ڈھاکا: (ایگنایٹ پاکستان) ڈھاکا میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ کے دوران بنگلہ دیش کے وکٹ کیپر بیٹر مشفیق الرحیم دوران بیٹنگ گیند کو ہاتھ سے روکنے پر آؤٹ قرار دے دیے گئے۔
آئی سی سی کے مطابق مشفیق الرحیم پہلے بنگلہ دیشی کھلاڑی ہیں جو اس طرح سے آؤٹ قرار دیے گئے ہیں۔
بنگلہ دیش کی پہلی اننگز کے 41ویں اوور میں بیٹنگ کے دوران مشفیق الرحیم نے وکٹوں کی طرف آنے والی گیند کو اپنے ہاتھ سے روکا جس پر کیوی کھلاڑیوں نے آؤٹ کی اپیل کی۔
پر زور اپیل پر فیلڈ امپائرز نے فیصلہ تھرڈ امپائر کو بھیجا جنہوں نے ویڈیو دیکھنے کے بعد مشفیق الرحیم کو آؤٹ قرار دے دیا۔