Protest

Chaman Protest

قلعہ عبداللہ ،زمینداروں کی جانب سے کوئٹہ چمن شاہرہ پر احتجاج ، راستہ بند

زمیندار ایکشن کمیٹی بلوچستان کی جانب سے قلعہ عبداللہ سید حمید کراس کے مقام پر احتجاج میں بڑی تعداد میں لوگ موجود ہیں جبکہ چمن کو کوئٹہ شہر سے ملانے والی مین شاہراہ کومکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ راستہ بند ہونے کی وجہ سے بڑی تعداد میں ٹرانسپورٹ معطل، گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔ مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے مسافروں میں افغان مہاجرین کی بڑی تعداد موجود ہے جو واپس افغانستان جانے کے لئے نکلے تھے ۔ زمینداروں کا کہنا ہے کہ اگر ہمارے مطالبات نا مانے گئے تو احتجاج کو وسیع پیمانے پر لے جائیں گے،  بار بار حکومت سے مطالبہ کرتے رہے لیکن کبھی ہمارے مطالبات کو سنجیدگی سے نہیں سنا گیا ، ایسے میں راستا بند کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ سماء کے نمائندے منصور اچکزئی سے زمیندار ایکشن کمیٹی کے رہنما کاظم خان نے بات کرتے ہوئے کہا کہ نگران حکومت کے آتے ہی حکومت نے 24 گھنٹوں میں قلعہ عبداللہ کی بجلی دو گھنٹے کر دی ، بجلی کے نا ہونے سے علاقے کے باغات خشک سالی کا سامنا کر رہے ہیں اور زمینداروں کی سالوں کی محنت ضائع ہو رہی ہیں، حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان زمینداروں پر رحم کریں، یہاں کے لوگوں کا روزگار زمینداری سے جڑاہے۔ جبار کاکڑ زمیندار ایکشن کمیٹی کے رہنما نے کہا کہ کیسکو اور ماضی کے حکومتی انتظامیہ سے ہمارے پہلے کے معاہدے موجود ہے جن پر عمل درآمد کیا جائے ، ان معاہدوں میں 12 ہزار بل مقرر کیا گیا تھا جو اب بھی ہم دے رہے ہیں اور اسی طرح 8 گھنٹے کی بجلی معاہدے کے مطابق ہمیں ملنی چاہیے تھی جو اب تک ممکن نہیں ہوسکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج اس نگران حکومت کے دور میں یہ بجلی 2 گھنٹے ہوگئی ہے جس سے ہمارے باغات نے ریگستان کی صورت اختیار کر لی ہے۔ زمینداروں کی جانب سے احتجاج میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ بجلی دو گھنٹوں سے بڑھا کر 8 گھنٹے تک کر دے۔ احتجاج کے  شرکا نے نگران وزیراعظم انور الحق کاکڑ ، نگران وزیر داخلہ سرافراز بگٹی اور بلوچستان گورنر عبد الولی کاکڑ سے مطالبہ کیا کہ وہ ان مطالبات پر عمل درآمد کر وائے اور قلعہ عبداللہ کی باغات کو ختم ہونے سے بچائے۔

قلعہ عبداللہ ،زمینداروں کی جانب سے کوئٹہ چمن شاہرہ پر احتجاج ، راستہ بند Read More »

پنجاب میں سرکاری سکولوں کو ’این جی اوز کے حوالے کرنے‘ کے خلاف اساتذہ سڑکوں پر احتجاج کیوں کر رہے ہیں؟

’بچے سکول جاتے ہیں مگر پڑھائی ہی نہیں ہوتی۔ استاد کہتے ہیں کہ ہماری پینشن میں کمی کرنے کے علاوہ سکولوں کو پرائیوٹ کیا جا رہا ہے، جس کی وجہ سے ہڑتال جاری ہے۔‘ یہ کہنا ہے کہ شاہد خان کا جو پنجاب کے ضلع راولپنڈی کے علاقے ٹینچ بھاٹہ کے رہائشی ہیں اور ان کے دو بچے مقامی سرکاری سکول کے طالب علم ہیں۔ شاہد خان کہتے ہیں کہ ’ہم لوگ تو صبح اپنی مزدوری پر چلے جاتے ہیں۔ بچے سارا دن گلیوں میں کھیلتے رہتے ہیں۔ پڑھائی تو بالکل ہی ختم ہو گئی ہے۔‘ ایسی صورتحال کا سامنا صرف شاہد خان کو ہی نہیں بلکہ صوبہ پنجاب کے تقریباً 47700 سرکاری سکولوں میں جانے والے تمام بچوں کے والدین کو بھی ہے۔ پنجاب کے سرکاری سکولوں کے تین لاکھ سے زائد اساتذہ کی ہڑتال اور احتجاج ہے۔ سرکاری سکول کے اساتذہ کا دعویٰ ہے کہ نگران حکومت صوبے بھر کے تقریباً دس ہزار سکولوں کو این جی اوز کے حوالے کرنے جا رہی ہے جس سے ان کی مشکلات بڑھ جائیں گی۔ تاہم صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر نے اس دعوے کو ’پراپیگنڈا‘ قرار دیا ہے۔ اساتذہ کیوں احتجاج کر رہے ہیں؟ پنجاب ٹیچر یونین کے جنرل سیکریٹری رانا لیاقت علی نے بی سی سی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ہم نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کا سلسلہ جون، جولائی سے شروع کیا اور ہم پُرامن احتجاج کر رہے تھے۔ ہمارا خیال تھا کہ نگران حکومت ہمارے مطالبات پر ہمدردی سے غور کرے گی۔ مگر انھوں نے ایم پی او قانون کے تحت اساتذہ کو جیلوں میں ڈال دیا۔ ہمارے احتجاج پر تشدد کیا جاتا ہے۔‘ ان کا کہنا تھا کہ ’ہم سکولوں میں پڑھانا چاہتے ہیں مگر حکومت پتا نہیں کیا کر رہی ہے اور کیا چاہتی ہے۔ جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں ہوں گے ہمارے لیے سکولوں میں تعلیم کا سلسلہ جاری رکھنا مشکل ہے۔‘ رانا لیاقت علی کے مطابق سرکاری سکول ٹیچرز کے تین بنیادی مطالبات ہیں۔ سب سے پہلے یہ کہ ریٹائرمنٹ کے وقت ملنے والی پینشن اور دیگر مراعات میں کمی نہ کی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’اس سے پہلے ہماری پینشن اور دیگر مراعات ریٹائرمنٹ کے وقت کے بنیادی سکیل کی تنخواہ کی بنیاد پر دی جاتی تھی۔ اب حکومت اس میں کمی لاتے ہوئے ملازمت کے وقت ملنے والی پہلی بنیادی سکیل کی تنخواہ کے حساب سے مقرر کرنے جا رہی ہے۔‘ رانا لیاقت علی کہتے ہیں کہ اس سے پینشن اور دیگر مراعات کے علاوہ ریٹائرمنٹ پر دی جانے والی 12 ماہ کی تنخواہ میں ساٹھ سے ستر فیصد کی کمی پیدا ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ’سالانہ ترقی ہر سال یکم دسمبر کو ملتی تھی اس کو بھی بند کیا جا رہا ہے۔‘ انھوں نے نگران حکومت کے اس منصوبے پر ناراضی ظاہر کی۔ رانا لیاقت علی کا دعویٰ تھا کہ نگران حکومت نے کچھ عرصہ قبل صوبہ بھر کے تقریباً دس ہزار سکولوں کو متعلقہ ضلعی انتظامیہ کے حوالے کیا تھا کہ اس میں بہتری لائے جائے۔ مگر یہ پہلا قدم تھا اب اس کے بعد ان سکولوں کو ’این جی اوز اور نجی شعبے کے حوالے کیا جا رہا ہے۔‘ ’یہ صرف پراپیگنڈا ہے‘ پنجاب حکومت کے نگران وزیر اطلاعات عامر میر نے بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کسی بھی سکول کو پرائیوٹ نہیں کر رہی ہے اور نہ ہی کسی سرکاری عمارت یا ادارے کو پرائیوٹ کیا جا رہا ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ ’یہ تو صرف اور صرف پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔‘ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت اور نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی سرکاری سکولوں کی حالت زار اور معیار کو بہتر کرنے کے لیے سرگرم عمل ہیں۔ اس کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔ تاہم ریڈیو پاکستان کی ایک رپورٹ کے مطابق نگراں وزیرا علیٰ پنجاب محسن نقوی نے صوبے کے ایک ہزار سرکاری سکول غیر سرکاری ادارے مسلم ہینڈز کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم رانا لیاقت علی کہتے ہیں کہ گورنمنٹ سکولوں کو این جی اوز اور نجی شعبے کے حوالے کرنے سے ’ایک اور ایسٹ انڈیا کمپنی جنم لے گی۔ حکومت کے اس اقدام سے غریب لوگوں کے بچوں سے تعلیم حاصل کرنے کا حق چھن جائے گا۔‘ ان کا کہنا تھا کہ این جی اوز اور نجی شعبہ بچوں سے بے تحاشا فیس وصول کرے گا۔ ’حکومت کے سکولوں کی عمارتوں کی مالیت اربوں، کھربوں روپے سے زیادہ ہے۔ نجی شعبہ اور این جی اوز ان عمارتوں اور انتہائی قیمتی انفراسٹریکچر پر قابض ہو جائے گا۔‘ رانا لیاقت علی کا کہنا تھا کہ اس وقت صوبے میں ’ہمارے اساتذہ تعلیم دے رہے ہیں۔ پہلے مرحلے میں دس ہزار سکولوں کی فہرست تیار کی گئی ہے جس کے بعد مرحلہ وار یہ کام کیا جائے گا۔ ’اس میں کوئی شفافیت نہیں ہے۔ کچھ پتا نہیں ہے کہ حکومت کن شرائط پر یہ کام کر رہی ہیں۔‘ ان کا کہنا تھا کہ تحریری طور پر بھی ان تحفظات سے آگاہ کیا گیا جس کے بعد جون، جولائی میں احتجاج شروع ہوا۔ ’ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ حکومت ہمارے ساتھ بات کرتی مگر اس نے ہمارے رہنماؤں کو گرفتار کرنے اور مقدمات درج کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔‘ انھوں نے دعویٰ کیا کہ اس وقت پنجاب میں ستر ہزار سے زائد طالب علم سکولوں سے باہر ہیں۔ ’حکومت جو چاہے کر لے، ہم اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ حکومت کو پنجاب کے اساتذہ اور عوام کے ساتھ زیادتی نہیں کرنے دیں گے۔ اس کے لیے ہمارا پرامن احتجاج جاری رہے گا۔‘ کیا واقعی پنجاب کے سرکاری سکول این جی اوز کے حوالے کیے جا رہے ہیں؟ غیر سرکاری تنظیم مسلم ہینڈز کے ترجمان ریحان طاہر کے مطابق پنجاب حکومت نے مسلم ہینڈ کو سکول 2015 میں تعلیمی اداروں کے درمیان پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت دیے ہیں جس کے تحت وہ کسی بھی سرکاری انفراسٹریکچر کے مالک نہیں بنے۔ وہ کہتے ہیں کہ ’ہم نے سکولوں کا انتظام سنبھالا ہے، ہم عمارتوں کے مالک نہیں ہیں۔‘ ریحان طاہر کا کہنا تھا کہ سکولوں کو این جی اوز کے

پنجاب میں سرکاری سکولوں کو ’این جی اوز کے حوالے کرنے‘ کے خلاف اساتذہ سڑکوں پر احتجاج کیوں کر رہے ہیں؟ Read More »