Latest News

Latest News

Mumbai Airport Under threat

ممبئی ائرپورٹ کو دھماکے سے اڑانے کی ای میل موصول

ممبئی (این این آئی)بھارتی شہر ممبئی ائرپورٹ کے ٹرمینل نمبر دو کو بم سے اڑانے کی دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک نامعلوم شخص نے جمعرات کو ممبئی کے بین الاقوامی ائرپورٹ کو ایک ای میل بھیجی، جس میں دھمکی دی گئی ہے۔ای میل میں کہا کہ ائرپورٹ انتظامیہ بٹ کوائن میں 10 لاکھ امریکی ڈالرادا کرے ورنہ وہ ٹرمینل نمبردو کو بم سے اڑا دے گا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ نامعلوم شخص نے 48 گھنٹے کے اندر ادائیگی کا مطالبہ کیا ہے، واقعے کا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔دھمکی آمیز ای میل ممبئی انٹرنیشنل ائرپورٹ کے فیڈ بیک میل آئی ڈی کے ان باکس میں پائی گئی، جس کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دی گئی ہے۔

ممبئی ائرپورٹ کو دھماکے سے اڑانے کی ای میل موصول Read More »

Artificial Rain in Lahore is planned

لاہور میں مصنوعی بارش کیلئے 35 کروڑ کا تخمینہ، چینی ماہرین جلد آئیں گے

لاہور ( این این آئی) اسموگ کی روک تھام کے اقدامات کے سلسلے میں لاہور میں مصنوعی بارش کرنے پر 35 کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ذرائع وزارتِ خزانہ کے مطابق سیکریٹری خزانہ کی بھجوائی گئی سمری نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کی اجازت سے مشروط ہو گی۔ نگراں وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے کہا کہ کلائوڈ سیڈنگ مصنوعی بارش برسانے میں سب سے تیز ٹیکنالوجی ہے۔عامر میر نے کہا کہ چین سے بات ہو گئی ہے جلد چینی ماہرین پاکستان آئیں گے، نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کی کوشش ہے کہ رواں سال ہی مصنوعی بارش کا تجربہ کیا جائے۔

لاہور میں مصنوعی بارش کیلئے 35 کروڑ کا تخمینہ، چینی ماہرین جلد آئیں گے Read More »

کھاد کے سیکٹر میں بڑی مالی بدعنوانی کا دعوے

اسلام آباد: حکومتی اہلکار کھاد بنانے والے اداروں پر الزامات عائد کر رہے ہیں اور یہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ وہ سستی گیس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے کسانوں کی قیمت پر منافع کما رہے ہیں۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے ایک حالیہ اجلاس میں فرٹیلائزر سیکٹر کو رعایتی نرخوں پر قدرتی گیس کی فراہمی کے مطلوبہ مقصد میں تفاوت کو اجاگر کیا گیا۔ اگرچہ اس کا مقصد کسانوں کو سستی کھاد فراہم کرنا تھا، لیکن اس کا متوقع اثر نہیں ہوا، اور مارکیٹ میں کھاد کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی  (ای سی سی)کے اراکین نے کھاد کے شعبے کے لیے گیس کی قیمتوں پر نظرثانی کی فوری ضرورت پر زور دیا، کسانوں کو فوائد کی زیادہ منصفانہ تقسیم کی ضرورت پر زور دیا۔ مزید برآں، فرٹیلائزر مینوفیکچررز پر گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس (جی آئی ڈی سی) کی مد میں حکومت پر واجب الادا اربوں روپے روکنے کا الزام ہے، جو اصل میں کسانوں سے حاصل کیے گئے فنڈز ہیں۔ GIDC کی ادائیگیاں، جن کا مقصد میگا پائپ لائن پروجیکٹس جیسے کہ TAPI، IP، اور پاکستان گیس اسٹریم پروجیکٹ میں حصہ ڈالنا تھا، مبینہ طور پر کھاد بنانے والوں کی طرف سے جیب میں ڈال دیا گیا ہے۔ جی آئی ڈی سی کے معاملے پر قانونی لڑائیوں کے نتیجے میں نچلی عدالتوں سے حکم امتناعی جاری ہوا، جس سے 400 ارب روپے سے زائد کی بقایا رقم کی ادائیگی روک دی گئی۔ سپریم کورٹ نے اس وقت ازخود نوٹس لیا جب پی ٹی آئی حکومت نے کھاد اور ٹیکسٹائل ملرز کے خلاف کل بقایا رقم کا 50 فیصد معاف کردیا۔ فرٹیلائزر مینوفیکچررز پر یہ بھی الزام ہے کہ انہوں نے حکومت کو اپنی ٹیکس ذمہ داریوں کو پورا کیے بغیر شیئر ہولڈرز کو ڈیویڈنڈ تقسیم کیا، جس سے پیچیدہ مالیاتی ویب میں ایک اور تہہ شامل ہو گئی۔ کیپٹیو پاور پلانٹس  (سی پی پی) کو جانچ پڑتال کا سامنا ہے۔ سی پی پیز، خاص طور پر ان کی توانائی کی کارکردگی اور گیس کی فراہمی کے طریقوں کی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے، جو ان کے کاموں میں مبینہ بے ضابطگیوں کو ظاہر کرتے ہیں۔ اپنی نااہلی کے باوجود، سی پی پیز کو رعایتی گیس ملتی رہی، جو ٹیکسٹائل ملرز کی اجارہ داری سے متاثر تھی جو ان کے مالک تھے۔ پی ٹی آئی کی سابقہ ​​حکومت کے دوران سی پی پیز کا انرجی ایفیشنسی آڈٹ کرانے کے حکومتی فیصلے کو مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا، ٹیکسٹائل ملرز کی جانب سے قانونی مقدمات دائر کیے گئے۔ 2021 میں، سی پی پیز کو گیس کی سپلائی روکنے کا فیصلہ کیا گیا، اس اقدام پر عمل درآمد ہونا باقی ہے۔ ای سی سی کے اراکین نے مبینہ بے ضابطگیوں سے نمٹنے کے لیے سی پی پیز کے خلاف عدالتی مقدمات کی پیروی کی اہمیت پر زور دیا۔ ٹیکسٹائل ملرز، جو سی پی پیز کے مالک ہیں، پر بھی رعایتی نرخوں پر بجلی سے فائدہ اٹھانے کا الزام ہے، جس نے سیکٹر کے اندر مبینہ مالی بدانتظامی میں ایک اور تہہ کا اضافہ کیا۔ ای سی سی کو بتایا گیا کہ ان پلانٹس کو فراہم کی جانے والی گیس پہلے ہی ملاوٹ شدہ گیس تھی۔ اس کے باوجود، اس بات پر اتفاق رائے پایا گیا کہ سی پی پیز کو گیس کی فراہمی کے معاملے پر ایک واضح روڈ میپ قائم کیا جانا چاہیے، جس کی ایک الگ سمری پیٹرولیم ڈویژن کی طرف سے پیش کی جائے گی۔

کھاد کے سیکٹر میں بڑی مالی بدعنوانی کا دعوے Read More »

Pakistan Army Election duty

عام انتخابات میں پاک فوج کی خدمات حاصل کی جائیں گی، الیکشن کمیشن

اسلام آباد(این این آئی)چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیرصدارت آئندہ عام انتخابات سے متعلق اجلاس میں ضابطہ اخلاق کی منظوری دے دی گئی، اجلاس میں بتایا گیا کہ حتمی حلقہ بندیوں کی فہرست 30 نومبر کو شائع کر دی جائے گی اور انتخابات میں پاک فوج کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ الیکشن کمیشن انتخابات کیلیے تیار ہے۔ابتدائی حلقہ بندیوں پرتمام عذرداریوں پرالیکشن کمیشن نے سماعت مکمل کرلی ہے جبکہ مزید حتمی انتخابی فہرستوں کی پرنٹنگ نادرا میں جاری ہے۔ ان کی ترسیل الیکشن پروگرام تک یقینی بنائی جائے گی۔الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ انتخابات میں پاک فوج کی خدمات لی جائیں اور عوام کو حق رائے دہی کے استعمال کیلیے مکمل سیکیورٹی دی جائے۔اجلاس میںبتایا گیا کہ ضابطہ اخلاق کا باضابطہ نوٹیفکیشن آئندہ چند روزمیں جاری کر دیا جائے گا۔ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسروں، ریٹرننگ افسروں اورپولنگ اسٹاف کی تربیت کا پلان تیار ہے اورمذکورہ بالا انتخابی آفیشلزکی بروقت ٹریننگ کویقینی بنایاجائے گا۔ بیلٹ پیپرزکی طباعت کے لیے ضروری انتظامات اورالیکشن میٹریل کی خریداری بھی مکمل کرلی گئی ہے۔ اجلاس میں انتخابات سے متعلق اب تک کے انتظامات پراطمینان کا اظہار کرتے ہوئے حکم دیا گیا کہ انتخابی فہرستوں کی ریٹرننگ افسروں تک ترسیل کامکمل میکنزم بنایا جائے تاکہ ریٹرننگ افسروں کوبروقت انتخابی فہرستوں کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔الیکشن کمیشن نے کہا کہ پرامن انتخابات کے انعقاد کے لیے صوبائی حکومتوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی تعیناتی سے متعلق ایک ہفتہ کے اندر مکمل تفصیلات لی جائیں اورپولیس کی کمی پوری کرنے کیلیے بروقت متبادل انتظام کو یقینی بنایا جائے۔

عام انتخابات میں پاک فوج کی خدمات حاصل کی جائیں گی، الیکشن کمیشن Read More »

Robbers tied the Security Guard and looted the goods

ڈاکو سیکورٹی گارڈز کو رسیوں سے باندھ کر ایک کروڑ روپے سے زائدمالیت کا سامان گاڑیوں میں لوڈ کرکے لے گئے

پتوکی(این این آئی)پتوکی لیسکو ریجنل سٹور میں ڈکیتی کی واردات نامعلوم ڈاکو سیکورٹی گارڈز کو رسیوں سے باندھ کر ایک کروڑ روپے سے زائدمالیت کا سامان گاڑیوں میں لوڈ کرکے لے گئے پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔تھانہ سٹی پتوکی کے علاقہ ملانوالہ بائی پاس پر واقع لیسکو ریجنل سٹور کے اندر گزشتہ روزتین کس مسلح نامعلوم ملزمان دیواریں پھلانگ کر داخل ہوئے جنہوں نے ڈیوٹی پر موجود سیکورٹی گارڈ ز امانت علی اور عمر حیات کو کرسیوں کے ساتھ رسیوں سے باندھ دیا اور سٹور کا مین گیٹ کھول کرچار بڑی گاڑیاںسٹور کے اندر لے آئے گاڑیوں میں تقریبا15لوگ سوار تھے جنہوں نے لفٹرکی مدد سے گاڑیوں پر سات عدد جلے ہوئے بجلی ٹرانسفارمر 50KVAاور ایک بجلی ٹرانسفارمر 100KVAکی مشینیں لوڈ کیں اور 38979میٹرنئی سلور کنڈکٹر تارجسکی مالیت 70,51301روپے ،22ٹن استعمال شدہ ڈسمینٹل تار جسکی مالیت 2436184روپے ،3عدد ایل سی ڈیز، دو عدد بدوقیں و دیگر سامان گاڑیوں میں لوڈ کرکے لے گئے تھانہ سٹی پتوکی پولیس نے اسسٹنٹ ریجنل سٹور مینجر تنویر حسین شاہد کی تحریری درخواست پر نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کاروائی شرو ع کردی۔تھانہ سٹی پتوکی پولیس ایس ایچ او محبوب عالم نے امن پریس کلب پتوکی کے عہدیداروں کو بتایا کہ واقع کی تحقیقات کی جارہی ہے اور اتنی بڑی واردات کو ٹریس کرنے کیلئے سپیشل ٹیم بنادی گئی ہے جلد ہی کوئی سراغ مل جائے گا ۔

ڈاکو سیکورٹی گارڈز کو رسیوں سے باندھ کر ایک کروڑ روپے سے زائدمالیت کا سامان گاڑیوں میں لوڈ کرکے لے گئے Read More »

Social Media Channel Monetization Fraud

سوشل میڈیا پر مارکیٹنگ ، یوٹیوب و دیگر سوشل پلیٹ فارمز مونیٹائزیشن کے نام پر شہری لٹنے لگے

اٹک (این این آئی) سوشل میڈیا پر مارکیٹنگ ، یوٹیوب و دیگر سوشل پلیٹ فارمز مونیٹائزیشن کے نام پر شہری لٹنے لگے ـذرائع کے مطابق یہ لوگ فیس بک پیج سے ہی آپ کا نمبر لیکر آپ کو مونیٹائزیشن کے نام پر بلیک میل کرتے ہیں یہ گروہ پورے پاکستان میں فراڈ کر کے معصوم شہریوں چونا لگانے میں مصروف عمل ہے ۔ متاثرہ شخص نے نام نا ظاہر کرنے کی شرط نوجوان صحافی ا کو بتایا کہ یوٹیوب چینل کی مونیٹائزیشن کیلئے مجھ سے رابطہ کیا گیا ابھی میں چارجز وغیرہ کے بارے میں معلومات لے رہا تھا تو ان نے میرے چینل کی تمام تر معلومات فیس بک پیج سے لے لی اور بار بار میسج بھی کرنے لگے جب میں نے سروس لینے سے انکار کیا تو مجھ کو بلیک میل کرنا شروع کر دیا گیا اور کہا کہ اتنے پیسے دو نہیں تو اپ کا یوٹیوب چینل ، فیس بک آئی ڈی ہیک کر لی جائے گی شہریوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ ایسے عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کر کے پابند سلاسل کریں۔

سوشل میڈیا پر مارکیٹنگ ، یوٹیوب و دیگر سوشل پلیٹ فارمز مونیٹائزیشن کے نام پر شہری لٹنے لگے Read More »

Sikh Leader Killing Plan failed in USA

امریکہ میں سِکھ رہنما کے قتل کا منصوبہ ناکام، انڈیا کو وارننگ

نیویارک (این این آئی)امریکی حکومت نے نیو یارک میں مقیم سِکھ علیحدگی پسند رہنما گْرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کا مبینہ منصوبہ ناکام بنا دیا ہے۔برطانوی روزنامے ‘فنانشل ٹائمز’ کے مطابق صدر جو بائیڈن کی حکومت نے انڈین حکومت کو اْن کے اس منصوبے میں مبینہ طور پر ملوث ہونے پر انتباہ بھی جاری کیا ہے۔ برطانوی اخبار نے متعدد ذرائع سے ہونے والی بات چیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ‘خالصتان’ کے حامی رہنما گْرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کا منصوبہ امریکی حکام کی مداخلت کی وجہ سے ناکام ہوا۔تاہم اخبار کی جانب سے یہ واضح نہیں کیا گیا کہ قتل کا مبینہ منصوبہ امریکی حکومت کی مداخلت کے بعد ناکام ہوا ہے یا فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) نے ناکام بنایا ہے۔یہ اطلاعات ایک ایسے وقت پر سامنے آئی ہیں جب تقریباً دو ماہ قبل کینیڈا کے وزیراعظم جسٹس ٹروڈو نے برٹش کولمبیا میں قتل ہونے والے ایک سکھ علیحدگی پسند رہنما ہردیپ سنگھ نِجر کے قتل کا الزام انڈین حکومت پر عائد کیا تھا۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ گْرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کے مبینہ منصوبے کے حوالے سے امریکہ نے یہ اطلاعات ‘اپنے اتحادیوں’ کے ساتھ بھی شیئر کی تھیں۔خیال رہے کہ گْرپتونت سنگھ پنوں علیحدگی پسند سِکھ تحریک ‘خالصتان’ کے وکیل ہیں۔ ان کا نام حال ہی میں اْس وقت بھی سامنے آیا تھا جب انہوں نے سوشل میڈیا پر انڈین حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔انڈیا ‘خالصتان’ تحریک کو اپنی قومی سلامتی کے لیے خطرہ تصور کرتا ہے اور اسے ایک ‘دہشت گرد تنظیم’ بھی قرار دے چکا ہے۔ انڈیا کی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے گْرپتونت سنگھ پنوں کے خلاف ایئر انڈیا فلائٹس کو مبینہ طور پر دھمکانے پر ایک مقدمہ بھی درج کیا ہے۔ گْرپتونت سنگھ پنوں نے برطانوی اخبار کو بتایا کہ وہ امریکی حکومت کو ‘انڈین ایجنٹس سے میری زندگی کو لاحق خطرات جیسے معاملات’ کو دیکھنے کی ذمہ داری نبھانے دینا چاہتے ہیں۔اْن کا کہنا تھا کہ ‘امریکی سرزمین پر ایک امریکی شہری کی جان کو خطرہ امریکہ کی خودمختاری کے لیے چیلنج ہے۔ مجھے بھروسہ ہے کہ صدر بائیڈن کی حکومت ایسے کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔فنانشل ٹائمز نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ امریکی پراسیکیوٹرز نے نیویارک ڈسٹرکٹ کورٹ میں ایک ملزم پر فردِ جرم عائد کرنے کی کارروائی شروع کردی ہے۔رپورٹ کے مطابق جس شخص کو اس قتل کے مبینہ منصوبے کے حوالے سے ملزم کے طور پر نامزد کیا گیا ہے وہ امریکہ سے پہلے ہی روانہ ہو چکا ہے۔انڈین حکومت کی جانب سے ان الزامات پر تاحال کوئی ردِعمل نہیں دیا گیا ہے۔

امریکہ میں سِکھ رہنما کے قتل کا منصوبہ ناکام، انڈیا کو وارننگ Read More »

ذاتی مقاصد کیلئے مایوسی پیدا کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا: پاک فوج

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرکی زیر صدارت جی ایچ کیو میں 82ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں مسلح افواج کے افسران اور جوانوں، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پاکستانی شہریوں سمیت شہداء کی عظیم قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔  فارمیشن کمانڈرزکانفرنس میں اعادہ کیا گیا کہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے دشمن قوتوں کے اشارے پر کام کرنے والے تمام دہشت گردوں،ان کے سہولت کاروں اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے والے عناصر کے خلاف ریاست مکمل طاقت کے ساتھ نمٹے گی۔ بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں کشمیریوں پر جاری جبر و استبداد پر تشویش کا اظہار اور بھارتی فورسز کی طرف سے انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں کی مذمت کی گئی پاکستان کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔کشمیر کا دائمی حل صرف اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حقِ خود ارادیت دینے میں ہے۔ پاکستان فلسطینی عوام کی مکمل سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت کرتا ہےفورم نے مسئلہ فلسطین پر پاکستان کے اصولی موقف کا اعادہ کیا کہ پاکستان فلسطین کے مسئلے پر دو ریاستی حل، جس کی بنیاد 1967 سے قبل کی سرحدوں پر ہے اورجس کا دارالحکومت القدس شریف ہے کی مکمل حمایت کرتا ہے۔درپیش چیلنجز کے باوجود گزشتہ کچھ مہینوں میں پاکستان میں اضطراب اور غیر یقینی صورتحال میں کمی ، جبکہ امید، اعتماد اور استحکام میں اضافہ نظر آیا ہے۔ فورم نے اِس بات کا اعادہ کیا کہ ذاتی مقاصد کے حصول کی خاطر مایوسی پیدا کرنے والے مخصوص عناصر کی کوششوں کو ثابت قدمی اور جاری شدہ مثبت اقدامات کے تسلسل کے ذریعے پاکستانی عوام کی مکمل حمایت کے ساتھ شکست دی جائے گی۔پاک فوج پائیدار استحکام اور سلامتی کے سفر میں قوم کا دفاع اور خدمت جاری رکھے گی۔ معیشت کی پائیدار بحالی، اسمگلنگ، ذخیرہ اندوزی، بجلی چوری، وَن ڈاکومنٹ رجیم کا نفاذ، غیر قانونی غیر ملکیوں کی باوقار وطن واپسی اور قومی ڈیٹا بیس کی حفاظت سمیت غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے مختلف شعبوں میں حکومتی اقدامات کی مکمل حمایت کا اعلان کیا گیا۔ آرمی چیف کا ابھرتے خطرات سے نمٹنے کے لیے فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں اور تربیت کے اعلیٰ معیار پر اِظہار اطمینان کیا۔ 

ذاتی مقاصد کیلئے مایوسی پیدا کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا: پاک فوج Read More »

ای سی سی نے 2 لاکھ میٹرک ٹن یوریا درآمدکرنے کی منظوری دیدی

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 2 لاکھ میٹرک ٹن یوریا درآمدکرنے کی منظوری دیدی، جبکہ 262 ادویات کی ریٹیل قیمتوں میں اضافے کی سمری پھرمسترد کردی۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق نگران وزیرخزانہ شمشاداخترکی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس ہوا،جس میں 2 لاکھ میٹرک ٹن یوریا درآمدکرنے کی منظوری دےدی۔ اعلامیہ نےربیع سیزن کیلئےیوریاحکومتی سطح پرٹینڈرکےذریعےدرآمدکی جائےگی اورٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کو اس سلسلے میں انتظامات کی ہدایت کی گئی ہے۔وزارت توانائی کی دو یوریا پلانٹس کو گیس کی فراہمی سے متعلق سمری منظور کرلی۔  ای سی سی نے پنجاب اورسندھ کیلئےکیش کریڈٹ حدکی بھی منظوری دیدی، جولائی تا ستمبر 2023 پنجاب کیلئے 540 ارب روپےاور سندھ کیلئےاسی مدت کے دوران 214 ارب روپےکیش کریڈٹ کی منظوری دی گئی ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں وزارت قومی صحت نےڈرگ پرائسنگ کمیٹی کی سفارش پرسمری پیش کی، ای سی سی نے سفارشات کو نامکمل قرار دے کر پھر اعتراض لگا دیا۔سمری میں 262 ادویات کی ریٹیل قیمتوں میں اضافے کی سفارش کی گئی تھی، جس کومسترد کردیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق ا دویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پہلے بھی دو بار موخر ہو چکی ہے۔

ای سی سی نے 2 لاکھ میٹرک ٹن یوریا درآمدکرنے کی منظوری دیدی Read More »

سموگ کے پیش نظرپنجاب کے 10 اضلاع میں آج لاک ڈاؤن ہے

دنیا بھر کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور سرفہرست ہے، اسموگ کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر لاہور سمیت چھ ڈویژنز میں لاک ڈاؤن نافذ ہے۔تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ لاہور میں صبح سویرے شہرکی فضا میں آلودگی کا تناسب 379 ہوگیا، عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ نے لاہورپھردُنیا کا سب سے آلودہ ترین شہر قرار دیدیا۔ پنجاب بھر کے10 اضلاع میں سمارٹ لاک ڈاون نافذ ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں فضائی آلودگی کی شرح 500 سے زائد ہوگئی، اپر مال کینال روڈ 564 اے کیو آئی کے ساتھ سب سے زیادہ آلودہ علاقہ ہے،شملہ پہاڑی کے اطراف میں 523، مال روڈ میں 496، گلبرگ میں 475 ریکارڈ کیا جارہا ہے۔ گزشتہ روز وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی زیرصدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ لاہور سمیت پنجاب کے 10 اضلاع میں جمعہ اور ہفتہ کے روز تعلیمی ادارے بند رہیں گے،لاہور ،فیصل آباد، گوجرانوالہ، سرگودھا، ساہیوال اور ملتان ڈویژن میں بھی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ اجلاس میں نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ سموگ پر قابو پانے کیلئےمصنوعی بارش کیلئے بھی تیاریاں شروع کر دی ہیں،لاہور میں انسداد سموگ کیلئے سموگ ٹاورز لگائے جائیں گے۔

سموگ کے پیش نظرپنجاب کے 10 اضلاع میں آج لاک ڈاؤن ہے Read More »