United Arab Emirates

Anwar ul Haq Caretaker Prime Minister of Pakistan

پاکستان، یو اے ای میں 20 سے 25 ارب ڈالر سرمایہ کاری کے معاہدے ہوئے: وزیر اعظم

ابوظہبی: (دنیا نیوز) نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان 20 سے 25 ارب ڈالر کے معاہدوں پر دستخط ہو گئے۔ متحدہ عرب امارات سے خصوصی پیغام میں نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ معاہدوں سے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے معاشی تعاون کے ایک نئے دور کا آغاز ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقائی استحکام اور سٹریٹیجک تعاون کے حوالے سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کے ایک نئے باب کا آغاز ہوا ہے۔ نگران وزیراعظم نے کہا کہ دوستی اور تعاون کے ایک نئے دور کے آغاز پر پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان شیخ زید بن سلطان النہیان نے 70 کی دہائی میں ایک نئے دور کا آغاز کیا۔ انہوں نے بتایا کہ آج شیخ محمد بن زیدالنہیان نے دوطرفہ تعلقات کو ایک نئی جہت دی ہے، دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب میں آرمی چیف نے بھی شرکت کی۔ انوار الحق کاکڑ نے بتایا کہ سمجھوتوں پر دستخط کی تقریب میں وفاقی وزرا اور یو اے ای کے وزرا نے بھی شرکت کی، ان سمجھوتوں کے معیشت پر مثبت اثرات جلد سامنے آئیں گے۔ معاہدوں کی تفصیلات پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان توانائی، پورٹ آپریشنز پراجیکٹس، ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ، فوڈ سکیورٹی، لاجسٹکس، معدنیات اور بینکنگ اینڈ فنانشل سروسز کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے تعاون سے متعلق مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کئے گئے۔ متحدہ عرب امارات پاکستان میں 20 سے 25 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کرے گا، اس تاریخی انویسٹمنٹ سے پاکستان میں معاشی استحکام کی راہ ہموار ہو گی، انویسٹمنٹ سے سپیشل انویسٹمنٹ فیسیلی ٹیشن کونسل (SIFC) کے تحت مختلف اقدامات کو پورا کرنے میں مدد بھی ملے گی۔

پاکستان، یو اے ای میں 20 سے 25 ارب ڈالر سرمایہ کاری کے معاہدے ہوئے: وزیر اعظم Read More »

UAE

کیا پاکستان فہرست میں شامل ہے؟ متحدہ عرب امارات نے 20 ممالک کے لیے دبئی کے وزٹ ویزا پر پابندی کا اعلان کر دیا۔

دبئی – متحدہ عرب امارات نے زائد قیام اور غیر قانونی کام کرنے کی وجہ سے 20 ممالک کے شہریوں کو دبئی کا وزٹ ویزا جاری کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ ایک جرمن میڈیا آؤٹ لیٹ نے بتایا کہ یہ پابندی 20 افریقی ممالک کے شہریوں پر عائد کی گئی ہے اور یہ فوری طور پر نافذ العمل ہو گئی ہے۔ پابندی کا سامنا کرنے والے ممالک میں گھانا، سیرا لیون، سوڈان، کیمرون، نائجیریا، لائبیریا، برونڈی، جمہوریہ گنی، گیمبیا، ٹوگو، جمہوری جمہوریہ کوگنو، سینیگال، بینن، آئیوری کوسٹ، کانگو، روانڈا، برکینا فاسو، گنی بساؤ اور کوموروس یہ پیشرفت متحدہ عرب امارات کی جانب سے نئے ویزا نظام کے اعلان کے ایک ماہ بعد سامنے آئی ہے، جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ نائجیریا کے 40 سال سے کم عمر کے شہریوں کو کوئی وزٹ ویزا جاری نہیں کیا جائے گا۔ خوش قسمتی سے، پاکستانی شہری خلیجی ریاست کا سفر کرنے کے لیے وزٹ ویزا حاصل کرنے کے لیے آزاد ہیں۔

کیا پاکستان فہرست میں شامل ہے؟ متحدہ عرب امارات نے 20 ممالک کے لیے دبئی کے وزٹ ویزا پر پابندی کا اعلان کر دیا۔ Read More »