Ali Sher

Salary Increased

وفاقی سول ملازمین کی کم از کم تنخواہ 32 ہزار مقرر کرنیکا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: (ایگنایٹ پاکستان ) وزارت خزانہ نے وفاقی سول ملازمین کی کم از کم تنخواہ 32000 مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق اب وفاقی سول ملازمین، کنٹریکٹ ملازمین کیلئے کم سے کم تنخواہ 32000 ہزار ہو گی، وفاقی سول ملازمین کی کم سے کم تنخواہ 32000 روپے بجٹ میں مقرر کی گئی تھی۔ وزارت خزانہ کے مطابق کم سے کم تنخواہ 32 ہزار روپے کے نوٹیفکیشن کا اطلاق یکم جولائی 2023ء سے ہو گا۔

وفاقی سول ملازمین کی کم از کم تنخواہ 32 ہزار مقرر کرنیکا نوٹیفکیشن جاری Read More »

Smog and Fog in Lahore

پنجاب میں ماحولیاتی ایمرجنسی نافذ، حکومت کا 4 روز سرکاری چھٹی کا اعلان

  لاہور: (ایگنایٹ پاکستان) نگران وزیرا علیٰ پنجاب محسن نقوی نے پنجاب میں ماحولیاتی ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے 4 روز سرکاری چھٹی کا اعلان کر دیا۔ نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج نگران کابینہ کی تفصیلی میٹنگ ہوئی، بھارت میں پاکستان سے چار گنا زائد فصلیں جلائی جا رہی ہیں، بھارت کی وجہ سے ہمارے لیے مسئلے پیدا ہو رہے ہیں، سکول کے بچوں کو آنکھوں میں اور سانس کے مسائل آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میٹنگ میں چند فیصلے ہوئے ہیں، 9 نومبر کو پہلے ہی چھٹی کا اعلان ہو چکا ہے، مخصوص اضلاع میں جمعرات سے اتوار تک تمام سکول، کالجز اور سرکاری ادارے بند رہیں گے، لاہور ڈویژن، وزیر آباد، گوجرانوالہ، ننکانہ صاحب میں چھٹی ہو گی۔ نگران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ماحولیاتی ایمرجنسی نافذ کر رہے ہیں، مارکیٹیں صرف ہفتے والے دن بند ہوں گی، مارکیٹوں کی اتوار والے دن ویسے ہی چھٹی ہوتی ہے، ریسٹورنٹ، سینما گھر جمعہ، ہفتہ، اتوار کو بند ہوں گے۔ محسن نقوی نے کہا کہ بیکریز، فارمیسیز، شادی گھر کھلے رہیں گے، ہر قسم کے پارکس بند رہیں گے، پبلک ٹرانسپورٹ کھلی رہے گی، ٹیک اوے ریسٹورنٹ کھلے رہیں گے، کسی نے چھٹی پر جانا ہے تو چلے جائیں لاہور کو تھوڑا ریسٹ دیں، شہری ماسک ضرور پہنیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ مستقل فیصلہ نہیں صرف ایک دفعہ کریں گے، فیصلے کا اطلاق صرف رواں ہفتے کے لیے ہو گا، اس فیصلے پر سختی سے عملدرآمد کرائیں گے، دفعہ 144 کے نفاذ کے لیے سختی کرنا پڑے گی۔ نگران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کوشش کر رہے ہیں فضائی آلودگی میں کمی لائی جائے، 9 نومبر کو بارش کا بھی امکان ہے، دہلی کے بھی سکول بند کر دیئے گئے ہیں۔ محسن نقوی نے کہا کہ لاہور ڈویژن، گوجرانوالہ، حافظ آباد، ننکانہ صاحب اور وزیر آباد میں 10 نومبر کو تعطیل ہو گی، فیکٹریاں بند کر کے مزدوروں کا چولہا بند نہیں کر سکتے، جمعہ والے دن چھٹی کے لیے تاجروں سے درخواست کریں گے، سموگ کا زیادہ مسئلہ بارڈر کی دوسری طرف سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپیل ہے 4 دن تک گھروں میں رہیں یا سیر کے لیے لاہور سے باہر چلے جائیں، احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے بزرگ، بچے ماسک ضرور پہنیں، لاہور فیسٹیول کو بھی بند کر دیا ہے، پنجاب حکومت یہ تمام اقدامات ہیلتھ ایمرجنسی کے تحت کر رہی ہے۔

پنجاب میں ماحولیاتی ایمرجنسی نافذ، حکومت کا 4 روز سرکاری چھٹی کا اعلان Read More »

Rashmika Mandana Video goes Viral

بولی وڈ اداکارہ رشمیکا مندانا کی جعلی ویڈیو وائرل

بولی وڈ اداکارہ رشمیکا مندانا نے واضح کیا ہے کہ انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو ان کی نہیں ہے بلکہ وہ آرٹیفشل انٹیلی جنس (اے آئی) یعنی مصنوعی ذہانت کی مدد سے تیار کردہ جعلی ویڈیو ہے۔ رشمیکا مندانا کے نام سے ایک مختصر ویڈیو 5 اور 6 نومبر کو بھارتی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس پر لوگوں نے اداکارہ کے بولڈ انداز پر انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔ وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں ایک خاتون کو لفٹ سے باہر نکلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے اور ویڈیو میں مذکورہ خاتون نے انتہائی تنگ اور مختصر لباس پہن رکھا ہوتا ہے۔ For your convenienceTHE ORIGINAL FT RASHMIKA MANDANNA deepfake edit.#deepfake pic.twitter.com/wibrW6umLP — Liz/Barsha (@debunk_misinfos) November 5, 2023 ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون کا چہرہ اداکارہ رشمیکا مندانا سے ملتا جلتا دکھائی دیتا ہے اور لوگوں نے ویڈیو دیکھنے کے بعد اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔ تاہم جلد ہی صحافیوں اور فیکٹ چیکرز نے سوشل میڈیا صارفین کو بتایا کہ مذکورہ ویڈیو رشمیکا مندانا کی نہیں بلکہ وہ کسی اور کی ویڈیو ہے، جسے اس قدر ایڈٹ کرکے بنایا گیا کہ اسے دیکھتے ہی ویڈیو کے اصلی ہونے کا گمان ہوتا ہے۔ صحافی ابھیشک نے وائرل ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ ویڈیو رشمیکا مندانا کی نہیں بلکہ زارا پٹیل نامی بھارتی نژاد خاتون کی ہے، جسے ڈیپ فیک کے طور پر ایڈٹ کیا گیا۔ انہوں نے ڈیپ فیک ویڈیوز بنانے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ بھی کیا اور ان کی ٹوئٹ کو بولی وڈ ’بگ بی‘ امیتابھ بچن نے بھی ری ٹوئٹ کرتے ہوئے جعلی ویڈیوز بنانے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ بعد ازاں رشمیکا مندانا نے بھی انسٹاگرام اسٹوری میں واضح کیا کہ وائرل ہونے والی ویڈیو ان کی نہیں ہے بلکہ اسے ایڈٹ کرکے ان کی ویڈیو بتاکر شیئر کیا گیا۔ ان کے مطابق ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون کے چہرے کو ان کے چہرے سے تبدیل کیا گیا۔ رشمیکا مندانا نے کہا کہ اگر یہی ویڈیو اس وقت بنائی جاتی جب وہ اسکول اور کالج کی طالبہ تھیں تو یقینی طور پر ان کے لیے ایسی جھوٹی ویڈیو کا دباؤ برداشت کرنا ناممکن ہوتا لیکن اب وہ ایسی جھوٹی ویڈیوز کے دباؤ کو برداشت کر سکتی ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس طرح کی جعلی ویڈیوز بنانے والوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے تاکہ ایسے لوگ کسی بھی لڑکی یا خاتون کی جعلی ویڈیوز بناکر انہیں پریشان نہ کرسکیں۔

بولی وڈ اداکارہ رشمیکا مندانا کی جعلی ویڈیو وائرل Read More »

PML N and MQM Electoral Alliance

مسلم لیگ (ن) اور ایم کیو ایم-پاکستان کا انتخابات مل کر لڑنے کا اعلان

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ آج مسلم لیگ (ن) اور ایم کیو ایم پاکستان کے مابین یہ طے پایا ہے کہ انشااللہ ہم 8 فروری کے انتخابات میں مل کر حصہ لیں گے۔ لاہور میں مسلم لیگ (ن) اور ایم کیو ایم (پاکستان)کے وفد کی ملاقات کے بعد پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے سعد رفیق نے کہا کہ جب پی ڈی ایم کی پچھلی حکومت میں ایم کیو ایم اور مسلم لیگ (ن) نے آپس میں مذاکرات کیے تو اس وقت بھی ہم نے ایک چارٹر پر دستخط کیے تھے اور ایک بڑی انڈراسٹینڈنگ موجود رہی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ’دونوں جماعتوں کے درمیان یہ خواہش بھی موجود رہی ہے کہ دونوں جماعتیں انتخابات میں مل کر حصہ لیں، یہ بھی طے پایا ہے کہ مختلف قومی امور پر معاشی امور پر، سیاسی معاملات پر، آئینی اور قانونی معاملات پر بھی آپس میں مشاورت بھی کی جائے گی اور اس ضمن میں دونوں جانب سے کمیٹیوں کا اعلان بھی کیا جائے گا اور باقی سیاسی قوتوں سے بھی لارجر قومی مفاد میں اور مختلف امور پر بات چیت کے دروازے کھلے رکھے جائیں گے اور بات چیت کی جائے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اسی طرح یہ اعلان آپ پہلے سن چکے ہیں کہ نواز شریف اور شہباز شریف نے اپنے پارٹی رہنماؤں سے مشورے کے بعد بشیر میمن صاحب کو پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کا نیا صدر نامزد کیا ہے اور شاہ محمد شاہ صاحب کو مرکزی نائب صدر مقرر کیا گیا ہے۔ پریس کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ بنیادی بات یہ ہے کہ اس وقت ملک کی مجموعی صورتحال خاص طور پر جو سیاسی اور معاشی حالات کے بحران اور چیلنجز ہیں اس کا کس طرح مقابلہ کرنا ہے؟ انہوں نے کہا کہ صرف انتخابات لڑنا ہی نہیں ہے، انتخابات کے بعد جو حکومت بنے گی، جو پارلیمان قائم ہوگی ، اسمبلیاں بنے گی ان کے لیے جو چیلنجز ہیں کیا ان چیلنجز کو حل کرنے کے لیے ابھی سے کوئی پیشرفت کرنے کی ضرورت نہیں ہے ، کیا ابھی سے آپس میں بیٹھ کر مشورہ کر کے جو بنیادی مسائل ہیں پاکستان کی عوام کے ، چاہے وہ مہنگائی سے متعلق ہوں، بے روزگاری سے متعلق ہوں ، چاہے وہ مسائل غربت سے متعلق ہوں یعنی جو معیشت کے سنگین مسائل ہیں ان کے حل کے لیے جو چیلنجز ہیں اس کا مقابلہ کیسے کریں؟ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ بات واضح ہے کہ کوئی ایک جماعت اس پوزیشن میں نہیں ہے کہ وہ ملک کے جملہ مسائل اور جو عوام کے جن مسائل میں پسے ہوئے ہیں ان سے ان کو باہر نکال سکے تو ضروری ہے کہ اس کے لیے ایک وسیع تر مفاہمت اور اشتراک عمل قائم کرنا ہے۔ چنانچہ ہمارے درمیان تو یہ طے ہوگیا یہ سیاسی اشتراک ہے 

مسلم لیگ (ن) اور ایم کیو ایم-پاکستان کا انتخابات مل کر لڑنے کا اعلان Read More »

Congo Virus

کراچی نے وائرس سے نمٹنے کے لیے کانگو یونٹ قائم کر دیا۔

کراچی: سندھ حکومت نے بلوچستان سے کانگو وائرس کے کیسز کی آمد سے نمٹنے کے لیے جنگی بنیادوں پر اقدامات کرتے ہوئے متعدی امراض کے اسپتال میں آٹھ بستروں پر مشتمل کانگو یونٹ قائم کیا اور شہر کے سب سے بڑے سول اسپتال میں انفیکشن کنٹرول یونٹ کو دوبارہ فعال کیا۔ . بلوچستان سے کانگو وائرس کے مریضوں کی کراچی آمد کی تصدیق کرتے ہوئے سندھ کے وزیر صحت ڈاکٹر سعد نیاز نے  ایگنایٹ پاکستان کو بتایا کہ بلوچستان سے کانگو وائرس کے مریضوں کو صوبائی حکومت کی جانب سے ہر ممکن طبی امداد فراہم کی جائے گی۔ Crimean-Congo Hemorrhagic Fever (CCHF) یا صرف کانگو وائرس، ایک وائرل بیماری ہے، جو ٹک کے کاٹنے یا متاثرہ جانوروں کے خون یا بافتوں سے رابطے کے ذریعے انسانوں میں پھیلتی ہے۔ یہ وائرس بنیادی طور پر افریقہ، ایشیا، مشرق وسطیٰ اور یورپ کے کچھ حصوں میں پایا جاتا ہے۔ پاکستان میں، پچھلے کئی سالوں سے کانگو وائرس کے کیسز سامنے آ رہے ہیں۔ اس سال مہلک وائرس سے پہلی ہلاکت 7 مئی کو سامنے آئی۔ 17 اکتوبر کو کوئٹہ میں وائرل انفیکشن کا ایک اور کیس سامنے آیا۔ بیماری کی تازہ ترین لہر کا پتہ 3 نومبر کو ہوا، جب سنڈیمن ہسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ (ICU) میں ڈیوٹی ڈاکٹروں، پیرامیڈیکس اور اٹینڈنٹ سمیت 112 افراد متاثر ہوئے۔ بلوچستان حکومت کا کہنا ہے کہ کانگو وائرس کے 44 مریضوں کا تعلق کوئٹہ سے ہے۔ اتوار کو کوئٹہ سے متاثرہ ڈاکٹروں میں سے ایک کراچی کے اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا۔ ڈاکٹر کی موت کے بعد محکمہ صحت سندھ نے تمام اسپتالوں کو ایڈوائزری الرٹ جاری کرنے کا اشارہ کیا، جب کہ حکومت بلوچستان نے صوبے بھر میں ریڈ الرٹ جاری کردیا۔ اس وقت آغا خان اسپتال کراچی میں دو خواتین سمیت کانگو وائرس کے 11 مشتبہ مریض داخل ہیں۔ آغا خان اسپتال کے ترجمان شبیر عالم نے بتایا کہ اتوار کو کانگو وائرس کی علامات والے 9 مریض اسپتال لائے گئے۔ “ان مریضوں کو ہسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں رکھا گیا ہے۔ عالم نے ایگنایٹ  پاکستان  کو بتایا کہ ان میں سے چار مریضوں میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ پانچ مریضوں کے خون کے نمونے طبی جانچ کے مراحل میں ہیں، کیونکہ نتائج کا ابھی انتظار ہے۔ وزیر صحت نیاز کے مطابق اگر مزید مریض کراچی لائے گئے تو انہیں متعدی امراض کے اسپتال میں رکھا جائے گا جو ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی کے تحت کام کرتا ہے اور شہر کی نیپا چورنگی پر واقع ہے۔ “اسپتال میں آٹھ بستروں پر مشتمل کانگو یونٹ قائم کیا گیا ہے،” انہوں نے مزید کہا۔ رابطہ کرنے پر انفیکشن ڈیزیز ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر واحد راجپوت نے بتایا کہ پیر تک کانگو وائرس کا کوئی مریض ہسپتال نہیں لایا گیا۔ تاہم، انہوں نے یقین دلایا کہ ہسپتال ہر قسم کے انفیکشن کا علاج کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ڈاکٹر خالد بخاری، سول اسپتال، کراچی کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ، جس میں ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی موجود ہے، نے بتایا کہ اسپتال کے انفیکشن کنٹرول یونٹ کو ضروری عملے اور سامان کی تعیناتی کے ساتھ دوبارہ فعال کردیا گیا ہے، جس میں ذاتی حفاظتی سامان بھی شامل ہے۔ آغا خان اسپتال کے ترجمان نے کہا کہ طبی عملے کو ذاتی حفاظتی سامان (پی پی ای) جیسے ہزمت سوٹ اور دیگر اشیاء فراہم کی گئی ہیں۔ “کانگو وائرس سے متاثرہ مریضوں کے یونٹ کے ارد گرد نقل و حرکت پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔” اتوار کو سول اسپتال کوئٹہ میں خدمات انجام دینے والے ڈاکٹر شکر اللہ کی موت اور آٹھ دیگر مشتبہ کیسز کے سامنے آنے کے بعد حکومت سندھ نے صوبے بھر کے تمام بڑے اور چھوٹے اسپتالوں کو ایڈوائزری جاری کی۔ ایڈوائزری کے ذریعے محکمہ صحت نے کانگو وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی۔ محکمہ نے کراچی کے اسپتالوں کے لیے ریڈ الرٹ بھی جاری کیا اور کانگو وائرس کے حوالے سے (ایس-او۔پیز)معیاری آپریٹنگ طریقہ کار  جاری کیا۔ ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر حمید جمانی نے کہا کہ کراچی کے تمام اسپتال ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں گے۔ ایس او پیز میں کہا گیا ہے کہ مریض کو فوری طور پر انفیکشن کنٹرول آئسولیشن یونٹ میں منتقل کیا جائے، ڈاکٹروں اور طبی عملے کے لیے حفاظتی اقدامات بشمول پی پی ای کٹس کو یقینی بنایا جائے۔

کراچی نے وائرس سے نمٹنے کے لیے کانگو یونٹ قائم کر دیا۔ Read More »

Motorway M-Tag

موٹروے پر گاڑیوں کو ایم ٹیگ لگوانے کی آخری تاریخ 31 دسمبر: این ایچ اے

  نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے سوموار کو اعلان کیا ہے کہ بغیر ایم ٹیگ کے سفر کرنے والی گاڑیاں 31 دسمبر تک ایم ٹیگ لگوا لیں ورنہ ان کا موٹروے پر نہ صرف داخلہ ممنوع ہو گا بلکہ انہیں جرمانہ بھی ہو گا۔ پاکستان میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے سوموار کو اعلان کیا ہے کہ موٹروے پر بغیر ایم ٹیگ کے سفر کرنے والی گاڑیاں 31 دسمبر تک ایم ٹیگ لگوا لیں ورنہ ان کا موٹر وے پر نہ صرف داخلہ ممنوع ہو گا بلکہ انہیں جرمانہ بھی ادا کرنا ہو گا۔ فرنٹیر ورکس آرکنائزیشن (ایف ڈبلیو او) کی ذیلی کمپنی ون نیٹ ورک کے چیف پراجیکٹ آفیسر لیفٹیننٹ کرنل (ریٹائرڈ) فیصل نواز نے ایگنایٹ پاکستان  سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ’اس وقت 25 لاکھ گاڑیوں کو ایم ٹیگ لگا ہے جبکہ ہمارا ہدف مزید 50 لاکھ گاڑیوں کو ایم ٹیگ کے نیٹ ورک میں لانا ہے۔‘ ان کے مطابق ’اسلام آباد سے لاہور ایم ٹو موٹر وے پر روزانہ تقریباً سوا لاکھ گاڑیاں سفر کرتی ہے۔ ٹول پلازہ پر جن گاڑیوں کو ایم ٹیگ لگا ہوتا ہے وہ با آسانی چند لمحوں میں نکل جاتی ہیں جس کی وجہ سے رش سے بچا جا سکتا ہے اور وقت کی بچت ہوتی ہے۔‘ ان کا مزید کہنا تھا کہ ’اس کا فائدہ یہ ہے کہ ٹول پلازہ پر نقد رقم اکٹھی نہیں ہوگی بلکہ وہ بینک ٹو بینک ٹرانسفر ہو جائے گی۔‘ ان کے مطابق ’ون نیٹ ورک ایپ کی مدد سے آپ اپنا ایم ٹیگ چارج بھی کر سکیں گے۔‘ ایم ٹو پر واقع اسلام آباد ٹول پلازہ پر ایم ٹیک لگانے کی زمہ داری ادا کرنے والے ایک اہلکار اشتیاق احمد نےایگنایٹ پاکستان  کو بتایا کہ ’اوسط 40 سے 50 گاڑیوں پر یومیہ ایم ٹیگ لگانے کا سلسلہ جاری ہے تاہم ابھی انتظامیہ کی جانب سے انتظامیہ کی جانب سے ڈیڈ لائن کے اعلان کے باوجود اس تعداد میں اضافی نہیں ہوا۔‘ اشتیاق نے ایم ٹیگ لگوانے کا طریقہ کار بتاتے ہوئے کہا کہ ’پہلے ایم ٹیگ لگوانے کے لیے شناختی کارڈ کافی تھا مگر اب اس کے ساتھ گاڑی کا رجسٹریشن سمارٹ کارڈ ہونا بھی لازمی ہے ورنہ ٹیگ نہیں لگے گا۔‘ ان کا کہنا تھا کہ ’نیا ایم ٹیگ لگوانے کی فیس تو 200 روپے ہیں لیکن اس میں بیلنس گاڑی کا مالک اپنی ضرورت کے مطابق جمع کرواتے ہیں۔‘ اشتیاق احمد نے مزید بتایا کہ ’ایم ٹو پر ایم ٹیگ لگوانے اور اس کا بیلنس چارج کرنے کے لیے چند مقامات پر کاونٹرز بنائے گئے ہیں۔‘ ان کے مطابق ’اگر ایم ٹیگ میں جمع کروایا بیلنس ختم ہو جائے تو ان کاؤنٹرز سے ری چارج کروایا جا سکتا ہے جبکہ اس حوالے سے ایک ایپ ایم ٹیگ ون نیٹ ورک بھی بنا دی گئی ہے جس سے ضرورت کے مطابق بیلنس کسی بھی وقت ری چارج ہو سکتا ہے۔‘ ایگنایٹ پاکستان نے اس حوالے سے موٹر وے پر سفر کرنے والے گاڑی مالکان سے پوچھا جنہوں نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا۔ بیشتر کا کہنا تھا کہ ’ایم ٹیگ ایک اچھی سہولت ہے جس سے ٹول پلازہ پر رکنا نہیں پڑتا۔ اگر جیب میں پیسے نہ بھی ہوں میں تب بھی با آسانی ایپ کے ذریعے اپنا ایم ٹیگ ری چارج کر سکتے ہیں۔‘ کچھ افراد کا کہنا تھا کہ ’ایک تو ایڈوانس میں پیسے جمع کروانے پڑتے ہیں، کبھی یہ نہیں معلوم ہوتا کہ بیلنس کتنا ہے اور وہیں سے ری چارج کروانا پڑتا ہے جس میں وقت اتنا ہی لگ جاتا ہے جتنا بغیر ایم ٹیگ کے ٹول پلازہ سے گزرنے میں لگتا ہے اس لیے نیٹ وصولی اور ایم ٹیگ دونوں آپشنز موجود ہونے چاہییں ایم ٹیگ کیا ہے؟ موٹروے پولیس کے ترجمان یاسر محمود نے ایگنایٹ پاکستان  کے نمائندہ اظہار اللہ کو بتایا کہ ایم ٹیگ ایک قسم کی چپ ہے جو گاڑی کی فرنٹ ونڈ سکرین کی دائیں طرف لگائی جاتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ’ایم ٹیگ کو اصل میں ایک ریڈیو فریکونسی آئی ڈنٹیفیکیشن (آر ایف آئی ڈی)  ٹیکنالوجی پر چلایا جاتا ہے جس کو موٹروے انٹرچینج پر لگے بوتھ میں سکینر کے ذریعے سکین کیا جاتا ہے۔‘ انہوں نے مزید بتایا کہ ’اس کی مثال اس طرح ہے جس طرح آپ کے شناختی کارڈ کو کسی سکیورٹی چیک پوانٹ پر سکین کیا جاتا ہے اور وہاں پر آپ کا تمام ریکارڈ سامنے آجاتا ہے۔‘

موٹروے پر گاڑیوں کو ایم ٹیگ لگوانے کی آخری تاریخ 31 دسمبر: این ایچ اے Read More »

Pak-Saudi Scholarships

پاکستانی طلبہ کیلئے خوشخبری، سعودی عرب نے سکالر شپس کی تعداد بڑھا دی

سلام آباد: (ویب ڈیسک) سعودی عرب کی 25 منتخب یونیورسٹیوں میں اعلیٰ تعلیم کے خواہشمند پاکستانی طلباء کیلئے سکالرشپس کی تعداد کو 600 سے بڑھا کر 700 کر دیا گیا ہے، سعودی حکومت کی جانب سے یہ مکمل فنڈڈ سکالرشپس ہیں۔ پاکستان میں مقیم طلبہ اور مملکت میں قانونی رہائشی دونوں ان سکالرشپس کے لئے یونیورسٹی کی متحد آن لائن ویب سائٹ https://studyinsaudi.moe.gov.sa کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں۔ 75 فیصد طلبہ کو پاکستان سے سکالرشپ دی جائے گی جبکہ 25 فیصد وظائف مملکت میں مقیم پاکستانی طلبہ کو دیئے جائیں گے، دیگر متعلقہ معلومات جس میں سکالرشپ کے لئے درخواست دینے کا طریقہ کار، اہلیت کے معیار اور سکالرشپ کے فوائد شامل ہیں انگریزی اور اردو دونوں زبانوں میں اس کے ساتھ منسلک ہیں۔ سعودی حکومت نے تمام پرنسپلز سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے متعلقہ سکولوں کے سینئر طلباء (XI-XII/O-A لیول) کے درمیان منسلک تفصیلات/معلومات ، والدین کی معلومات کے لئے نوٹس بورڈزپر بھی لگانے کا اہتمام کریں۔

پاکستانی طلبہ کیلئے خوشخبری، سعودی عرب نے سکالر شپس کی تعداد بڑھا دی Read More »

Martyrs

راولپنڈی: (ایگنایٹ پاکستان) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر کی قیادت میں دستوں نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو موثر انداز میں نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 3 دہشت گرد جہنم واصل جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران بہادری سے لڑتے ہوئے لیفٹیننٹ کرنل سمیت 4 جوان وطن عزیز پر قربان ہو گئے۔ شہید ہونے والوں میں لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر، عمر 43 سال، رہائشی اسلام آباد، نائیک خوشدل خان، عمر 31 سال، رہائشی ضلع لکی مروت، نائیک رفیق خان، عمر 27 سال، رہائشی ڈسٹرکٹ چارسدہ اور لانس نائیک عبدالقادر، عمر 33 سال، ضلع مری کا رہائشی شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں موجود کسی بھی دہشت گرد کے خاتمے کے لیے آپریشن کیا جا رہا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں دہشت گردی کیخلاف ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

راولپنڈی: (ایگنایٹ پاکستان) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔ Read More »

Heavy Rains

محکمہ موسمیات نے بارشوں کی نوید سنا دی

کوئٹہ (این این آئی)صوبہ بلوچستان میں بارش برسانے والا مغربی سسٹم داخل ہو چکا ہے جس کے تحت بلوچستان کے شمال مشرقی علاقوں میں بارش متوقع ہے۔صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق بارش برسانے والے مغربی سسٹم کے تحت کوئٹہ، خاران، چمن، زیارت، قلعہ عبداللّٰہ، قلعہ سیف اللّٰہ، لورالائی، پشین، زیارت، ہرنائی اور مسلم باغ میں بارش کا امکان ہے۔ بلوچستان کے علاقے ڑوب، موسیٰ خیل، سبی، مستونگ، قلات، نوشکی اور چاغی میں بھی بارش ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختون خوا کے دارالخلافہ پشاور میں مطلع جزوی ابر آلود، موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔پشاور میں کم سے کم درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی ریکارڈ ہوا جبکہ زیادہ سے زیادہ 29 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے۔پشاور کی ہوا میں نمی کا تناسب 89 فیصد تک ریکارڈ ہوا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختون خوا میں سب سے کم درجہ حرارت کالام میں صفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے بارشوں کی نوید سنا دی Read More »

GradingFormula fixed for student Fail Pass

گریڈنگ فارمولا طے ،40 فیصد سے کم نمبر والے طالب علم کو فیل تصور کیا جائے گا

لاہور( این این آئی)میٹرک اور انٹر امتحانات کیلئے پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نے گریڈنگ فارمولا طے کرلیا،امیدواروں کم ازکم چالیس فیصد مارکس لینا ہوں گے،چالیس فیصد سے کم نمبرز پر زیرو گریڈ ملے گاجس پر بچوں کو فیل تصور کیا جائے گا،امتحانات کا آغاز2024 سے ہوگا پہلے مرحلے میں نہم اور گیارہویں کا امتحان لیا جائے گا ۔ سی جی پی اے کے 5 سکیل رکھے جائیں گے،90 سے 100 فیصد نمبرز پر فائیو جی پی اے ملے گا اور گریڈ ڈبل پلس اے ہوگا،90 سے 94فیصد نمبرز پر فور پوائنٹ سیون جی پی اے ملے گا اور گریڈ اے پلس ہوگا،85سے 79 فیصد نمبرز پر فور پوائنٹ تھری جی پی اے ملیگا اور گریڈ اے دیا جائے گا۔80 سے 84 فیصد نمبرز پر فور جی پی اے ملے گااور گریڈ ڈبل پلس بی ہوگا۔75 سے 69 فیصد نمبرز پرتھری پوائنٹ سیون جی پی ایملے گا اور گریڈ بی پلس ہوگا۔70سے 74 فیصد نمبرز پر 3.4 جی پی اے اور بی گریڈ ملے گا۔تعلیمی بورڈز کیلئے گریڈنگ فارمولا جاری کردیا گیا۔

گریڈنگ فارمولا طے ،40 فیصد سے کم نمبر والے طالب علم کو فیل تصور کیا جائے گا Read More »