Information Technology

PAKISTAN TELECOMMUNICATION AUTHORITY evaluate the service delivery of cellular companies

موبائل فون کمپنیوں کی سروسزکا معیار جانچنے کیلئے کئے گئے سروے کی رپورٹ جاری

پی ٹی اے نے ملک کے سترہ شہروں میں موبائل فون کمپنیوں کی سروسز کا معیار جانچنے کیلئے کئے گئے سروے کی رپورٹ جاری کردی۔ ترجمان پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی کے مطابق سروے خیبرپختونخوا،پنجاب، سندھ اور گلگت بلتستان کے سترہ شہروں میں کرایا گیا۔ جس کے دوران ان علاقوں میں موبائل فون پر آواز، نیٹ ورک کوریج، ایس ایم ایس اور براڈ بینڈ و ڈیٹا سروسز کا معیار چیک کیا گیا۔  ترجمان کے مطابق سروے کے دوران موبائل فون آپریٹروں کی اپ لوڈنگ اور ڈاؤن لوڈنگ کی رفتار معیار کے مطابق پائی گئی۔ گزشتہ سروے کے مقابلے میں نیٹ ورک اور ویب پیج لوڈنگ کے وقت میں کافی بہتری دیکھی گئی تاہم کچھ علاقوں میں موبائل فونز پر آواز کا معیار لائسنس میں درج معیار سے کم پایا گیا۔  ترجمان پی ٹی اے کے مطابق موبائل فون آپریٹرز کو لائسنس کے معیار کے مطابق سروسز مزید بہتر بنانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

موبائل فون کمپنیوں کی سروسزکا معیار جانچنے کیلئے کئے گئے سروے کی رپورٹ جاری Read More »

Social Media Channel Monetization Fraud

سوشل میڈیا پر مارکیٹنگ ، یوٹیوب و دیگر سوشل پلیٹ فارمز مونیٹائزیشن کے نام پر شہری لٹنے لگے

اٹک (این این آئی) سوشل میڈیا پر مارکیٹنگ ، یوٹیوب و دیگر سوشل پلیٹ فارمز مونیٹائزیشن کے نام پر شہری لٹنے لگے ـذرائع کے مطابق یہ لوگ فیس بک پیج سے ہی آپ کا نمبر لیکر آپ کو مونیٹائزیشن کے نام پر بلیک میل کرتے ہیں یہ گروہ پورے پاکستان میں فراڈ کر کے معصوم شہریوں چونا لگانے میں مصروف عمل ہے ۔ متاثرہ شخص نے نام نا ظاہر کرنے کی شرط نوجوان صحافی ا کو بتایا کہ یوٹیوب چینل کی مونیٹائزیشن کیلئے مجھ سے رابطہ کیا گیا ابھی میں چارجز وغیرہ کے بارے میں معلومات لے رہا تھا تو ان نے میرے چینل کی تمام تر معلومات فیس بک پیج سے لے لی اور بار بار میسج بھی کرنے لگے جب میں نے سروس لینے سے انکار کیا تو مجھ کو بلیک میل کرنا شروع کر دیا گیا اور کہا کہ اتنے پیسے دو نہیں تو اپ کا یوٹیوب چینل ، فیس بک آئی ڈی ہیک کر لی جائے گی شہریوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ ایسے عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کر کے پابند سلاسل کریں۔

سوشل میڈیا پر مارکیٹنگ ، یوٹیوب و دیگر سوشل پلیٹ فارمز مونیٹائزیشن کے نام پر شہری لٹنے لگے Read More »

Whatsapp ChatBot AI

واٹس ایپ میں اے آئی چیٹ بوٹ کا اضافہ کردیا گیا

کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) میٹا کی زیر ملکیت میسجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) چیٹ بوٹ کا اضافہ کردیا گیا۔ خیال رہے کہ ستمبر 2023 میں میٹا کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ بہت جلد واٹس ایپ میں اے آئی چیٹ بوٹ سے چیٹ کرنا ممکن ہو جائے گا، اب یہ فیچر اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے بیٹا (beta) ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے۔ WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق اے آئی چیٹ بوٹ سے بات کرنے کے لیے واٹس ایپ میں ایک نیا شارٹ کٹ دیا جا رہا ہے، اگر آپ واٹس ایپ کے بیٹا ورژن کو استعمال کرتے ہیں تو ہو سکتا ہے کہ یہ فیچر آپ کو دستیاب ہو۔ چیٹ جی پی ٹی جیسا یہ اے آئی چیٹ بوٹ کس حد تک صارفین کے لیے مددگار ہوگا، اس بارے میں ابھی کچھ کہنا مشکل ہے مگر رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس چیٹ بوٹ سے مختلف موضوعات پر مستند تفصیلات کا حصول آسان ہو جائے گا۔ واضح رہے کہ واٹس ایپ پہلی میسجنگ ایپ نہیں جس میں اے آئی چیٹ بوٹ کا اضافہ کیا جا رہا ہے، اس سے قبل سنیپ چیٹ میں اسی طرح کا فیچر فروری 2023 میں متعارف کرایا گیا تھا۔ 

واٹس ایپ میں اے آئی چیٹ بوٹ کا اضافہ کردیا گیا Read More »