cricketer

Azam Khan Pakistani Cricketer

اعظم خان کو جرمانہ، جماعت اسلامی کھلاڑی کے حق میں سڑکوں پر نکل آئی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیشنل ٹی ٹوینٹی کپ کے میچ کے دوران بیٹ پر فلسطین کا جھنڈا لگا کر کھیلنے پر اعظم خان پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کیا تھا جس کے بعد پاکستانی ان کی حمایت میں کھل کر سامنے آ گئے ہیں اور پی سی بی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہاہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اعظم خان پر جرمانہ عائد کرنے کے خلاف جماعت اسلامی کے یوتھ ونگ کی جانب سے نیشنل سٹیڈیم کے مین گیٹ پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے اعظم خان کے حق میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور کھلاڑی کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے دکھائی دیئے ،مظاہرین نے پی سی بی کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور ذکاء اشرف سے استعفیٰ کا مطالبہ بھی کرتے رہے ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اس معاملے پر کوئی باضاطہ بیان جاری نہیں کیا گیاہے ۔ دوسری جانب سوشل میڈیا پر بھی پی سی بی کو خوب تنقید کا سامنا ہے اور دن بھر ‘ شیم آن پی سی بی ‘ کا ہیش ٹیگ ٹرینڈ کرتا رہا ۔

اعظم خان کو جرمانہ، جماعت اسلامی کھلاڑی کے حق میں سڑکوں پر نکل آئی Read More »

Left Arm Fast Bowler Wasim AKram house for sale in Melbourne

وسیم اکرم نے اپنا میلبورن کا گھر فروخت کیلئے پیش کردیا

کراچی(این این آئی)سابق قومی کپتان وسیم اکرم نے اپنا میلبورن کا گھر فروخت کیلئے پیش کردیا۔پاکستان کے سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم نے اپنا میلبورن کا پرآسائش گھر فروخت کیلئے پیش کردیا، یہ خوبصورت گھر 9 برس سے وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ شنیرا کی ملکیت تھا، شروع میں وہ خود اس میں رہتے تھے مگر گزشتہ برس اسے کرائے پر دے دیا گیا، اب 3 بیڈ روم والے اس گھر کو آکشن کیلئے پیش کیا جارہا ہے۔ شنیرا کے مطابق پراپرٹی کی لوکیشن زبردست اور نئے مالکان اس سے لطف اندوز ہوں گے، ہم خوش قسمت رہے کہ ہمیں آس پاس زبردست کمیونٹی میسر آئی، اسکول بھی بہترین ہیں۔اس گھر کی قیمت 1.9 ملین ڈالر کے آس پاس رہنے کی توقع ہے۔

وسیم اکرم نے اپنا میلبورن کا گھر فروخت کیلئے پیش کردیا Read More »

Imam ul haq Wife to be

امام الحق کی ہونے والی اہلیہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں

قومی ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین امام الحق کی شادی کی تاریخ اور ان کی ہونے والی دلہن کی ممکنہ تصاویر کا سوشل میڈیا پر چرچا جاری ہے ۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی پوسٹ میں دعویٰ کیا جارہاہے کہ قومی ٹیم کے کھلاڑی کی شادی کی تقریبات 23 نومبر سے شروع ہونے جارہی ہیں ،جو کہ 26 نومبر تک لاہور میں جاری رہیں گی، بتایا جارہاہے کہ نکاح ممکنہ طور پر 25 تاریخ کو ہو گا تاہم اس حوالے سے کھلاڑی کی جانب سے تاحال کوئی ردعمل یا تصدیق سامنے نہیں آئی ہے ۔ سوشل میڈیا پر ایک خاتون کی عروسی جوڑے میں بنوائی گئی خوبصورت تصاویر بھی وائرل ہو رہیں جسے امام الحق کی ہونے والی دلہن قرار دیا جارہاہے ۔ خوبصورت خاتون کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر اس وقت صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں ،تاہم ابھی تک یہ تصدیق نہیں ہو سکی ہے کہ کیا یہ واقعی ہی امام الحق کی ہونے والی اہلیہ ہیں ۔ بہر حال ٹویٹر پیج ‘ گرین شرٹس ‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ امام الحق کی اہلیہ کا تعلق ناروے سے ہے ۔ ایک صارف کا دعویٰ ہے کہ امام الحق کی ہونے والی اہلیہ کا نام بالکل ان کی شخصیت کے مطابق ‘انمول’ ہے ۔خیر صارفین امام الحق کو شادی کی پیشگی مبارکباد بھی دے رہے ہیں ۔

امام الحق کی ہونے والی اہلیہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں Read More »