Information Technology E-Rozgar centers

فری لانسرز کی سہولت کیلئے 10 ہزار ای روزگار سینٹرز کے قیام کا فیصلہ

فری لانسرز کی سہولت کیلئے10 ہزار ای روزگارسینٹرزکےقیام کا اعلان کل ہوگا

وفاقی حکومت نے فری لانسرزکی سہولت کیلئے10 ہزار ای روزگار سینٹرز کے قیام کا فیصلہ کرلیا، فری لانسرزکی سہولت کیلئے10 ہزار ای روزگار سینٹرز کےقیام کا اعلان کل ہوگا۔

وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمرسیف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں 15 لاکھ فری لانسرز باقاعدہ کام کررہے ہیں، ان فری لانسرز میں سے بیشتر کو مطلوبہ سہولیات میسر نہیں ہیں۔

ڈاکٹرعمرسیف کا کہنا تھا کہ تمام سہولیات سے آراستہ ہر ای روزگار مرکز میں 100 لوگوں کےکام کی گنجائش ہوگی، ہر مرکز میں 100 ورکنگ اسٹیشن یعنی 10 لاکھ فری لانسرز کیلئے سہولت ہوگی۔ یہ 10 لاکھ فری لانسرز سالانہ 10 ارب ڈالرز قیمتی زرمبادلہ کما سکیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نگراں حکومت میں وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن کے کامیاب ترین 4 ماہ رہے، انفارمیشن اور ٹیلی کمیونیکیشن سیکٹر کے فروغ کیلئے 13 انقلابی اقدامات کیئے گئے۔ چار ماہ کی مختصر مدت میں ایس آئی ایف سی کی بھرپور معاونت سے اقدامات ممکن ہوسکے۔ ان اقدامات سے براہ راست فائدہ عوام کو ہوگا، ملک میں بھاری سرمایہ کاری کی راہیں ہموار ہورہی ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *