ملک بھر میں انڈوں کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر ہوشربا اضافہ
اسلام آباد میں فی درجن انڈے کی قیمت نمایاں طور پر 360روپے کے سرکاری ریٹ سے آگے بڑھ کر 430روپے ہوگئی ہے۔ مارکیٹ ذرائع نے اشیائے خوردونوش کے بے تحاشہ نرخوں کی وجہ سے انڈوں کی بڑے پیمانے پر قلت کی اطلاع دی۔ طلب اور رسد کے فرق نے مارکیٹ پر بہت زیادہ دباؤ ڈالا ہےجس کے نتیجے میںقیمت پر اثر پڑا ہے۔جبکہ حکومت نے سویابین درآمد کرنے کی اجازت دے دی ہے انڈے کی پیداوار میں ایک اہم جز ہے، ابھی تک کوئی باضابطہ نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ وزارت موسمیاتی تبدیلی نوٹیفکیشن میں تاخیر کے مرکز میں ہے جس نے سویا بین کی درآمدات پر ریگولیٹری بے عملی کو ہوا دی ہے۔ سویابین انڈے کی پیداوار میں ایک اہم کردار ادا کرتی ہےکیونکہ یہ پولٹری فیڈ میں بنیادی جزو ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سویابین کی درآمد میں تاخیر انڈوں کی پیداوار کو برقرار رکھنے میں مزید چیلنجوں کا باعث بن سکتی ہےجو موجودہ قلت کو بڑھا سکتی ہے۔
ملک بھر میں انڈوں کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر ہوشربا اضافہ Read More »