General Elections 2024

نئی حلقہ بندیاں: وزیراعظم بننے کیلئے کتنی نشستوں کی ضرور ہوگی؟

ڈیجیٹل مردم شماری کے تحت نئی حلقہ بندیوں میں قومی اسمبلی کی نشستوں کی مجموعی تعداد 272 سے کم ہوکر 266 رہ گئی، جس کے بعد وزیراعظم منتخب ہونے کیلئے اب کسی بھی امیدوار کو 172 کے بجائے 169 ووٹوں کی ضرورت ہوگی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک میں پہلی ڈیجیٹل اور مجموعی طور پر ساتویں مردم شماری 2023ء کے تحت نئی حلقہ بندیاں جاری کردیں، جس کے مطابق قومی اسمبلی کی نشستیں 272 سے کم ہوکر 266 رہ گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اب کسی بھی امیدوار کو وزیراعظم بننے کیلئے 172 ایم این ایز کے بجائے 169 اراکین قومی اسمبلی کی حمایت درکار ہوگی۔

ملک کے چاروں صوبوں میں قومی اسمبلی کی نشستوں کی تعداد اس طرح ہے۔ پنجاب  141، سندھ 51، خیبرپختونخوا 45، بلوچستان 16 اور اسلام آباد کی 3 نشستیں ہیں، نئی حلقہ بندی کے مطابق پنجاب، سندھ، بلوچستان اور اسلام آباد کی نشستوں میں کوئی فرق نہیں پڑا جبکہ خیبرپختونخوا کی نشستیں 51 سے کم ہو کر 45 رہ گئی ہیں۔

صوبہ / وفاق 2018 2023
اسلام آباد 3 3
پنجاب 141 141
سندھ 51 51
خیبرپختونخوا 51 45
بلوچستان 16 16

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے جمعہ کو ایک بیان میں کہا تھا کہ حلقہ بندیوں فہرست جاری ہوگئی الیکشن اپنے وقت پر ہوں گے، ریٹرننگ افسران اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کا تقرر بھی بروقت کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ای سی پی نے 8 فروری کو ملک بھر میں عام انتخابات کا اعلان کر رکھا ہے، جس کے بعد سے مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے اپنی انتخابی مہم شروع کردی گئی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *