Kidnap

بیٹی کی شادی کرانے کیلئے باپ نے سکول ٹیچر کو اغوا کروا دیا

بہار: (ویب ڈیسک) بھارت میں باپ نے 23 سالہ سرکاری سکول ٹیچر کو اغوا کر کے اس کی شادی اپنی بیٹی سے کروا دی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست بہار کے ضلع ویشالی میں مڈل سکول ٹیچر گوتم گمار کو 5 سے 6 افراد نے اغوا کیا اور 24 گھنٹوں میں اغوا کار کی بیٹی سے جبری طور پر شادی کروا دی۔ گوتم کمار نے کچھ عرصہ قبل ہی پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کیا تھا اور مڈل سکول ٹیچر بنے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جب گوتم گھر نہ پہنچا تو اس کے اہلخانہ نے پولیس سے رجوع کیا اور احتجاج کیا، ٹیچر کے اہلخانہ نے راجیش رائے نامی ایک شخص پر الزام لگایا اور کہا کہ اس نے زبردستی اپنی بیٹی چاندنی کی شادی ان کے بیٹے سے کروائی ہے۔ اہلخانہ کے مطابق شادی سے انکار پر گوتم کو بدترین تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا تاہم پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گوتم کو بیان ریکارڈ کروانے کیلئے عدالت لے جایا جائے گا جبکہ لڑکی کے رشتے داروں سے بھی تفتیش جاری ہے۔

بیٹی کی شادی کرانے کیلئے باپ نے سکول ٹیچر کو اغوا کروا دیا Read More »

Employee turned to be the facilitator for kidnaping of Builder

بلڈر سے 5 کروڑ روپے کی ڈکیتی میں ملازم ہی سہولت کار نکلے

حیدرآباد میں بلڈر سے 5 کروڑ روپےکی ڈکیتی میں 3 ملازم ہی سہولت کار نکلے۔ایس ایس پی حیدر آباد کے مطابق تینوں ملازمین کو گزشتہ روز حراست میں لیکر تفتیش کر دی گئی ہے۔ایس ایس پی نے بتایا کہ بلڈر نے 2 بینکوں سے 5 کروڑ  روپے نکلوا کر کار میں رکھے تھے، ڈکیتی کے وقت بلڈر کار میں موجود نہیں تھا، ڈرائیورکارکو پیٹرول بھرانے کیلئے لے کر گیا تھا۔ایس ایس پی کے مطابق ڈرائیور نے فون پر بلڈر کو واردات کی اطلاع دی، ڈرائیور اور دیگر 2 ملازمین کو علم تھا کہ رقم کار میں ہے۔ایس ایس پی نے  بتایا کہ ملزمان نے خود کو ایف آئی اے کا اہلکار ظاہر کیا، ملزمان گاڑی کو ایک کلو میٹرتک گھماتے رہے اور  پھر ملزمان کار کی ڈگی سے 5 کروڑ  روپے نکال کر فرار ہو گئے۔ایس ایس پی نے مزید بتایا کہ واردات کرنے والے دونوں ملزمان کا سراغ لگا لیا گیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے تلاش شروع کر دی گئی ہے

بلڈر سے 5 کروڑ روپے کی ڈکیتی میں ملازم ہی سہولت کار نکلے Read More »