دوران سروس انتقال پرملازم کی بیوہ اور بچوں کوسرکاری نوکری دینےکاسلسلہ ختم

پنجاب کی نگران حکومت نے دوران سروس وفات پاجانے والے سرکاری ملازمین کے خاندان کو دی جانے والی مراعات میں بڑی تبدیلیاں کردی ہیں۔

وزارت خزانہ پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبہ بھر کے سرکاری ملازم کی دوران سروس وفات کی صورت میں اب بیوہ یا اولاد کو سرکاری ملازمت نہیں ملے گی تاہم اہل خانہ کی مالی معاونت میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

 نوٹیفیکیشن میںکے مطابق دوران سروس وفات پانے والے 1 سے 4 سکیل کے ملازم کےخاندان کو 16 لاکھ کی بجائے اب 50 لاکھ روپے اور سکیل 5 تا 10 کے ملازم کے اہلخانہ کو 19 کی بجائے 75 لاکھ روپے، سکیل 11 تا 15 کی فیملی کو 22 لاکھ روپے کی بجائے ایک کروڑ روپےدیئے جائیںگے۔

اسی طرح سکیل 16 اور 17 کے ملازم کے بیوی بچوں کو 25 لاکھ کے بجائے 1.5 کروڑ جبکہ سکیل 18 اور 19 کےسرکاری ملازمین کے خاندان کو 34 لاکھ کے بجائے 2 کروڑ روپے ملیں گے۔

Revision I Financial assistance Package for the Family of Civil Servant

صوبائی وزارت خزانہ کےنوٹیفکیشن کے مطابق اسکیل 20 اور زائد کے ملازم کی دوران سروس وفات پر ملازم کے خاندان کو مالی معاونت کی مد میں 40 لاکھ روپے کی بجائے 2 کروڑ روپے دیے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *