International

Yamuna Zaidi's Debut Film Nayab

“بھارت کو شکست دینے کا عزم”، یمنیٰ زیدی کی ڈیبیو فلم “نایاب” کا ٹریلر جاری

کراچی: پاکستان ڈراما انڈسٹری کی مقبول اداکارہ یمنیٰ زیدی کی ڈیبیو فلم “نایاب” کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ ڈراما انڈسٹری میں اپنی شاندار اداکاری سے کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والی خوبرو اداکارہ یمنیٰ زیدی اب فلمی دُنیا پر بھی راج کرنے کے لیے تیار ہیں، اداکارہ کی ڈیبیو فلم “نایاب” کا ٹریلر ریلیز ہوگیا ہے جوکہ 2 منٹ 43 سیکنڈز پر مشتمل ہے۔ اس فلم میں یمنی زیدی ‘نایاب’ نامی لڑکی کے مرکزی کردار میں نظر آئیں گی جسے بچپن سے ہی کرکٹر بننے کا جنون ہوتا ہے اور اپنے خواب کو پورا کرنے کے سفر میں اُسے خاندانی اور سماجی مسائل کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔ فلم میں یمنیٰ زیدی کے علاوہ جاوید شیخ، عدنان صدیقی، اسامہ خان، محمد فواد خان، ریال محمود سمیت دیگر اداکاروں کو بھی کاسٹ کیا گیا ہے، جاوید شیخ نے فلم میں یمنیٰ زیدی کے والد کا کردار ادا کیا ہے۔ جاوید شیخ اپنی بیٹی نایاب کی کرکٹ کے سخت خلاف ہوتے ہیں لیکن نایاب کا بھائی کرکٹ اکیڈمی جوائن کرنے سے قومی ٹیم میں سلیکشن تک اپنی بہن کو بھرپور سپورٹ کرتا ہے۔ عمیر ناصر علی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم “نایاب”کو رومینا عمر اور عمیر عرفانی نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ  جبکہ فلم کے رائٹر عباس نقوی اور باسط نقوی  ہیں۔ فلم کی شوٹنگ کراچی میں کی گئی ہے جبکہ کچھ مناظر لاہور سمیت پاکستان کے دیگر شہروں میں بھی فلمائے گئے ہیں، یہ فلم اگلے سال 26 جنوری کو پاکستان کے تمام سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔ “نایاب” کے ٹریلر کے اختتام میں یمنیٰ زیدی اپنے والد جاوید شیخ سے یہ ڈائیلاگ کہتی ہیں کہ “ابا! تم دیکھنا، بھارت کو شکست میں ہی دوں گی”۔ https://www.youtube.com/watch?v=nPUkNtdgFrYٹریلر دیکھیں 

“بھارت کو شکست دینے کا عزم”، یمنیٰ زیدی کی ڈیبیو فلم “نایاب” کا ٹریلر جاری Read More »

Ushna Shah and India Actresses criticize ZARA fashion Brand

فلسطینیوں کا مذاق اڑانے پرمعروف فیشن برانڈ پر اُشنا شاہ سمیت بھارتی اداکارہ برہم

پاکستان کی مشہور اداکارہ اُشنا شاہ اور بھارتی اداکارہ گوہر خان سمیت دیگر اداکاراوْں نے معروف انٹرنیشنل فیشن برانڈ ‘زارا’   کی تازہ ترین تشہیری مہم ’دی جیکٹ‘ پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔ معروف انٹرنیشنل فیشن برانڈ ‘زارا’ (zara) کی نئی تشہیری مہم میں حساس نوعیت کا فوٹو شوٹ کیا گیا، اس شوٹ میں معصوم فلسطینیوں کا مذاق اُڑایا گیا، فوٹو شوٹ میں ماڈل نے سفید کپڑے میں لپٹی ہوئی لاش کا مجسمہ اپنے کندھے پر اُٹھایا ہوا تھا۔ فوٹو شوٹ میں ملبے کا ڈھیر اور گمشدہ اعضاء کے مجسمے بھی دکھائے گئے، فیشن برانڈ ‘زارا’ (zara) کا تشہیری فوٹو شوٹ دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے شدید برہمی کا اظہار کیا اور برانڈ کے بائیکاٹ کی مہم چلا دی۔ سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ برانڈ نے فلسطینیوں کی بےبسی کا مذاق اُڑایا ہے، اس برانڈ کا فوری بائیکاٹ کیا جائے، ہم اب اس برانڈ کو کبھی استعمال نہیں کریں گی۔ فیشن برانڈ “زارا” کے فوٹو شوٹ پر پاکستانی و بھارتی اداکاراوْں پر ردعمل: اُشنا شاہ نے فیشن برانڈ “زارا” کے فوٹو شوٹ پر شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا کہ “جن افراد کے پاس برانڈ زارا کے کپڑے پہلے سے موجود ہیں وہ پھینک دینے چاہئیں؟” اداکارہ نے کہا کہ “زارا کے کپڑوں پر اُن کے برانڈ کا نام نہیں ہوتا، تو میرا خیال ہے کہ ہمیں اس برانڈ کے وہ کپڑے جو پہلے سے ہمارے پاس موجود ہیں، اُنہیں پھینکنا نہیں چاہیے”۔ اُنہوں نے “زارا” کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے مزید کہا کہ “میں اب ان کے برانڈ سے دوبارہ کپڑے قطعاً نہیں خریدوں گی”۔ معروف بھارتی اداکارہ گوہر خان نے فیشن برانڈ “زارا” کی انسٹاگرام پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ “آپ کو شرم آنی چاہیے”، اس کے ساتھ ہی اداکارہ نے فلسطین کا آزادی کا نعرہ بھی لگایا۔ ماضی کی معروف پاکستانی اداکارہ مشی خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنا ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں اُنہوں نے کہا کہ “فیشن برانڈ “زارا” کو معصوم اور نہتے فلسطینیوں کا مذاق اُڑاتے ہوئے شرم آنی چاہیے”۔ مشی خان نے کہا کہ “میں آج ہی یہ عہد کرتی ہوں کہ میں تاحیات فیشن برانڈ زارا کے کپڑے نہیں خریدوں گی”۔ پاکستانی اداکارہ رحمت اجمل نے بھی فیشن برانڈ “زارا” کی تشہیری مہم کو بدترین، گھٹیا اور پاگل پن قرار دیا۔ واضح رہے کہ غزہ میں 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی جارحیت میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 17 ہزار 700 سے تجاوز کرگئی جب کہ 49 ہزار کے قریب زخمی ہیں۔

فلسطینیوں کا مذاق اڑانے پرمعروف فیشن برانڈ پر اُشنا شاہ سمیت بھارتی اداکارہ برہم Read More »

Flames of Tradition in Jodhpur Rajistan India

ایسی دودھ کی دکان جہاں ہانڈی کا چولہا مسلسل 74 سال سے جل رہا ہے

راجستھان: جودھ پور کے مرکز میں ایک مخصوص دودھ کی دکان نسلوں تک ہانڈی کی آگ مسلسل جلتے رہنے کے دعوے کی وجہ سے کافی وائرل ہورہی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جودھ پور میں سوجتی گیٹ کے قریب واقع یہ غیر معمولی دودھ کی دکان بڑے فخر کے ساتھ دعویٰ کرتی ہے کہ جس آگ پر دودھ کی ہانڈی رکھی جاتی ہے، وہ 1949 سے جل رہی ہے۔ دکان کے مالک وپل نیکوب کا کہنا تھا کہ میرے دادا نے 1949 میں یہ کام شروع کیا تھا۔ 1949 سے یہ آگ جل رہی ہے۔ دکان روزانہ کی بنیاد پر 22 سے 24 گھنٹے کھُلی رہتی ہے جس میں دودھ کو روایتی طور پر کوئلے اور لکڑی کی آگ سے گرم کیا جاتا ہے۔ وپل نیکوب نے مزید کہا کہ اس دکان کو کھُلے ہوئے تقریباً 75 سال ہو گئے ہیں اور ہم نسل در نسل کام کر رہے ہیں۔ میں تیسری نسل سے ہوں اور یہ دکان یہاں کی روایت بن گئی ہے۔ ہماری دودھ کی دکان مشہور ہے۔ لوگ اسے پسند کرتے ہیں اور ہمارا خالص بھی ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہم کامیابی سے کاروبار چلا رہے ہیں۔

ایسی دودھ کی دکان جہاں ہانڈی کا چولہا مسلسل 74 سال سے جل رہا ہے Read More »

بھارت کے معروف سیاستدان کے گھر سے 12 ارب روپے برآمد

بھارتی عوام جہاں 2 وقت کی روٹی کو ترس رہی ہے وہیں کرپٹ بھارتی سیاستدان عوام کے پیسوں سے اپنی جیبیں بھرنے میں مصروف ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کےمطابق پولیس نے بھارتی سینیٹر کے گھر سے12ارب روپے برآمد کر لئے گئے ہیں،بھارتی سینیٹ کےرکن دھیرج سنگھ کےگھرپرانکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ نے چھاپہ مارا۔ دھیرج سنگھ کے گھر سے نوٹوں سے بھرے 176بیگ برآمد ہوئے،کارروائی کیلئے 3بینکوں اور انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کے80 لوگوں کی خدمات لی گئیں۔ 40نوٹ گننے والی مشینیں منگوائی گئیں، 24گھنٹے مختلف شفٹوں میں نوٹ گنے جاتے رہے پھر بھی 4 دن لگ گئے۔ سیاستدان کے گھر سے برآمدرقم ساڑھے3ارب بھارتی روپےنکلی جوپاکستان میں12ارب روپے سے زائد بنتے ہیں۔

بھارت کے معروف سیاستدان کے گھر سے 12 ارب روپے برآمد Read More »

SHORT Nap in a day

درمیانی عمر میں جوان نظر آنا آپ کے اپنے ہاتھ میں

دنیا بھر میں لوگ درمیانی عمر یا بڑھاپے میں جوان نظر آنے کے لیے ہزاروں، لاکھوں روپے خرچ کرتے ہیں مگر اس بات کا احساس نہیں کرپاتے کہ جھریوں سے نجات، بالوں کا گرنا اور ایج اسپاٹس پر کریمیں اور لوشن کچھ خاص اثرات مرتب نہیں کرتے۔ بلکہ اپنی اصل عمر سے کم نظر آنا درحقیقت لوگوں کے اپنے ہاتھ میں ہوتا ہے۔ یہ بات جرمنی میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ لائیبنز ریسرچ انسٹیٹوٹ فار انوائرمنٹل میڈیسین کی تحقیق میں بتایا گیا کہ انسانی جلد میں آنے والی تیس فیصد تبدیلیاں جینز جبکہ 70 فیصد ماحولیاتی عناصر جیسے سورج کی شعاعوں اور فضائی آلودگی کے باعث آتی ہیں۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ عمر میں اضافہ صرف کسی ایک عضو پر اثرات مرتب نہیں کرتا، بلکہ یہ پورے جسم پر اثرانداز ہوتا ہے، باہری تبدیلیوں کو بڑھاپے کے عمل سے جوڑا جاتا ہے۔ تحقیق کے مطابق زیادہ چربی والی غذائیں، الکحل اور تمباکو نوشی کا استعمال، سورج کی روشنی میں بہت زیادہ گھومنا جسم پر حیاتیاتی تناﺅ بڑھانے کا باعث بنتا ہے، جس سے ڈی این اے کو نقصان پہنچتا ہے۔ نوجوان جسم اس نقصان کی جلد مرمت کرلیتا ہے مگر درمیانی عمر میں ایسا ہونا لگ بھگ ناممکن ہوجاتا ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ عمر بڑھنا جسم کے لیے تناﺅ سے نمٹنے کی صلاحیت کم سے کم تر کرتا چلا جاتا ہے جس کے نتیجے میں ڈی این اے میں آنے والی تبدیلیاں جسمانی خلیات کو تباہ کرنے لگتی ہیں اور ہر عضو پر اس کے منفی اثرات مرتب ہونے لگتے ہیں۔ ایسا ہونے پر جلد پر دو نمایاں اثرات نظر آتے ہیں، ایک تو رنگت میں تبدیلی آتی ہے یا ایج اسپاٹس نمودار ہوتے ہیں، دوسرے جلد کی لچک میں کمی آنے سے جھریاں نمودار ہوجاتی ہیں۔ اگر ماحولیاتی عناصر کا اثر بڑھنے لگے تو یہ جھریاں زیادہ گہری ہونے لگتی ہیں جبکہ ٹشوز کے لیے ضروری جز کولیگن کی سطح کم ہوجاتی ہے۔ محققین کا کہنا تھا کہ تمباکو نوشی اور الکحل بڑھاپے کی جانب سفر کو بہت زیادہ تیز کرنے والے عناصر ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہر شخص جینیاتی طور پر الگ ہوتا ہے اور مختلف اشیاءکے اثرات مختلف ہوسکتے ہیں، جیسے تمباکو نوشی کے کسی عادی فرد کی عمر سو سال سے زائد ہوسکتی ہے مگر یہ واضح ہے کہ یہ عادت حیاتیاتی گھڑی کے لیے تباہ کن ہوتی ہے جو جوانی میں ہی بڑھاپے کے اثرات طاری کردیتا ہے۔

درمیانی عمر میں جوان نظر آنا آپ کے اپنے ہاتھ میں Read More »

Human Eye

انسانی جسم کا کون سا عضو تیزی سے بوڑھا ہوتا ہے، سائنسدانوں نے جان لیا

سائنسدانوں کا خیال ہے کہ خون کے ٹیسٹ کے ذریعے یہ معلوم ہوسکتا ہے کہ انسان کے اندرونی اعضا کتنی تیزی سے بوڑھے ہو رہے ہیں اور یہ بھی پیش گوئی کر سکتے ہیں کہ کون سے اعضا جلد کام کرنا بند کرجائیں گے۔ یہ تحقیق امریکا کی اسٹینفورڈ یونیورسٹی کے محققین کی جانب سے کی گئی۔ اسٹینفورڈ یونیورسٹی کی ٹیم کا کہنا ہے کہ وہ دل، دماغ اور پھیپھڑوں سمیت جسم کے 11 اعضا کی صحت کی نگرانی کر سکتے ہیں۔ نیچر نامی جریدے میں شائع ہونے والی تحقیق میں انکشاف کیا گیا کہ 50 سال سے زائد عمر کے ہر پانچ میں سے ایک صحت مند بالغ شخص کا کم از کم ایک عضو تیزی سے بوڑھا ہورہا ہے، اس کا مطلب ہے کہ اگلے 15 سال کے اندر ان کے ایک عضو میں بیماری پیدا ہونے کا زیادہ خطرہ ہے۔ اور ہر 100 میں سے ایک یا دو افراد کے کئی اعضا ان کی سالگرہ کی عمر سے زیادہ بوڑھے ہیں۔ محققین کا کہنا ہے کہ اگرچہ اس تحقیق کے نتائج کچھ لوگوں کے لیے پریشانی کا باعث ہوسکتے ہیں لیکن یہ طبی لحاظ سے اہم ہے۔ انسان کی عمر دو طریقوں سے بڑھتی ہے، پہلی وہ عمر جس کے مطابق آپ اپنی سالگرہ مناتے ہیں اور دوسری عمر آپ کی صحت پر منحصر ہے جسے ’بائیولوجیکل عمر‘ کہتے ہیں، سائنسدان آپ کے جسم میں بائیولوجیکل علامات کا مطالعہ کرکے بتاسکتے ہیں کہ آپ کی بائیولوجیکل عمر کیا ہے۔ اسٹینفورڈ میڈیسن کے محققین نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ ان افراد کی اصل عمر کے علاوہ ان کی بائیولوجیکل عمر کیا ہے، اس کے لیے محققین نے ان افراد کےخون میں موجود پروٹینز کا مطالعہ کیا۔ محققین نے خون کے ٹیسٹ کے نتائج اور مریض کے ڈیٹا کا استعمال کرتے ہوئے مشین لرننگ الگورتھم کا بھی سہارا لیا۔ جس طرح دل کا دورہ ہونے سے انسان موت کے منہ میں جاسکتا ہے اسی طرح دماغ کے مسلز تیزی سے بوڑھے ہورہے ہوں تو ڈیمنشیا کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔ محققین کی ٹیم نے 11 اہم اعضا کے خون کا ٹیسٹ کا تجربہ کیا جن میں دل، دماغ، چربی، پھیپھڑے، مدافعتی نظام، جگر، مسلز، لبلبہ، ویسکولیچر اور آنتیں شامل تھیں۔ تحقیق میں انکشاف کیا گیا کہ انسانی جسم کے ایک یا زیادہ اعضا میں اگلے 15 سالوں کے دوران سنگین بیماریوں کا خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔ اسٹینفورڈ میں نیورولوجی کے پروفیسر اور مصنف ڈاکٹر ٹونی وِس کا کہنا ہے نتائج سے معلوم ہوا کہ 50 سال کی عمر یا اس سے زیادہ عمر کے 18.4 فیصد افراد میں کم از کم ایک عضو تیزی سے بوڑھا ہورہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان افراد کو اگلے 15 سالوں میں ان مخصوص عضو میں بیماری کا زیادہ خطرہ ہے۔ ڈاکٹر ٹونی وِس کا کہنا ہے کہ اگر ہم یہ تحقیق بڑے پیمانے پر کریں تو لوگوں کے بیمار ہونے سے پہلے ان کا علاج کرنے کے قابل ہوسکتے ہیں۔

انسانی جسم کا کون سا عضو تیزی سے بوڑھا ہوتا ہے، سائنسدانوں نے جان لیا Read More »

Gotham Gambhir and Sarisanth Controversy

گمبھیر کیخلاف ویڈیو اَپ لوڈ کرنا سری سانتھ کو مہنگا پڑگیا

سری سانتھ کو میدان پر گوتم گمبھیر سے لڑائی کے بعد سوشل میڈیا پر ویڈیو اَپ لوڈ کرنا مہنگا پڑگیا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق لیجنڈز لیگ کرکٹ کمشنر نے سابق بھارتی فاسٹ بولر ایس سری سانتھ کو گوتم گمبھیر سے میدان پر لڑائی کے بعد سوشل میڈیا پر ویڈیو اَپ لوڈ کرنے پر قانونی نوٹس بھجواتے ہوئے کہا کہ فاسٹ بولر نے ‘معاہدے کی خلاف ورزی’ کی۔ نوٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ آن فیلڈ امپائرز کو میدان پر گمبھیر کی طرف سے کسی بھی طرح کے نامناسب الفاظ کے استعمال کی اطلاع نہیں دی گئی جبکہ سری سانتھ نے سوشل میڈیا پر معاملے کے اپنے پہلو کی وضاحت کی۔ بھارت میں جاری لیجنڈز لیگ کے دوران گجرات جائنٹس اور انڈیا کیپٹلز کے درمیان کھیلے گئے میچ میں گمبھیر نے سری سانتھ کو ایک چھکا اور چوکا لگایا بعدازاں اگلی بال ڈاٹ کھیلی جس پر فاسٹ بولر ری ایکشن دیا تھا، جس کے دونوں کرکٹرز ایک دوسرے سے میدان پر الجھ پڑے تھے۔ فاسٹ بولر اپنے ہم وطن گوتم گمبھیر پر الزام عائد کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا اَپ لوڈ کی تھی جس میں وضاحت دیتے ہوئے کہا گیا تھا کہ میچ کے دوران تلخ کلامی کے دوران اوپنر مسلسل مجھے ف ک آف! فکسر کہہ کر مخاطب کرتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ میدان پر جھگڑے کے دوران بھی وہ مسلسل انہیں الفاظوں کا چناؤ کررہے تھے جو ایک نامناسب رویہ ہے، میری جانب سے انہیں لفظ بھی برا نہیں کہا گیا۔ گمبھیر سے صرف اتنا ہی کہا کہ تم کیا کہہ رہے ہو اور ہنسا جس سے وہ مزید بھڑک گئے۔

گمبھیر کیخلاف ویڈیو اَپ لوڈ کرنا سری سانتھ کو مہنگا پڑگیا Read More »

bhupinder singh arrested for accused of killing

بھارت کے معروف اداکار نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل اور تین کو زخمی کر دیا

  بھارت کے معروف اداکار نے لڑائی کے دوران فائرنگ کرتے ہوئے اپنے ہمسائے کو قتل اور تین افراد کو زخمی کر دیاہے ، پولیس نے موقع پر پہنچ کر اداکار کو حراست میں لیتے ہوئے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ ماہ اداکار بھوپندر سنگھ اور اُن کے پڑوسی گردیپ سنگھ  کے درمیان درختوں کی کٹائی پر جھگڑا ہوا تھا جس کی شکایت گردیپ سنگھ نے 19 نومبر کو پولیس اسٹیشن میں درج کروائی تھی لیکن پولیس نے اُن کی شکایت پر کوئی کارروائی نہیں کی تھی۔ اب حال ہی میں اداکار بھوپندر سنگھ اور اُن کے پڑوسی کے درمیان ایک بار پھر درختوں کی کٹائی پر جھگڑا ہوا، جس کے بعد اداکار اور اُن کے ساتھیوں نے پڑوسی کے خاندان پر فائرنگ شروع کردی۔اس فائرنگ کے نتیجے میں پڑوسی گردیپ سنگھ، اُن کی اہلیہ اور ایک بیٹا شدید زخمی ہوئے جن کی حالت تشویشناک ہے اور اسپتال میں زیر علاج ہیں جبکہ گردیپ سنگھ کا 23 سالہ بیٹا گولی لگنے سے ہلاک ہوگیا۔ اس واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اداکار بھوپندر سنگھ اور اُن کے ایک ساتھی کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ دیگر دو ملزمان کی تلاش جاری ہے۔واضح رہے کہ بھوپندر سنگھ نے کئی بھارتی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جن میں ‘یہ پیار نہ ہوگا کم’، ‘ایک حسینہ تھی’، ‘مدھوبالا’، ‘اِک عشق اِک جنون’، ‘تیرے شہر میں’ سمیت دیگر ڈرامے شامل ہیں، ڈراموں کے علاوہ اُنہوں نے چند فلموں میں بھی کام کیا ہے۔

بھارت کے معروف اداکار نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل اور تین کو زخمی کر دیا Read More »

بوائے فرینڈ کی جہیز میں بی ایم ڈبلیو کار کی ڈیمانڈ؛ لیڈی ڈاکٹر نے خودکشی کرلی

نئی دہلی: بھارتی ریاست کیرالہ میں نوجوان لیڈی ڈاکٹر نے جہیز کے بے جا مطالبے پر اپنے ہی ہاتھوں اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کیرالہ کی رہائشی ڈاکٹر شاہانہ اپنے ہم جماعت ڈاکٹر ای اے رویس سے محبت کرتی تھیں۔ تعلیم مکمل کرنے کے بعد جب شاہانہ نے رویس سے رشتہ مانگنے گھر والوں کو بھیجنے کا کہا تو لڑکے کا اصل روپ سامنے آگیا۔ شاہانہ کے والد بیرون ملک ملازمت کرتے تھے لیکن ان کا انتقال دو سال قبل ہی ہوگیا تھا۔ شاہانہ اپنی ماں اور بھائی کے ساتھ رہ رہی تھی اور ساتھ ہی ملازمت کرکے گھر کی ذمہ داریاں پوری کرتی تھی۔ ای اے رویس نے اپنے گھر والوں کو رشتہ مانگنے کے لیے تو بھیج دیا لیکن آخری لمحات میں جہیز کی ڈیمانڈ کردی اور مطالبات پورے نہ ہونے پر شادی منسوخ کرنے کی دھمکی بھی دیدی۔ شاہانہ کی والدہ نے جہیز میں بھاری سونا، 15 ایکڑ زمین اور بی ایم ڈبلیو کار کا مطالبہ پورا کرنے سے معذوری ظاہر کی تو ڈاکٹر ای اے رویس اور اس کے والدین نے شادی منسوخ کردی۔ ڈاکٹر شاہانہ کو اپنے بوائے فرینڈ کے اس رویے نے غمزدہ کردیا اور دل برداشتہ ہوکر انھوں نے خودکشی کرلی۔ لاش کے پاس سے ملنے والی تحریر میں لکھا تھا کہ شادی کے نام پر ہرکوئی بس پیسا چاہتا ہے۔ پولیس نے جہیز مانگنے پر ڈاکٹر اے ای رویس کو حراست میں لے لیا جب کہ وزیر صحت نے بھی رپورٹ طلب کرکے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

بوائے فرینڈ کی جہیز میں بی ایم ڈبلیو کار کی ڈیمانڈ؛ لیڈی ڈاکٹر نے خودکشی کرلی Read More »

Manik the winner of Kaun Banega Crorpati KBC

’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کے کم عمر ترین فاتح ماینک کی انڈین میڈیا پر دھوم

’یہ سوچا تھا کہ ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ (کے بی سی) میں کبھی جانا ہے، لیکن کبھی یہ نہیں سوچا تھا کہ اتنا بڑا انعام جیت پاؤں گا۔‘ یہ کہنا ہے انڈیا کی شمالی ریاست ہریانہ سے تعلق رکھنے والے 14 سالہ ماینک کا جو حال ہی میں انڈیا کے مقبول ٹی وی گیم شو ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ میں ایک کروڑ روپے جیت کر انڈیا کے کم عمر ترین کروڑ پتی بنے ہیں۔ ماینک آٹھویں جماعت کے طالب علم ہیں۔ وہ بچوں کے لیے ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کی خصوصی قسط میں حصہ لے رہے تھے۔ ماینک امییتابھ بچن کے اس مشہورِ زمانہ ٹی وی پروگارم کے بی سی میں اب تک کے شامل ہونے والے کم عُمر ترین کنٹیسٹینٹ ہیں۔ ماینک نے بی بی سی کو بتایا کہ امییتابھ بچن چھوٹی عمر سے ہی ان کے پسندیدہ اداکار تھے اور انھیں ان سے ملنے کا بہت شوق تھا۔’جب معلوم ہوا کہ کے بی سی کھیلنے کے لیے میرا انتخاب ہو گیا ہے تو مزید خوشی ہوئی کہ ان سے ملنے جا رہا ہوں۔‘ ماینک نے گیم شو میں ایک کروڑ کا انعام کیسے جیتا؟ کے بی سی گیم شو میں دلوں کی دھرکنوں کو روکنے والا مرحلہ اس وقت آیا جب ایک کروڑ کے انعام کے لیے سوال سے پہلے معروف بالی وڈ اداکار اور کے بی سی کے میزبان امیتابھ بچن کہتے ہیں کہ ’ہمیں یہ کہنے کا بہت کم موقع ملتا ہے کہ اگلا سوال ہونے والا ہے ایک کروڑ روپے کے لیے۔‘ انھوں نے ماینک سے ایک کروڑ روپے کے لیے سوال کیا کہ ’وہ کون سا یورپی کارٹوگرافر ہے جس کے نقشے میں نئے دریافت شدہ براعظم کو امریکہ نام دیا گیا تھا؟‘ یہ وہ سوال تھا جس نے امیتابھ بچن کے ٹیلی وژن پروگرام ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ (کے بی سی) میں شامل ’ماینک‘ کو کروڑ پتی بنا دیا۔ اس دوران ماینک کے والدین شائقین میں بیٹھے پریشان حال نظر آ رہے تھے لیکن زور زور سے تالیاں بجا کر ماینک کی حوصلہ افزائی کر رہے تھے۔ جیسے ہی امیتابھ بچن سکرین پر سوال پڑھتے ہیں، ماینک بھی تناؤ میں نظر آتے ہیں لیکن سوال کے اختتام تک مسکرانے لگتے ہیں۔ وہ امیتابھ بچن سے بات چیت کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ امریکہ کا نام اطالوی ایکسپلورر امیریگو ویسپوچی سے آیا ہے لیکن۔۔۔ امیتابھ واضح کرتے ہیں کہ سوال اس شخص کے بارے میں ہے جس نے نقشہ بنایا تھا۔ ماینک سوال دوبارہ پڑھتے ہیں۔ ان کے والدین مزید تناؤ کی کیفیت میں نظر آتے ہیں۔ ماینک پہلے ہی دو ’لائف لائنز‘ ختم کر چکے ہیں، جس کے تحت ایک کنٹیسٹینٹ باہری مدد لے سکتا ہے۔ وہ اپنی آخری ’لائف لائن‘ استعمال کرتے ہوئے ایک ’ایکسپرٹ‘ کو کال کرتے ہیں۔ ’ایکسپرٹ‘ سوال کا جواب دینے سے پہلے ان کے اور ان کے والدین کے عزم کی تعریف کرتی ہیں، اور پھر جواب بتاتی ہیں، جو کہ مارٹن والڈ سیملر تھا۔ بچن کمپیوٹر سے جواب کو ’لاک‘ کرنے کو کہتے ہیں، اور فوراً مسکراتے ہوئے ماینک کے والدین کی طرف دیکھتے ہیں اور چیختے ہیں ’ایک کروڑ۔‘ سٹینڈ میں موجود لوگ کھڑے ہو کر تالیاں بجاتے ہیں۔ ماینک اور بچن دونوں اپنی سیٹ سے چھلانگ لگاتے ہیں۔ ماینک امیتابھ بچن کو گلے لگاتے ہیں۔ ان کی آنکھیں بھر آتی ہیں اور ان کے والدین دوڑ کر انھیں گلے لگاتے ہیں۔ ماینک مزید آگے کھیلنا چاہتے ہیں، اور سات کروڑ روپے کے سوال کا جواب دینے کی کوشش کرتے ہیں لیکن جواب کے بارے میں یقینی نہیں ہونے کی وجہ سے ایک کروڑ کے انعام کے ساتھ کھیل چھوڑ دیتے ہیں۔ ماینک نے بی بی سی کو بتایا کہ انھوں نے 16 سوالوں میں سے 15 سوالوں کا صحیح جواب دیا تھا اور یہ 16واں سوال تھا جس پر انھوں نے کھیل کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔ ان کی یہ کامیابی انڈیا بھر کے نیوز چینلز اور اخبارات کی شہ سُرخیوں میں رہی۔ جب وہ گھر واپس لوٹے تو گاؤں والوں نے ان کا شاندار استقبال کیا۔ ریاست کے وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر نے ان کے والد کو فون کر مبارکباد دی۔ انھوں نے ماینک کو ’جینیئس‘ کہا۔ ’ہم نے ماینک پر کبھی پڑھائی کا اضافی دباؤ نہیں ڈالا‘ ٹائمز آف انڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ ’تقریباً ایک دہائی تک ماینک کے والد پردیپ گھر میں ’ہاٹ سیٹ‘ پر بیٹھتے تھے اور ایک کے بعد ایک اس کھیل میں پوچھے سوالوں کے جواب دیتے تھے، اس سے پہلے کہ پروگرام میں شامل اصل شخص سامنے ٹی وی سکرین پر اس کا جواب دیتا تھا۔‘ ماینک اور ان کے والد زیادہ سے زیادہ جوابات دینے کے لیے آپس میں مقابلہ بھی کرتے تھے۔ ماینک کا کہنا ہے کہ ’میرے والد ہم میں سب سے زیادہ پرجوش ہوتے تھے۔ وہ خود کو امیتابھ سر کے سامنے ’ہاٹ سیٹ‘ پر بیٹھنے کا تصور کرتے تھے اور ایک ایک کر کے سوالوں کے جواب دیتے تھے۔ بعض اوقات وہ ’لائف لائنز‘ کا استعمال بھی کرتے تھے، بالکل اسی طرح جیسے ٹی وی پر ہوتا ہے۔‘ وہ کہتے ہیں کہ ’یہ میرا پہلا موقع تھا اور میں دو تین مہینے سے اس کے لیے تیاری کر رہا تھا، حالانکہ یہ شو میں کچھ برسوں سے دیکھتا آیا ہوں۔‘ ماینک کہتے ہیں کہ ان کے والدین ان کے رول ماڈل ہیں۔ ان کے والد، جو کہ دلی پولیس میں ایک کانسٹیبل ہیں، کا کہنا ہے کہ ’ہم نے اپنے بیٹے کی پڑھائی کے لیے کبھی دباؤ نہیں ڈالا۔ غیر نصابی چیزیں جیسے کھیل کود بھی ضروری ہیں۔ ہم نے اضافی دباؤ نہیں ڈالا کہ آپ کی سلیکشن کے بی سی میں ہو گئی ہے تو آپ اس کے لیے اپنے آپ کو تیار کریں اور اس کے لیے اضافی تیاری اور محنت کریں۔‘ وہ مزید بتاتے ہیں کہ انھوں نے شو کے لیے خود سے ایک نوٹ بنا کر دیا تھا۔ اور ’خوش قسمتی سے اس میں سے ایک دو سوال پوچھے بھی گئے اور ماینک نے اسے اچھے سے ہینڈل بھی کیا۔‘ ماینک پڑھائی میں اچھے ہیں اور باسکٹ بال، فٹ بال، بیڈمنٹن اور گلی ڈنڈا کھیلتے ہیں۔ وہ انعامی رقم کو

’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کے کم عمر ترین فاتح ماینک کی انڈین میڈیا پر دھوم Read More »