سیہون شریف: ( ایگنایٹ پاکستان) سیہون شریف میں مسافر کوچ اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہو گئے۔
ٹریفک کا حادثہ سیہون شریف کے علاقے انڈس ہائی روڈ پر بھان سید آباد کے قریب پیش آیا جہاں مسافر کوچ تیز رفتاری کے باعث کوئلے سے بھرے ٹرک سے ٹکرا گئی، حادثے کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمی ہونے والے افراد کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے، پولیس نے حادثے کی وجہ معلوم کرنے کیلئے تفتیش شروع کر دی۔