Entertainment

Waheed Murad the Choclate Hero of Pakistan Film Industry

وحید مراد کو مداحوں سے بچھڑے 40 برس گزر گئے

چاکلیٹی ہیرو کے لقب سے مشہور پاکستان فلم انڈسٹری کے سپر سٹار وحید مراد کو دنیا سے رخصت ہوئے 40 برس بیت گئے لیکن وہ آج بھی مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔وحید مراد نے 1959 میں 21 سال کی عمر میں اپنے فلمی کیریئر کا آغاز فلم ساتھی سے کیا، ان کی فلم ارمان نے باکس آفس کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے اور وحید مراد راتوں رات سپر سٹار بن گئے۔لباس، ہیئر سٹائل اور منفرد انداز کے سبب وحید مراد جیسی مقبولیت لالی وڈ کے کسی دوسرے ہیرو کے حصے میں نہ آسکی، وحید مراد نے سن 60 اور 70 کی دہائی میں شائقین کے دلوں پر راج کیا۔وحید مراد نے 125 فلموں میں کام کیا جن میں سے 38 بلیک اینڈ وائٹ اور 87 کلرڈ فلمیں شامل ہیں، وہ پاکستان فلم انڈسٹری کے واحد اداکار تھے جن کی فلموں نے سب سے زیادہ پلاٹینم، ڈائمنڈ، گولڈن اور سلور جوبلیاں کیں۔چاکلیٹی ہیرو کی بہترین فلموں میں ’دل میرا دھڑکن تیری‘، ’ہیرا اور پتھر‘، ’ارمان‘ ، ’عندلیب‘ ، ’مستانہ ماہی‘ ، ’دیور بھابھی‘،’ نصیب اپنا اپنا ‘ شامل ہیں، وحید مراد کو ستارہ امتیاز، لائف ٹائم اچیومنٹ اور نگار ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے وحید مراد 23 نومبر 1983 کو 45 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے، لیکن آج بھی وہ اپنے مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔

وحید مراد کو مداحوں سے بچھڑے 40 برس گزر گئے Read More »

Tiger 3 successfull Bollywood film

ٹائیگر 3: دیوالی پر ریلیز ہونے والی ’کامیاب ترین فلم‘ جو 400 کروڑ سے زیادہ کا بزنس کر چکی ہے

بالی وڈ کے ’سلطان‘ سلمان خان کی فلم ٹائیگر 3 نے اپنی ریلیز کے دسویں دن تک دنیا بھر میں 400 کروڑ کمائی کر لی ہے یہ ان کی سنہ 2017 میں آنے والی فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ کے بعد کی سب سے کامیاب فلم ثابت ہو رہی ہے۔ یش راج فلمز نے اپنے ایکس ہینڈل سے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ فلم دیوالی پر ریلیز ہونے والی فلموں میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم ہے۔ اگرچہ یہ فلم ہندوؤں کے سب سے بڑے تہوار دیوالی کے دن ریلیز ہوئی تھی تاہم اس نے پہلے دن ہی 44 کروڑ کا ریکارڈ بزنس کیا اور یہ سلمان خان کی کامیاب ترین اوپننگ والی فلم بن گئی۔ انڈیا اور پاکستان کے جاسوسوں کی کہانی پر مبنی اس ایکشن تھرلر نے اب تک انڈیا میں 243 کروڑ روپے کما لیے ہیں اور ایک دو دنوں میں یہ 250 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کر لے گی۔ مبصرین کے مطابق یہ سلمان کے لیے ایک اہم کارنامہ ہے کیونکہ سنہ 2017 کی ’ٹائیگر زندہ ہے‘ کے بعد سے انھوں نے کوئی بھی بڑی ہٹ فلم نہیں دی۔ تاہم فلم کے بڑے بجٹ کے پیش نظر یہ آمدنی بہت زیادہ نہیں ہے۔ 400 کروڑ سے زیادہ کمائی تجزیہ کار منوبالا وجے بالن کے مطابق فلم کی موجودہ عالمی کمائی نے حال ہی میں 400 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کیا ہے۔ جبکہ ان کی پہلی ’ٹائیگر‘ فلم نے ریلیز سے اب تک مجموعی طور پر 335 کروڑ روپے کمائے تھے تاہم ٹائیگر 3 ابھی بھی ’ٹائیگر زندہ ہے‘، ’وار‘ اور ’پٹھان‘ جیسی فلموں سے پیچھے ہے۔ اسی قبیل کی شاہ رخ خان کی اداکاری والی فلم ’پٹھان‘ رواں سال کے شروع میں آئی تھی اور اس نے دنیا بھر میں 1000 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کی جبکہ اس کے بعد آنے والی فلم ’جوان‘ نے اس سے بھی زیادہ کمائی حاصل کی ہے اور یہ رواں سال کی اب تک کی سب سے کامیاب فلم کہی جا رہی ہے۔ ٹائیگر 3 کی روزانہ کی کمائی اب 10 کروڑ سے نیچے آ گئی ہے ایسے میں اس کے لیے 500 کروڑ کا ہندسہ عبور کرنا اہمیت کا حامل ہ وگا۔ اس فلم کی ریلیز کے وقت کے متعلق بہت ساری باتیں کہی گئيں۔ یہ فلم روایت سے ہٹ کر اتوار کو سب سے بڑے تہوار کے دن ریلیز کی گئی تھی جس دن کوئی بھی فلم ریلیز نہیں کرنا چاہتا ہے کیونکہ لوگ دیوالی کے تہوار کے جشن میں مصروف ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ ایسے وقت میں ریلیز ہوئی جب انڈیا میں ورلڈ کپ اپنے عروج پر تھا اور لوگوں کی ساری دلچسپیاں اور توجہ بھی اسی جانب تھیں۔ تاہم اس فلم نے ایسی ریکارڈ اوپننگ دی کہ سلمان خان نے خود ہی ایک جگہ لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’ایسا لگتا ہے کہ آپ لوگ پوجا پاٹھ چھوڑ کر ہماری فلم دیکھنے گئے تھے۔‘ فلم کی کہانی     فلم میں سلمان خان کے ساتھ اداکارہ قطرینہ کیف اور اداکار عمران ہاشمی ہیں۔ اور سنہ 2017 میں آنے والی فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ کا اسے سیکوئل کہا جا رہا ہے۔ یہ فلم پہلی فلم کی طرح پاکستانی انٹیلیجنس ایجنسی ’آئی ایس آئی‘ اور انڈین خفیہ ادارے ریسرچ اینڈ اینلیسیں ونگ (را) کے درمیان خفیہ منصوبوں کی کہانیوں پر مبنی ہے۔ فلم میں سلمان خان نے انڈین جاسوس کا کردار ادا کیا ہے جبکہ عمران ہاشمی نے پاکستانی ایجنسی کے سربراہ کا کردار نبھایا ہے۔ اس فلم میں بالی وڈ کے بادشاہ کہے جانے والے اداکار شاہ رخ خان کا ایک چھوٹا سا کردار ہے اور وہ اپنی فلم ’جوان‘ کے کردار میں آ کر اویناش ’ٹائیگر‘ سنگھ راٹھور یعنی سلمان خان کو بچاتے ہیں جو کہ پاکستانی خفیہ ادارے کی قید میں ہوتے ہیں جبکہ عمران ہاشمی جاسوسوں کی جاری کشمکش میں کترینہ کیف کو بھی کھینچ لیتے ہیں۔ اسی طرح میجر کبیر دھالیوال کے رول میں اداکار رتک روشن بھی بطور مہمان اداکار سامنے آتے ہیں۔ ہندی، تمل اور تیلگو زبانوں میں بنی یہ فلم انڈیا کے سنیما گھروں میں اتوار کے روز ریلیز ہوئی۔ یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی اس فلم کی پروڈیوسر آدتیہ چوپڑا ہیں جبکہ منیش شرما نے اس فلم کی ہدایتکاری کی ہے۔

ٹائیگر 3: دیوالی پر ریلیز ہونے والی ’کامیاب ترین فلم‘ جو 400 کروڑ سے زیادہ کا بزنس کر چکی ہے Read More »

داماد صاحب! سیاست کے بجائے پرفارمنس پر توجہ دیں؛ حریم کا شاہین کو مشورہ

قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان بننے پر شاہین شاہ آفریدی نے اپنے خیالات کا اظہار کرنے کے لیے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) کا رُخ کیا جہاں اُنہوں نے شائقین کرکٹ کے لیے ایک پوسٹ جاری کی شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ “میں اپنی قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت کرنے کے لیے پُرجوش ہوں، میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور شائقین کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے میرے اوپر بھروسہ کیا”۔ اُنہوں نے کہا کہ “میں اپنی ٹیم اسپرٹ کو برقرار رکھنے اور کرکٹ کے میدان میں اپنی قوم کا نام روشن کرنے کے لیے پوری کوشش کروں گا، ہماری ٹیم کی کامیابی اعتماد، اتحاد اور محنت میں ہے”۔ شاہین شاہ نے مزید کہا کہ “ہم صرف ایک ٹیم نہیں بلکہ ہم ایک فیملی ہیں، ہمارے اندر بھائی چارہ ہے”۔ اس پوسٹ پر جہاں شائقین کرکٹ کی جانب سے تبصرے کیے گئے تو وہیں ٹک ٹاکر حریم شاہ ہر بار کی طرح اس بار بھی خاموش نہ رہ سکیں۔ حریم شاہ نے شاہین آفریدی کی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ “داماد صاحب! سیاست سے زیادہ اپنی پرفارمنس پر توجہ دیں”۔ واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے شاہین آفریدی کو ٹی ٹوئنٹی اور شان مسعود کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کردیا جبکہ مکی آرتھر کی جگہ محمد حفیظ نئے ٹیم ڈائیرکٹر ہوں گے۔

داماد صاحب! سیاست کے بجائے پرفارمنس پر توجہ دیں؛ حریم کا شاہین کو مشورہ Read More »

Rashmika Mandana Video goes Viral

بولی وڈ اداکارہ رشمیکا مندانا کی جعلی ویڈیو وائرل

بولی وڈ اداکارہ رشمیکا مندانا نے واضح کیا ہے کہ انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو ان کی نہیں ہے بلکہ وہ آرٹیفشل انٹیلی جنس (اے آئی) یعنی مصنوعی ذہانت کی مدد سے تیار کردہ جعلی ویڈیو ہے۔ رشمیکا مندانا کے نام سے ایک مختصر ویڈیو 5 اور 6 نومبر کو بھارتی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس پر لوگوں نے اداکارہ کے بولڈ انداز پر انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔ وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں ایک خاتون کو لفٹ سے باہر نکلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے اور ویڈیو میں مذکورہ خاتون نے انتہائی تنگ اور مختصر لباس پہن رکھا ہوتا ہے۔ For your convenienceTHE ORIGINAL FT RASHMIKA MANDANNA deepfake edit.#deepfake pic.twitter.com/wibrW6umLP — Liz/Barsha (@debunk_misinfos) November 5, 2023 ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون کا چہرہ اداکارہ رشمیکا مندانا سے ملتا جلتا دکھائی دیتا ہے اور لوگوں نے ویڈیو دیکھنے کے بعد اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔ تاہم جلد ہی صحافیوں اور فیکٹ چیکرز نے سوشل میڈیا صارفین کو بتایا کہ مذکورہ ویڈیو رشمیکا مندانا کی نہیں بلکہ وہ کسی اور کی ویڈیو ہے، جسے اس قدر ایڈٹ کرکے بنایا گیا کہ اسے دیکھتے ہی ویڈیو کے اصلی ہونے کا گمان ہوتا ہے۔ صحافی ابھیشک نے وائرل ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ ویڈیو رشمیکا مندانا کی نہیں بلکہ زارا پٹیل نامی بھارتی نژاد خاتون کی ہے، جسے ڈیپ فیک کے طور پر ایڈٹ کیا گیا۔ انہوں نے ڈیپ فیک ویڈیوز بنانے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ بھی کیا اور ان کی ٹوئٹ کو بولی وڈ ’بگ بی‘ امیتابھ بچن نے بھی ری ٹوئٹ کرتے ہوئے جعلی ویڈیوز بنانے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ بعد ازاں رشمیکا مندانا نے بھی انسٹاگرام اسٹوری میں واضح کیا کہ وائرل ہونے والی ویڈیو ان کی نہیں ہے بلکہ اسے ایڈٹ کرکے ان کی ویڈیو بتاکر شیئر کیا گیا۔ ان کے مطابق ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون کے چہرے کو ان کے چہرے سے تبدیل کیا گیا۔ رشمیکا مندانا نے کہا کہ اگر یہی ویڈیو اس وقت بنائی جاتی جب وہ اسکول اور کالج کی طالبہ تھیں تو یقینی طور پر ان کے لیے ایسی جھوٹی ویڈیو کا دباؤ برداشت کرنا ناممکن ہوتا لیکن اب وہ ایسی جھوٹی ویڈیوز کے دباؤ کو برداشت کر سکتی ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس طرح کی جعلی ویڈیوز بنانے والوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے تاکہ ایسے لوگ کسی بھی لڑکی یا خاتون کی جعلی ویڈیوز بناکر انہیں پریشان نہ کرسکیں۔

بولی وڈ اداکارہ رشمیکا مندانا کی جعلی ویڈیو وائرل Read More »

Kurlus Usman, Burak Özçivit

کورلس عثمان کا پاکستان آنے کا اعلان

انقرہ (این این آئی)دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کرنیوالا اسلامی فتوحات پر مبنی مشہور ترک ڈراما سیریز کورولس عثمان میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ترک اداکار بوراک اوزچیوت نے پاکستانی مداحوں کو خوشخبری سنا دی۔انسٹا گرام پر سٹوری شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ترک اداکار نے بتایا کہ پاکستانی نجی پرفیوم برانڈ کے برانڈ ایمبیسڈر کی حیثیت سے پرفیوم کی لانچ پر 7 اکتوبر کو پاکستان پہنچ رہا ہوں۔

کورلس عثمان کا پاکستان آنے کا اعلان Read More »