Lahore High Court

لاہور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کو کارنر میٹنگ کی اجازت دے دی

لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کو صوبائی دارالحکومت کے علاقے  شاہدرہ میں کارنر میٹنگ کی اجازت دے دی۔

عدالت عالیہ کے جسٹس علی باقر نجفی نے اکمل خان کی درخواست پر سماعت کی جبکہ در خواست گزار کی جانب سے علی جعفری ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ الیکشن کے حوالے سے لاہور کے علاقے شاہدرہ میں کارنر میٹنگ کرنا چاہتے ہیں۔

درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ کارنر میٹنگ کی اجازت اور پولیس کی سکیورٹی بھی فراہم کی جائے۔

عدالت نے درخواست گزار کی استدعا منظور کرتے ہو ئے 19 نومبر کو کارنر میٹنگ کی اجازت دے دی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *