پاکستان میں نئی الیکٹرک کار’ایم جی 4‘ متعارف کرا دی گئی

  پاکستان کی طرف سے نئی الیکٹرک کار’ایم جی 4‘ متعارف کرا دی گئی۔ اس کار کی تعارفی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی۔ یہ گاڑی دو ماڈلز میں متعارف کرائی گئی ہے، جنہیں ’ایکسائٹ‘ (Excite)اور ’ایسنس‘(Essence)کے نام دیئے گئے ہیں۔ یہ گاڑی چین میں رواں سال جون میں متعارف کرائی جا چکی ہے۔

ایم جی فور 240ہارس پاور اور 250نیوٹن میٹر ٹارک پیدا کرتی ہے۔ اس طاقت کے ساتھ یہ گاڑی 7.2سیکنڈز میں صفر سے 100کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار پکڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ایم جی فور ریئر وہیل ڈرائیو سسٹم کے ساتھ لانچ کی گئی ہے، جس کے ڈیش بورڈ پر ایپل کار پلے اور اینڈرائیڈ آٹو کے ساتھ 10.25انچ کی ڈیجیٹل ٹچ سکرین دی گئی ہے۔ اس گاڑی کی بیٹری صرف 35منٹ میں 10فیصد سے 80فیصد تک چارج ہو سکتی ہے۔گاڑی کے دونوں ماڈلز مختلف بیٹری پیکس اور مختلف قیمتوں کے ساتھ متعارف کرائے گئے ہیں۔ 

ایم جی 4کا 51کلو واٹ آور بیٹری پیک کا حامل ماڈل ایک بار ری چارج کرنے پر350کلومیٹر سفر کرسکتا ہے او راس کی قیمت 1کروڑ 9لاکھ 99ہزار روپے ہے۔ اسی طرح ایم جی 4ایسنس کی قیمت 1کروڑ 29لاکھ 90ہزار روپے ہے، جو 64کلوواٹ بیٹری پیک کے ساتھ آتی ہے۔ اس بیٹری پیک کے ساتھ ایک ری چارج میں یہ گاڑی 450کلومیٹر سفر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ایم جی فو پاکستان بھر میں ایم جی ڈیلرشپس پر دستیاب ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *