PSL

پی ایس ایل9؛ نسیم شاہ کو کتنے کروڑ روپے ملیں گے؟

 کراچی: نسیم شاہ کو اسلام آباد یونائیٹڈ نے ساڑھے 4 کروڑ روپے میں اپنا بنایا ہے جب کہ پی ایس ایل کیلیے پلیئرز کی ریٹینشن کا اعلان 7 دسمبر کو کیا جائے گا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شامل نسیم شاہ کی فین فالووئنگ کو دیکھتے ہوئے کئی فرنچائزز ان سے معاہدے کی خواہاں تھیں البتہ اس میں کامیاب اسلام آباد یونائیٹڈ ہوئی۔ ذرائع نے بتایا کہ ان کا معاوضہ تقریبا ساڑھے چار کروڑ روپے ہوگا،پی ایس ایل کیلیے پلیئرز کی ریٹینشن کا اعلان 7 دسمبر کو کیا جائے گا، البتہ ابھی تک بجٹ اور سیلری کیپ کا ہی فیصلہ نہیں ہو سکا، فرنچائزز کیٹیگری کو مدنظر رکھتے ہوئے 8کھلاڑیوں کو برقرار رکھ سکیں گی۔ یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل9؛ یونائیٹڈ نے 2 کھلاڑیوں کے بدلے گلیڈی ایٹرز سے نسیم شاہ لے لیا گزشتہ برس کا سیلری کیپ 13 لاکھ ڈالر فی ٹیم تھا۔ پی ایس ایل کو درپیش ایک اور مسئلہ شیڈولنگ کا بھی ہے، پی سی بی نے پاکستان میں میچز کا فیصلہ کرتے ہوئے 2 شیڈول فرنچائزز کو ارسال کیے، ایک میں 4 جبکہ دوسرے میں 2 وینیوز شامل ہیں۔ پہلا میچ لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان رکھا گیا،ایونٹ کا آغاز 18 فروری کو لاہور میں ہونا ہے۔ اس وقت وہاں سخت سرد موسم اور دھند کا راج ہوگا، اس لیے بعض حلقوں نے تجویز دی کہ کراچی میں ایونٹ کو شروع کرتے ہوئے پھر پنجاب لایا جائے تب تک موسم بہتر ہو جائے گا، پشاور زلمی نے پی سی بی سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹیم کے میچز ہوم وینیو پر کروائے جائیں۔

پی ایس ایل9؛ نسیم شاہ کو کتنے کروڑ روپے ملیں گے؟ Read More »

Iftikhar ahmed and Rille Rossouvw changed their teams

افتخار احمد ملتان سلطانز ریلی روسو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شامل

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن سے قبل ایک قابل ذکر تجارتی معاہدے میں، آل راؤنڈر افتخار احمد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ملتان سلطانز میں منتقل ہو گئے ہیں، ریلی روسو کے ساتھ مخالف سفر طے کر رہے ہیں۔ یہ تبادلہ نہ صرف ٹیم کی حرکیات کو از سر نو تشکیل دیتا ہے بلکہ ملتان سلطانز کو پلاٹینم راؤنڈ ون میں پہلی چنائی اور ابتدائی سلور زمرہ کے انتخاب کے ساتھ ایک اسٹریٹجک فائدہ بھی فراہم کرتا ہے۔ افتخار احمد کی شمولیت نے ملتان سلطانز کے لیے اہم طاقت کا اضافہ کیا، 229 T20 میچوں میں ثابت شدہ ٹریک ریکارڈ کے ساتھ ایک متحرک آل راؤنڈر کے طور پر ان کی ساکھ کو دیکھتے ہوئے 4,476 رنز اور 50 وکٹیں لے کر، اس کی صلاحیت طاقتور بلے بازی اور شاندار آف اسپن تک پھیلی ہوئی ہے۔ ملتان سلطانز میں شمولیت کے بارے میں اپنے جوش کا اظہار کرتے ہوئے، افتخار کا مقصد  پی ایس ایل کی   ٹرافی کی جیت میں حصہ ڈالنا ہے۔ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے افتخار احمد کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور نہ صرف ان کی کرکٹ کی صلاحیتوں کو تسلیم کیا بلکہ ٹیم میں ان کی مثبت موجودگی کو بھی تسلیم کیا۔ یہ تجارت نہ صرف پی ایس ایل کے اندر اسٹریٹجک چالوں کی عکاسی کرتی ہے بلکہ آنے والے سیزن میں مضبوط مقابلے کی منزل بھی طے کرتی ہے، ملتان سلطانز افتخار کی ورسٹائل مہارتوں کے تحت کامیابی پر نگاہ رکھے ہوئے ہے۔

افتخار احمد ملتان سلطانز ریلی روسو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شامل Read More »

Muhammad Amir left Karachi Kings

کراچی کنگز کو ایک اور بڑا دھچکا، محمد عامر بھی چھوڑ گئے

کراچی کنگز کو ایک اور بڑا دھچکا، سابق کپتان عماد وسیم کے بعد فاسٹ باؤلر محمد عامر نے بھی ٹیم کو چھوڑ دیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) کے آئندہ ایڈیشن کے لئے محمد عامر کے کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے ساتھ معاملات طے پا گئے ہیں اور وہ پی ایس ایل 9 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی طرف سے ان ایکشن ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد عامر اور سرفراز احمد کے درمیان اچھے تعلقات کی وجہ سے انہیں کوئٹہ گلیڈی ایٹر کا حصہ بنایا گیا ہے۔ دوسری جانب عماد وسیم کے جانے کے بعد کراچی کنگز کی جانب سے ملتان سلطانز سے رابطہ کیا گیا اور شان مسعود کو ٹریڈ کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل 9 میں کراچی کنگز کی کپتانی شان مسعود کو دیئے جانے کا امکان ہے اور ممکنہ طور پر طیب طاہر کو ملتان سلطانز کے ساتھ ٹریڈ کیا جائے گا۔ پی ایس ایل 9 کی ڈرافٹنگ 13 دسمبر کو لاہور میں منعقدہ کرائے جانے کا امکان ہے جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) نے فرنچائزز کو ڈرافٹنگ کی تاریخ 13 دسمبر دے دی ہے۔

کراچی کنگز کو ایک اور بڑا دھچکا، محمد عامر بھی چھوڑ گئے Read More »