PAKISTAN TELECOMMUNICATION AUTHORITY evaluate the service delivery of cellular companies

موبائل فون کمپنیوں کی سروسزکا معیار جانچنے کیلئے کئے گئے سروے کی رپورٹ جاری

پی ٹی اے نے ملک کے سترہ شہروں میں موبائل فون کمپنیوں کی سروسز کا معیار جانچنے کیلئے کئے گئے سروے کی رپورٹ جاری کردی۔

ترجمان پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی کے مطابق سروے خیبرپختونخوا،پنجاب، سندھ اور گلگت بلتستان کے سترہ شہروں میں کرایا گیا۔ جس کے دوران ان علاقوں میں موبائل فون پر آواز، نیٹ ورک کوریج، ایس ایم ایس اور براڈ بینڈ و ڈیٹا سروسز کا معیار چیک کیا گیا۔

 ترجمان کے مطابق سروے کے دوران موبائل فون آپریٹروں کی اپ لوڈنگ اور ڈاؤن لوڈنگ کی رفتار معیار کے مطابق پائی گئی۔ گزشتہ سروے کے مقابلے میں نیٹ ورک اور ویب پیج لوڈنگ کے وقت میں کافی بہتری دیکھی گئی تاہم کچھ علاقوں میں موبائل فونز پر آواز کا معیار لائسنس میں درج معیار سے کم پایا گیا۔

 ترجمان پی ٹی اے کے مطابق موبائل فون آپریٹرز کو لائسنس کے معیار کے مطابق سروسز مزید بہتر بنانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *