ایگنیٹ پاکستان نے فاسٹ بولر حارث رؤف کے قومی ٹیسٹ اسکواڈ کے ساتھ آسٹریلیا نہ جانے کی وجوہات کا پتہ لگالیا۔ ذرائع کے مطابق حارث رؤف نے چیف سلیکٹر وہاب ریاض سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے پہلے بھی ٹیسٹ میچ کھیلتے ہوئے انجری ہوگئی تھی اس لئے اب رسک نہیں لے سکتا، میرا سارا فوکس وائٹ بال کرکٹ پر ہے، نیوزی لینڈ کیلئے ٹی 20 سیریز اور ورلڈ کپ کیلئے خود کو بچا رہا ہوں۔
قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف آسٹریلیا سیریز کیلئے دستیاب کیوں نہیں، سماء نے پتہ لگا لیا، حارث رؤف کی چیف سلیکٹر وہاب ریاض سے گفتگو کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
ذرائع کے مطابق حارث رؤف نے چیف سلیکٹر سے مزید کہا کہ پاکستان کیلئے کھیلنا کس کی خواہش نہیں ہوتی لیکن میں ان فٹ ہوسکتا ہوں، مجھے پہلے بھی ٹیسٹ میچ کھیلتے ہوئے انجری ہوگئی تھی، اس لئے اب رسک نہیں لے سکتا۔
فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ میرا سارا فوکس وائٹ بال کرکٹ پر ہے، نیوزی لینڈ کیلئے ٹی 20 سیریز اور ورلڈ کپ کیلئے اپنے آپ کو بچا رہا ہوں۔