پاکستان اور کویت کے مابین 7 مفاہمتی یادداشتوں کی منظوری دیدی گئی

10نگراں وفاقی کابینہ نے پاکستان میں کویت کی جانب سے 7 منصوبوں میں ارب ڈالر سرمایہ کاری کی منظوری دے دی۔

تفصیلا تکے مطابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت نگران وفاقی کابینہ نے پاکستان اور کویت کے مابین سرمایہ کاری کے لیے 7 مفاہمتی یادداشتوں کی منظوری دی جن پر وزیر اعظم کے دورہ کویت کے دوران دستخط کیے جائیں گے۔

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی کوششوں کے نتیجے میں کویت پاکستان میں مختلف شعبوں کے 7 منصوبوں میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کرے گا۔

 وزیراعظم نے ہدایت کی کہ وفاقی سطح پر دستخط ہونے والی ان مفاہمتی یادداشتوں میں صوبوں کے ساتھ تعاون یقینی بنایا جائے تاکہ ان منصوبوں کی تکمیل جلد اور شفاف طریقے سے ہوسکے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *