ورلڈ کپ میں شکست پر 2 بھارتی کرکٹ شائقین نے خودکشی کرلی
نئی دہلی: (ویب ڈیسک) ورلڈکپ 2023کے فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں بھارت کی شکست پر 2 مداحوں نے اپنی جان لے لی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے شہر بنگال بنکورا اور جے پور میں مبینہ طور پر 2 مداحوں 23 سالہ راہول لوہار اور 23 سالہ دیو رانجن نے بھارت کی ہار پر دل برداشتہ ہوکر خودکشی کرلی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق میچ دیکھنے کے بعد تھیٹر کے نزدیک ہی راہول لوہار نے کمرے میں خود کو پھندا لگا کر خودکشی کی، دوسری جانب جے پور میں بھارتی ٹیم کے مداح دیو رانجن نے بھی چھت سے لٹک کر خودکشی کی۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہےکہ دیو رانجن ایموشنل ڈس آرڈر بیماری کا علاج کروا رہے تھے، بھارت سے شکست کے بعد وہ گھر سے نکل گئے تھے۔ واضح رہے کہ اتوار کو ورلڈکپ کے فائنل میں آسٹریلیا نے ٹورنامنٹ کی ناقابل شکست اور میزبان ٹیم بھارت کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر چھٹی بار ورلڈکپ ٹائٹل اپنے نام کیا۔
ورلڈ کپ میں شکست پر 2 بھارتی کرکٹ شائقین نے خودکشی کرلی Read More »