لاہور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کو کارنر میٹنگ کی اجازت دے دی
لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کو صوبائی دارالحکومت کے علاقے شاہدرہ میں کارنر میٹنگ کی اجازت دے دی۔ عدالت عالیہ کے جسٹس علی باقر نجفی نے اکمل خان کی درخواست پر سماعت کی جبکہ در خواست گزار کی جانب سے علی جعفری ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ الیکشن کے حوالے سے لاہور کے علاقے شاہدرہ میں کارنر میٹنگ کرنا چاہتے ہیں۔ درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ کارنر میٹنگ کی اجازت اور پولیس کی سکیورٹی بھی فراہم کی جائے۔ عدالت نے درخواست گزار کی استدعا منظور کرتے ہو ئے 19 نومبر کو کارنر میٹنگ کی اجازت دے دی۔
لاہور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کو کارنر میٹنگ کی اجازت دے دی Read More »