اور اعتزاز احسن کی براہ راست نگرانی میں وکالت کرتے رہے۔ بیرسٹر گوہر خان گزشتہ ایک سال سے عمران خان کی قانونی ٹیم کے بااعتماد رکن ہیں۔

عمران خان نے چیئرمین پی ٹی آئی کیلئے بیرسٹر گوہر کو امیدوار نامزد کردیا Read More »

Demise of Bilal Pasha

بلال پاشا کی موت: ’بابا میرا دل چاہتا ہے کہ نوکری چھوڑ کر گھر آ جاؤں تاکہ دل بھر کر سو سکوں‘

  صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں پیر کی شام سوشل میڈیا پر ایک نوجوان سرکاری افسر کی اچانک موت کی خبر نے ان کے دوستوں، ساتھیوں اور شاگردوں سمیت اُن کی زندگی کی جدوجہد پر مبنی کہانی سے متاثر ہونے والوں کو غمگین کر دیا ہے۔ ملٹری کنٹونمنٹ بنوں میں بطور چیف ایگزیکٹیو آفیسر کام کرنے والے بلال پاشا پیر کو اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔ ڈسٹرکٹ پولیس افسر بنوں افتخار شاہ کے مطابق ’بظاہر یہ خودکشی کا واقعہ لگ رہا ہے‘ تاہم پوسٹ مارٹم ہو چکا ہے اور اس ضمن میں میڈیکل رپورٹ کا انتظار ہے۔ بلال پاشا کی نماز جنازہ منگل کی صبح اُن کے آبائی علاقے عبدالحکیم میں ادا کر دی گئی ہے۔ بلال پاشا کے والد احمد یار نے بی بی سی کو بلال سے اُن کی آخری مرتبہ فون پر ہونے والی بات چیت کی تفصیلات بتائی ہیں۔ وہ خانیوال میں عبدالحکیم نامی گاؤں کے رہائشی ہیں اور خود مزدوری کرتے ہیں اور اپنے گھرانے کے بڑے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ ’بلال سے میری سنیچر کو بات ہوئی تو وہ بتا رہا تھا کہ اس کا تبادلہ ہو گیا ہے۔‘ فون پر بی بی سی سے بات کرتے ہوئے احمد یار رو رہے تھے۔ انھوں نے بتایا کہ ’آٹھ دس روز پہلے ایک دن فون پر بلال کہہ رہا تھا کہ بابا میرا دل چاہتا ہے کہ نوکری چھوڑ کر گھر آ جاؤں یا کچھ دنوں کی چھٹی لے لوں تاکہ دل بھر کر سو سکوں۔ اب راولپنڈی جا کر چھٹی کی درخواست دے کر گھر آتا ہوں۔‘ بلال کی اچانک موت کی خبر نے اکثر افراد کو نہ صرف اس لیے چونکا دیا کیونکہ یہ ایک جوان موت تھی بلکہ اس لیے بھی کہ ان کی جدوجہد کی کہانی نے انھیں سول سروسز کا امتحان دینے والوں کے لیے مشعلِ راہ بنا دیا تھا۔ اس وقت سوشل میڈیا پر بلال پاشا ٹاپ ٹرینڈ ہیں اور ان کے ساتھیوں اور دوستوں کے ساتھ ساتھ ان کے شاگرد بھی انھیں خراجِ تحسین پیش کر رہے ہیں۔ ’دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے تو بلال زندہ نہیں تھا‘ بلال پاشا کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں میں منگل کی صبح ادا کی گئی احمد یار نے بتایا کہ اُن کے پانچ بیٹے تھے جن میں بلال سب سے چھوٹا تھا۔ احمد یار کے ایک بھائی بشیر احمد کی اولاد نہیں تھی اس لیے انھوں نے اپنے بھتیجے بلال کو گود لے لیا تھا اور جوائنٹ فیملی ہونے کے باعث بلال کی پرورش دونوں خاندانوں نے مل کر کی۔ احمد یار نے اتوار اور پیر کے روز کی روداد ایگنا یٹ پاکستان کو بتائی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’اتوار کے روز فجر کی نماز کے وقت مجھے بلال کا فون آیا تھا، میں حیران تھا کہ اس وقت تو وہ فون نہیں کرتا، معلوم نہیں کیوں فون کیا ہو گا۔‘ انھوں نے کہا کہ ’اس کے بعد بلال کی بات اپنے دوست سے ہوئی تھی اور وہ یہی بتا رہا تھا کہ وہ اسلام آباد جا رہا ہے، اگر کسی چیز کی ضرورت ہو تو بتاؤ۔ اس کے بعد جب میں نے بلال کو فون کیا تو بات نہیں ہو سکی کیونکہ بلال نے فون نہیں اٹھایا، میں یہی سمجھا کہ شاید سو گیا ہو گا۔ ’اسی طرح پھر گیارہ بجے اور ساڑھے بارہ بجے میں نے دوبارہ کالز کیں لیکن بلال نے فون نہیں اٹھایا۔ مجھے فکر لاحق تھی لیکن یہی سوچتا رہا کہ بلال سویا ہوا ہو گا۔‘ والد کے مطابق ’وہ رات دیر گئے بھی مسجد میں بیٹھ کر بلال کو فون کرتے رہے لیکن رابطہ نہیں ہو سکا۔ پھر میں نے یہی سوچا کہ بلال اٹھے گا تو یہ دیکھے گا کہ بابا نے اتنی کالیں کی ہیں تو خود فون کرے گا، لیکن بلال کا فون نہیں آیا۔‘ احمد یار نے بتایا کہ پیر کے روز صبح میں نے بلال کے ایک دوست کو فون کیا جس نے کمرے میں جا کر دیکھا تو اندر سے دروازہ بند تھا۔ ’دوست نے مجھے بتایا کہ جب وہ دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے تو بلال زندہ نہیں تھا۔ ہمیں نہیں معلوم کہ کیا ہوا ہے ہم سے اس نے کوئی ایسی بات بھی نہیں کی کہ جس سے کوئی پریشانی ظاہر ہوتی ہو۔‘ ان کے مطابق بلال پاشا نے دو، تین سال پہلے شادی کی تھی لیکن کچھ عرصہ بعد ان کی علیحدگی ہو گئی تھی۔ انھوں نے کہا کہ ’بلال میرا بیٹا تو تھا ہی لیکن ساتھ ساتھ بہت اچھا دوست بھی تھا۔ وہ اکثر اپنے دل کی باتیں میرے ساتھ کیا کرتا تھا۔‘ ’بلال خوش مزاج لڑکا تھا، ہر محفل کی جان ہوتا تھا‘ دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر بنوں سید ابرار علی شاہ نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اُن کا بلال پاشا سے فون پر رابطہ نہیں ہو رہا تھا تو انھوں نے سوچا کہ اُن کے دفتر جا کر ان سے مل لیتا ہوں۔ ’دفتر آیا تو معلوم ہوا کہ وہ وہاں بھی نہیں آئے، تو میں ان کی رہائش گاہ چلا گیا۔ وہاں پہنچ کر ملازمین سے بلال کے بارے میں پوچھا تو انھوں نے کہا کہ ہم کئی مرتبہ ان کے دروازے پر دستک دے چکے ہیں لیکن اندر سے کوئی جواب نہیں آ رہا۔‘ ابرار کہتے ہیں کہ ’ہم نے دروازہ توڑنے کی کوشش کی، کئی مرتبہ کوشش کرنے کے باوجود بھی دروازہ نہیں ٹوٹا تو ہم کمرے کے پیچھے سٹور کے راستے کمرے میں پہنچے تو بلال مردہ حالت میں تھے۔‘ ایگنا یٹ پاکستان  کے ایک سوال کے جواب میں ابرار نے کہا کہ بلال نے اُن سے کبھی کوئی ایسی بات نہیں کہی جس سے گمان ہو کہ وہ ذہنی دباؤ کا شکار ہیں۔ ’بالکل بھی نہیں۔ کبھی ایسا گمان بھی نہیں ہوا، کچھ سمجھ نہیں آ رہی کہ یہ کیسے ہو گیا۔ وہ تو راولپنڈی جانے کی بات کر رہا تھا، پیر کو اس نے چارج ہینڈ اوور کر کے پنڈی جانا تھا۔‘ ابرار اور بلال سول سروسز اکیڈمی کے دوران ہی دوست بنے تھے۔ ابرار کے مطابق ’بلال انتہائی خوش مزاج لڑکا تھا، ہر محفل کی جان ہوتا تھا اور

بلال پاشا کی موت: ’بابا میرا دل چاہتا ہے کہ نوکری چھوڑ کر گھر آ جاؤں تاکہ دل بھر کر سو سکوں‘ Read More »

عالمی بینک نے پاکستان میں بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کی مخالفت کردی

اسلام آباد: عالمی بینک نے پاکستان میں بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کی مخالفت کردی اور اس کی جگہ لائن لاسز کو کم کرنے پر زور دیا ہے۔ یہ بات عالمی بینک کے نائب صدر مارٹن ریزر نے پاکستان کے بہتر مستقبل کے حوالے سے عالمی بینک کے پالیسی نوٹ کے اجراء سے متعلق منعقدہ تقریب سے خطاب میں کہی۔ اس موقع پر عالمی بینک کے پاکستان کے لیے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بن حسین نے بھی خطاب کیا۔ عالمی بینک کے نائب صدر مارٹن ریزر نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ بجلی کے لائن لاسزکو کم کیا جائے۔ انہوں نے مقامی قرضوں کو موٴخرکرنے پر بھی اعتراض کیا اور کہا کہ مقامی قرضے موٴخرکرانے سے بینکنگ سیکٹر اور سرمایہ کاری متاثر ہوسکتی ہے اس لیے پاکستان کو مقامی قرضے موٴخرکرانے کے عمل میں محتاط رہنا ہوگا۔ نائب صدر عالمی بینک کا کہنا تھا کہ الیکشن سے قبل سیاسی جماعتوں سے معاشی اصلاحات پر بات چیت ہوئی ہے، معاشی اصلاحات کا عمل جاری رہنا چاہیے، معاشی پالیسیوں پر عمل درآمد ضروری ہے۔ مارٹن ریزر نے مزید کہا کہ پاکستان کو ٹیکس ٹو جی ڈی پی ریشو 2 سے 3 فیصد تک بڑھانا ہوگا، محض ٹیکس وصولیاں کافی نہیں، اخراجات اورٹیکس اصلاحات پر مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے، زرعی شعبے کو سہولیات دیے بغیر ٹیکس ریونیو میں اضافہ مشکل ہوگا علاوہ ازیں عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بن حسین نے کہا کہ عالمی بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس دسمبرکے آخر میں ہوگا، رواں مالی سال پاکستان کو2 ارب ڈالرقرض دیا جائے گا۔

عالمی بینک نے پاکستان میں بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کی مخالفت کردی Read More »

بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان، صارفین پر 40 ارب کا اضافی بوجھ

 اسلام آباد: بجلی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ کیے جانے کا امکان ہے، جس سے صارفین پر 40 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ ایگنایٹ  پاکستان  کے مطابق بجلی کی قیمت میں 3 روپے 53 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔ یہ اضافہ اکتوبر 2023ء کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے، جس پر نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے سی پی پی اے کی درخواست پر آج سماعت کی۔ مزید یہ بھی پڑھیں عالمی بنک کی مخالفت کے باوجود بجلی مہنگی  فیول پرائس اور بقایا جات کی مد میں سی پی پی اے کی درخواست پر بجلی کی قیمت میں من و عن اضافے کی صورت میں جی ایس ٹی سمیت بجلی صارفین پر تقریباً 40 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ نیپرا کے مطابق سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت مکمل ہو چکی ہے۔ اعداد و شمار کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ جاری کیا جائے گا

بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان، صارفین پر 40 ارب کا اضافی بوجھ Read More »

پی ڈی ایم حکومت کے دوران جی ڈی پی ’منفی 0.17 ہو گئی‘

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی سابقہ حکومت میں مالی سال 2023 کے دوران پاکستان کی خام ملکی پیداوار (جی ڈی پی) 0.29 فیصد اضافے کے بعد 0.17 فیصد گھٹ گئی، جبکہ پی ٹی آئی کی حکومت میں مالی سال 2022 کے دوران پہلے کے مقابلے میں معمولی بڑھ گئی۔ ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس کی باضابطہ طور پر تصدیق نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نے کی، اس کے علاوہ پہلی سہ ماہی (جولائی تا ستمبر 2024) کے لیے جی ڈی پی کی شرح نمو 2.13 فیصد ہونے کی منظوری بھی دی، عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی سخت ڈیڈلائن کے تحت حکومت نے پہلی بار سہ ماہی بنیادوں پر معاشی کارکردگی کے اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔ یہ اعداد و شمار نئے بنیادی سال 16-2015 کا استعمال کرتے ہوئے جاری کیے گئے ہیں۔ آئی ایم ایف اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدے کے اسٹرکچرل بینچ مارک کے تحت حکومت پابند تھی کہ پاکستان ادارہ شماریات مالی سال 2024 کی پہلی سہ ماہی اور مالی سال 2023 کے نظرثانی شدہ اعداد و شمار نومبر کے آخر تک جاری کرے گا، نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نے نتیجہ اخر کیا کہ مالی سال 2024 کی پہلی سہ ماہی میں معیشت بحال ہوئی اور مالی سال 2023 کی پہلی سہ ماہی کے 0.96 فیصد کے مقابلے میں 2.13 فیصد بڑھی۔ نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نے مالی سال 2022 کے دوران جی ڈی پی کی رفتار میں 6.17 فیصد حتمی اضافے کی منظوری بھی دی، جو مئی کے سابقہ اندازوں کے مطابق 6.1 فیصد تھی، اس کی وجہ شعبہ زراعت میں شرح نمو 4.27 فیصد سے معمولی بڑھ کر 4.28 فیصد ہوئی، اسی طرح صنعتی اور سروسز سیکٹر میں بھی بہتری ہوئی۔ حتمی اعداد و شمار کے مطابق صنعتوں کی نمو 6.83 فیصد سے بڑھ کر 6.95 فیصد اور سروسز کی 6.59 فیصد سے بڑھ کر 6.66 فیصد ہوگئی، اس طرح کان کنی اور کھدائی (منفی 7 سے کم ہو کر منفی 6.58 رہی)اور بجلی، گیس اور پانی کی فراہمی (3.14 فیصد تو 3.8 فیصد) صنعتی سرگرمیوں میں بہتری کا باعث بنی، خدمات میں بہتری بنیادی طور پر انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن (16.32 فیصد سے 17.96 فیصد تک) اور تعلیم 5.66 فیصد سے 5.85 فیصد تک ہے۔ دوسری جانب، مالی سال 2023 کی نظر ثانی شدہ جی ڈی پی کی شرح نمو منفی 0.17 فیصد رہی، مئی میں ابتدائی طور پر اس کے 0.29 فیصد سے بڑھنے کا اندازہ لگایا گیا تھا، نظرثانی شدہ اعداد و شمار کے مطابق زراعت نے 1.55 فیصد کے مقابلے میں 2.25 فیصد کی نمایاں بہتری دکھائی۔ گنے کی پیداوار میں کمی (9 کروڑ 10 لاکھ سے 8 کروڑ 80 لاکھ) کے باوجود اہم فصلیں منفی 3.20 کے بجائے 0.42 فیصد بڑھی، جس کی وجہ گندم کی پیداوار (2 کروڑ 76 لاکھ ٹن سے بڑھ کر 2 کروڑ 82 لاکھ ٹن) اور مکئی کی پیداوار (ایک کروڑ 2 لاکھ سے بڑھ کر ایک کروڑ 10 لاکھ ٹن) کا بڑھنا ہے۔

پی ڈی ایم حکومت کے دوران جی ڈی پی ’منفی 0.17 ہو گئی‘ Read More »

Electric Bike in Punjab on Subsidy

پنجاب ملازمین کے لیے جلد ہی الیکٹرک بائیکس لانچ کرے گا: وزیر

نگران پنجاب حکومت سموگ کی خطرناک سطح سے نمٹنے کے لیے الیکٹرک بائیکس لانچ کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ اس بات کا انکشاف نگران صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اور لائیو سٹاک ابراہیم حسن مراد نے کیا۔ وزیر کے مطابق، حکومت اپنے ملازمین کو لیز پر الیکٹرک بائک فراہم کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ای بائک کے متعارف ہونے سے مہنگے ایندھن پر انحصار کم کرنے اور شہروں میں ماحول کی حفاظت میں مدد ملے گی۔ مراد نے الیکٹرک وہیکل پالیسی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے مزید کہا کہ الیکٹرک گاڑیوں (EVs) کی تیاری کو مراعات فراہم کرکے، پاکستان عالمی ای وی مارکیٹ میں کافی حصہ حاصل کر سکتا ہے۔ انہوں نے ای بائک کو روایتی نقل و حمل کا ایک سستا اور ماحول دوست متبادل قرار دیا۔ وزیر نے مزید کہا کہ صوبائی حکام نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔ ابراہیم حسن مراد نے کہا کہ ماحول کو آلودہ کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن اگلے ماہ تک جاری رہے گا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے طلباء کے لیے سبسڈی پر 10 ہزار الیکٹرک بائیکس دینے کا اعلان کیا تھا۔

پنجاب ملازمین کے لیے جلد ہی الیکٹرک بائیکس لانچ کرے گا: وزیر Read More »