پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کے کاغذات نامزدگی مسترد

تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوگئے، آر او نے کاغذات نامزدگی نامکمل ہونے کی بنا پر مسترد کئے

پی ٹی آئی کے رہنما مراد سعید نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 4 سوات سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے جنہیں آج آر او نے مسترد کردیا ہے۔پی ٹی آئی کے اہم رہنما سہیل سلطان ایڈووکیٹ نے کاغذات مسترد ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

دوسری طرف مراد سعید کے وکلاء نے عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان بھی کر دیا۔

واضح رہے کہ مراد سعید این اے 4 سے 2018ء کے الیکشن میں ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئے اور وزارت مواصلات کے وزیر مقرر ہوئے تھے۔

دوسری طرف لاہور کے حلقہ پی پی 171 سے پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض عائد کر دیئے گئے، اعتراض میں کہا گیا کہ حماد اظہر مختلف مقدمات میں اشتہاری ہیں اور کاغذات نامزدگی پر ان کے دستخط بھی اصل نہیں ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *