رواں سال 2023میں پاکستانیوں نے سب سے زیادہ کیا سرچ کیا؟
پاکستانیوں نے 2023ء میں جن موضوعات پر سب سے زیادہ سرچ کیا، اس حوالے سے گوگل کے دیے گئے اعداد و شمار سے پتا چلتا ہے کہ رواں برس پاکستانیوں کی دلچسپی کس موضوع میں زیادہ رہی۔ ایک طرف تو نئے سال 2024ء کی آمد ہے، وہیں اگر اختتام پذیر ہوتے سال 2023ء پر نظر دوڑائی جائے تو اس دوران گوگل پر ٹاپ ٹرینڈ سرچز سے پاکستانی صارفین کی مختلف دلچسپیوں اور بدلتے ہوئے ذوق کا اظہار ہوتا ہے، جن میں تفریح اور کرکٹ کے شوق سے لے کر خبروں کی زینت بننے والی کہانیاں اور واقعات شامل ہیں۔ شخصیات میں پاکستانیوں نے کسے زیادہ سرچ کیا؟ عوام کی مختلف دلچسپیوں کے مجموعے کی عکاسی کرتی ہوئی 2023ء کے لیے پاکستان میں ”شخصیات“ کے لیے ٹاپ 10 ٹرینڈنگ سرچز میں مختلف نام نظر آئے، جن میں حریم شاہ اور علیزہ سحر اس سال سرچ کی جانے والی شخصیات میں سرفہرست ہیں۔ تیسرے نمبر پر بالی ووڈ اداکار ٹائیگر شروف ہیں جنہیں اس سال ان کی خیریت کے حوالے سے افواہوں کے باعث سرچ کیا گیا ہے۔ ان کے علاوہ فاطمہ طاہر اور عمران ریاض خان سے متعلق خبریں اور ہردم مقبولیت برقرار رکھنے والے اکشے کمار، کاجول اور محمد عامر سے متعلق خبریں بھی اس سا ل کی ٹرینڈنگ سرچز میں شامل تھیں۔ کرکٹ کے شائقین کو کس کی تلاش رہی؟ کرکٹ میں دلچسپی رکھنے والے پاکستانی شائقین عبداللہ شفیق اور سعود شکیل جیسے ہونہار کھلاڑیوں اور ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ حسیب اللہ خان کو سرچ کرتے رہے۔ اس کے علاوہ گلین میکسویل اور شبمن گل نے بھی عالمی کپ کرکٹ میں اپنی متاثر کن کارکردگی کی بدولت فہرست میں اپنی جگہ بنائی جب کہ عثمان خان نے پاکستان سپر لیگ میں اپنی شاندار اننگرز کی وجہ سے توجہ حاصل کی۔ کرکٹ کا بخار کرکٹ کی دنیا میں پاکستان میں 2023ء میں سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے ٹاپ 3میچوں کی سرچ سے اس کھیل کے لیے قوم کے جوش و جذبے کی عکاسی ہوتی ہے۔ پاکستان بمقابلہ نیو زی لینڈ، پاکستان بمقابلہ افغانستان اور پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا انتہائی دلچسپ مقابلے تھے۔ عالمی کرکٹ کپ کے آخری مرحلے میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے میچ نے چوتھی پوزیش حاصل کی۔ ان کے علاوہ مزید تلاش میں پاکستان بمقابلہ نیدرلینڈز، پاکستان بمقابلہ بھارت، آسٹریلیا بمقابلہ انگلینڈ، پاکستان بمقابلہ سری لنکااور پاکستان بمقابلہ انگلینڈ شامل تھے۔ نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ پاکستان کے نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ بھی سرچ کی فہرست میں شامل ہیں، جس سے سیاست میں پاکستانیوں کی دلچسپی کا اندازہ ہوتا ہے۔ حماس اسرائیل جنگ حماس اور اسرائیل جنگ کی خبریں گوگل پر تلاش میں سرفہرست رہیں اور اس سال سب سے زیادہ ٹرینڈ نگ سرچ کے طور پر یہ خبر سامنے آتی رہی۔ احساس پروگرام دوسری جانب لوگوں نے احساس پروگرام کو بھی بہت زیادہ سرچ کیا، جو اس فہرست میں اگلی ٹرینڈنگ سرچ ہے اور یہ حکومت کی مالی امداد کی اسکیموں میں عوام کی دلچسپی کی عکاسی کرتی ہے۔ اس سے یہ بھی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اس امدادی پروگرام میں کتنے لوگوں کی دلچسپی رہی۔ پشاور دھماکا اور معاشی اتار چڑھاؤ پشاور دھماکے کے ہولناک واقعات کی خبر نے امن اور سلامتی کے حوالے سے قوم کو اجتماعی تشویش میں مبتلا کیا، اس کے علاوہ پاکستانی عوام، روپے اور معاشی اشاریوں کو بھی سرگرمی سے تلاش کرتے رہے جو غیر ملکی زر مبادلہ کے اتار چڑھاؤ کی شرح سے خود کوباخبر رکھنا چاہتے تھے اور یہ ٹرینڈ مالی معاملات کے بارے میں ان کی آگہی کو ظاہر کرتا ہے۔ تہوار اور دیگر اہم مواقع 2023ء کے دوران پاکستانیوں نے مذہبی تہواروں، قومی دنوں، کھیلوں کے میگا ایونٹس اور سیاسی پروگرامز میں اپنی دلچسپی ظاہر کی۔ اس حوالے سے ٹاپ فائیو ٹرینڈنگ سرچز کرکٹ کے لیے جوش و خرش کو ظاہر کرتی ہیں، جن میں پاکستان سپر لیگ، ورلڈ کپ، ایشیا کپ، آئی پی ایل اور ایشز جیسے بڑے ٹورنامنٹ نمایاں رہے۔ اس کے علاوہ لنکا پریمیئر لیگ بھی نویں پوزیشن پر ہے۔ سرچ کے رجحانات میں مذہبی تعطیلات بھی نمایاں رہیں۔ مثال کے طور پر پاکستان میں لوگوں نے عید الفطر 2023ء، رمضان المبارک اور عید الاضحیٰ کی تلاش کے ساتھ خوشی کی تقریبات کے لیے بھی گوگل سرچ کو استعمال کیا۔ سیاسی میدان میں گوگل پر پاکستان میں قومی انتخابات 2023ء کو فہرست میں 10 واں نمبر ملا ہے، جس سے جمہوری عمل میں پاکستانیوں کی دلچسپی اجاگر ہوتی ہے۔ سنیما پاکستان میں سنیما کا منظرنامہ متنوع اور مسلسل ترقی پذیر ہے جو اس سال کی ٹاپ ٹرینڈنگ سرچز میں نظر آیا۔ نولن (Nolan) کی اوپن ہائیمر (Oppenheimer) کی عمدہ عکاسی نے ٹرینڈنگ سرچز کی فہرست میں اول مقام حاصل کیا، جس کے بعد بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی بلاک بسٹر فلمیں ’جوان ‘اور ’پٹھان‘ رہیں۔ اپنے مخصوص نکتہ نظر اور گرل پاور کی متاثر کن کہانی کے ساتھ عالمی رجحان باربی پاکستان میں خاص طور پر مقبول تھی، جس نے اسے ٹاپ 5 میں شامل کرایا۔ ان کے علاوہ ٹائیگر 3 (Tiger 3)، غدر2 (Gadar2)، جان وِک 4 (John Wick4) اور ایکسٹریکشن2 (Extraction2)کی کامیابی بھی گوگل سرچ سے ظاہر ہوتی ہے کیوں کہ ناظرین 2023ء میں عالمی فلمی مارکیٹ سے مزید ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلموں کے لیے بھی بے چین رہے۔ اسی دوران دیسی اور ہلکے پھلکے مزاح کے خواہشمند پاکستانیوں نے اپنی توجہ کیری آن جٹا3 (Carry on Jatta 3) کی جانب مبذول کی اور ٹی وی سیریز فرضی(Farzi) نے بھی اس فہرست میں اپنی جگہ بنائی۔ پکوان کی تلاش: 2023ء میں کھانے پکانے کی ٹاپ 10 ٹرینڈنگ سرچز میں مختلف ذائقوں کی تراکیب، تکنیکس اور روایات کی تلاش نظر آئی۔ فہرست کے ابتدائی 3 درجات برصغیر کی مشہور سوغات سموسے، کلیجی اور تہواروں سے متعلق تمام میٹھے پکوانوں کے شہنشاہ شیر خرُما نے حاصل کیے۔ پاکستان میں گوشت کے شوقین افراد نے نمکین گوشت کو اس فہرست میں جگہ دلانے میں مدد کی۔ علاوہ ازیں پیک شدہ ٹماٹر کیچپ کے گھریلو متبادل کی ترکیب بھی ان سرچز میں شامل تھی۔ لذیذ اور آسانی سے تیار ہونے والے اسنیکس میں سے چکن رول کی ترکیب بھی سرچ کی
رواں سال 2023میں پاکستانیوں نے سب سے زیادہ کیا سرچ کیا؟ Read More »