Vitamin B12

Vitamin B 12 Deficiency and symptoms

وٹامن بی 12 کی کمی اور اس کی علامات

وٹامن بی 12   انسان کے جسمانی افعال کیلئے اہم ترین وٹامنز میں سے ایک ہے۔ یہ جسم میں آکسیجن تقسیم کرنے کا ذمہ دار بھی ہے۔ اگر وٹامن بی 12 کم ہو تو اعضاء اور بافتوں (ٹشوز) کو مناسب طریقے سے کام کرنے کے لیے ضروری آکسیجن نہیں ملتی اور جس سے خون کی کمی یعنی اینیمیا  ہوجاتا ہے۔  وٹامن بی 12 جسے ’کوبالامین ‘ بھی کہا جاتا ہے، جانوروں کی مصنوعات سے حاصل ہوتا ہے جیسے گوشت، مچھلی یا ڈیری پروڈکٹس۔ یہ وٹامن نئے ڈی این اے اور سرخ خلیات بنانے میں بھی مدد کرتا ہے۔ وٹامن B12 کی کمی اور اس کی علامات انسانی جسم متعدد افعال کو انجام دینے اور اعصابی نظام کی صحت کے لیے وٹامن بی 12 اور فولیٹ پر انحصار کرتا ہے۔ اس وٹامن کی مقدار اگر ناکافی ہوجائے تو کچھ جسمانی افعال شدید متاثر ہوسکتے ہیں جن کی کچھ علامات درج ذیل ہیں: 1) شدید تھکاوٹ محسوس کرنا 2) پٹھوں کی کمزوری 3) منہ میں چھالے 4) بینائی کے مسائل 5) بھوک میں کمی یا وزن میں کمی 6) اسہال 7) زبان میں درد یا سرخی 8) سوئیاں چبھنے کا احساس (paresthesia) B12 کی کمی کچھ ذہنی علامات کا سبب بھی بن سکتا ہے جیسے کہ: 1) دوہری شخصیت کا تجربہ ہونا 2) الجھن یا بھولپن 3) ذہنی دباؤ 4) یادداشت یا فیصلہ سازی کے مسائل

وٹامن بی 12 کی کمی اور اس کی علامات Read More »

وٹامن بی 12 کی خوراکیں بے جان ٹشوز اور اعصاب کی مرمت کرنے میں مددگار

ایک تازہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ دودھ، سبزیوں اور پھلوں میں پائی جانے والی وٹامن بی 12 نہ صرف السر اور آنتوں کی مختلف بیماریوں کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے بلکہ اس سے بے جان ٹشوز اور اعصاب کی مرمت بھی ہوسکتی ہے اور اس سے اعضا دوبارہ متحرک بھی ہوسکتے ہیں۔ طبی زبان میں ٹشوز ان ابتدائی چیزوں کو کہا جاتا ہے جو کسی بھی عضو کی ابتدائی شکل ہوتی ہیں۔ عام طور پر آنتوں سمیت دیگر نظام ہاضمہ کےاعضا کے ٹشوز خراب یا بے جان ہونے کی وجہ سے السر اور آنتوں کی دوسری بیماریاں ہوتی ہیں۔ اسی طرح فالج سمیت دیگر مسائل کی وجہ سے بھی اعصاب کمزور ہوجاتے ہیں، جنہیں دوبارہ متحرک کرنے میں بھی وٹامن بی 12 کی خوراکیں مددگار ثابت ہو سکتی ہیں۔ ماضی میں بھی ہونے والی متعدد تحقیقات سے معلوم ہو چکا ہے کہ وٹامن بی 12 کی خوراکیں نظام ہاضمہ کے اعضا کے بے جان ٹشوز کی مرمت کرنے سمیت اعصاب کو متحرک کرنے میں مددگارثابت ہو سکتی ہیں۔ تاہم اب یورپی ملک اسپین میں ہونے والی ایک تحقیق سے بھی یہ بات ثابت ہوئی کہ وٹامن بی 12 کی خوراکیں دماغی چوٹ لگنے سمیت دیگر مسائل کی وجہ سے بے جان ہونے والے اعصاب کو بھی متحرک کرنے میں مددگار ہوسکتی ہیں۔ طبی جریدے ’نیچر میٹابولزم‘ میں شائع تحقیق کے مطابق اسپین کے ماہرین نے وٹامن بی 12 کی خوراکوں کا اثر تشوز کی دوبارہ مرمت اور اعصاب کو متحرک کرنے کے حوالے سے جائزہ لیا۔ ماہرین نے چوہوں پر تحقیق کرنے سمیت اسی معاملے پر ہونے والی دیگر تحقیقات کا بھی جائزہ لیا۔ ماہرین نے تحقیق کے دوران چوہوں کو وٹامن بی 12 کی خوراکیں دیں، جن سے چوہوں کے آنتوں سمیت دیگر اعضا کے ٹشوز کی دوبارہ مرمت کا آغاز ہوا۔ اسی طرح ماہرین نے پایا کہ وٹامن بی 12 کی خوراکیں لینے سے اعصابی کمزور بھی دور ہوئی اور اعصاب متحرک ہونے لگے۔ ماہرین کے مطابق وٹامن بی 12 کی تمام شکلیں انسانی صحت کو فائدہ دیتی ہیں، تاہم نوٹ کیا گیا کہ وٹامن بی 12 کی سپیلیمینٹس جلد فائدہ دیتی ہیں۔ ماہرین نے تجویز دی کہ اعصابی کمزوری، آنتوں اور السر کی بیماریوں میں مبتلا زائد العمر افراد کو ابتدائی طور پر وٹامن بی 12 کی سپیلیمنٹس خوراکیں یا انجکشن لگوانے چاہئیے، اس کے بعد وہ اسی وٹامن سے بھرپور پھل اور سبزیوں کا استعمال کریں تو انہیں جلد اور بہتر فوائد حاصل ہوں گے۔ خیال رہے کہ دودھ، انڈوںِ مچھلی، متعدد سبزیوں اور پھلوں میں وٹامن بی 12 کی مقدار پائی جاتی ہے اور ہر انسان کو یومیہ بنیادوں پر مذکورہ وٹامن کی جتنی ضرورت ہوتی ہے، وہ سبزیوں، پھلوں اور دودھ سے بنی اشیا سے حاصل کی جا سکتی ہے۔

وٹامن بی 12 کی خوراکیں بے جان ٹشوز اور اعصاب کی مرمت کرنے میں مددگار Read More »