Baba Guru Nanak Birth Anniversary Celebrations

بابا گورو نانک کے جنم دن کی تقریبات: بھارتی یاتریوں کو ویزے جاری

نئی دہلی: (ایگنا یٹ پاکستان ) نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے کہا کہ بابا گورو نانک کے جنم دن کی تقریبات کیلئے سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کر دیئے۔

نئی دہلی کے ناظم الامور اعزاز خان نے سکھ یاتریوں کو بابا گورو نانک کے جنم دن کی مبارکباد دی اور ان کے محفوظ سفر کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، ویزوں کا اجراء 1974ء کے مذہبی مقامات کے دوروں سے متعلق پاکستان انڈیا پروٹوکول کے فریم ورک کے تحت کیا گیا ہے۔

واضح رہے انڈیا سے ہر سال سکھ یاتریوں کی بڑی تعداد مختلف مذہبی تقریبات میں شرکت کے لئے پاکستان کا دورہ کرتی ہے۔
 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *