Honda ELectric Bike Introduce in Pakistan

ہونڈا کا پاکستان میں الیکٹرک بائیک متعارف کرانے کا اعلان

 اسلام آباد: اٹلس ہونڈا نے پاکستان میں کاروبار کے 60 برس مکمل ہونے پر الیکٹرک بائیک “ ای بین لے” متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔

اس بات کا اعلان جاپانی برانڈ ہونڈا نے پاکستان میں کاروبار کے 60 برس منعقد ہونے پر شیخوپورہ میں قائم فیکٹری میں منعقدہ تقریب میں کیا۔ اس موقع کو یادگار بنانے کے لیے منعقد کی گئی اس خصوصی تقریب میں ایگزیکٹو وائس پریذیڈیٹ ہونڈا موٹر کمپنی شنجی  آئویاما، چیف آفیسر موٹرسائیکل اینڈ پاور پراڈکٹس نوریاکی ابے اور ایشین ہونڈا موٹر کمپنی کے صدر اور سی ای او توشیوکوواہارا نے شرکت کی۔

اٹلس ہونڈا کے چیف آفیسر موٹرسائیکل اینڈ پاور پراڈکٹس نوریاکی ابے نے ہونڈا کی الیکٹرک موٹرسائیکل ہونڈا “ای بینلے” آزمائشی بنیادوں پر پاکستان میں متعارف کرانے کا اعلان کیا اور کہا کہ ہونڈا کی مصنوعات پاکستان کی آبادی کے بڑے طبقے کی روز مرہ زندگی کا حصہ بن چکی ہیں، ہونڈا پاکستانی معاشرے اور صارفین کے فیڈ بیک کو سمجھتے ہوئے ان کی ضرورتوں کے مطابق نئی مصنوعات متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *