کسٹم انٹیلی جنس نے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ پکڑ لی، مقدمہ درج

 

کسٹمز انٹیلی جنس کراچی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 3 ارب روپے سے زائد کی ٹیکس چوری اور منی لانڈرنگ پکڑلی، میسرز ایچ ایس جے آئیکون نامی کمپنی نے حیدرآباد کسٹمز کلیکٹر کے ذریعے تعمیراتی سریا کلیئر کرایا، مقدمہ درج کرلیا گیا۔

کسٹمز انٹیلی جنس کراچی نے 3 ارب سے زائد کی ٹیکس چوری اور منی لانڈرنگ پکڑلی، میسرز ایچ ایس جے آئیکون نے حیدرآباد کسٹمز کلیکٹر کے ذریعے تعمیراتی سریا کلیئر کرایا، 14 ہزار میٹرک ٹن سے زائد وزن کا تعمیراتی اسٹیل پرائیوٹ بانڈڈ ویئر ہاؤس سے نکالا گیا۔

حکام کے مطابق ملی بھگت سے کلیئر کرائے گئے سریے پر ڈیوٹی، ٹیکس اور جرمانے کی رقم ادا نہیں کی گئی، کلیئر کرایا گیا سریا کراچی کے ایک تعمیراتی پراجیکٹ میں استعمال کیا گیا، مذکورہ پراجیکٹ کی تعمیراتی کمپنی میسرز ایچ ایس جے آئیکون سے منسلک کمپنی ہے۔

کسٹمز انٹیلی جنس نے منی لانڈرنگ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا، ٹیکس فراڈ کی ایف آئی آر میں محمد حنیف جیوانی، احمد حنیف جیوانی اور دیگر کو نامزد کیا گیا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *