Prices

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے زیراثر مقامی مارکیٹ میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق عالمی منڈی میں پٹرول کی قیمت میں 5.49 ڈالر فی بیرل کی کمی دیکھنے میں آئی ہے، پٹرول کی فی بیرل قیمت 94.95 ڈالر جبکہ ڈیزل کی قیمت 5.13 ڈالر کم ہو کر 100.05 ڈالر کی سطح پر آ چکی ہے۔ آئل مارکیٹنگ کپمنیوں کے ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 13 اور ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لٹر کمی کا امکان ہے۔ یاد رہے کہ حکومت پٹرولیم مصنوعات کی ممکنہ نئی قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ دسمبر کی 15 تاریخ کو کرے گی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان Read More »

Toyota Corolla Latest Prices

کرولا گاڑیوں کی قیمتوں میں بھی کمی کا اعلان

انڈس موٹرز کی کرولا کے تمام ماڈلز کی قیمتوں میں2 لاکھ سے ڈھائی لاکھ تک کمی کی گئی ہے امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی بحالی کے سبب پاکستان میں ٹویوٹا کاروں کی اسمبلینگ کرنے والی کمپنی انڈس موٹرز نےاپنی گاڑیوں ٹیوٹا کرولا کے تمام ماڈلز کی قیمتوں میں کمی کر دی۔  ٹیوٹا کے ویرینٹ کرولا کے ماڈل1.6 ایم ٹی کی قیمت میں 2 لاکھ روپے کی کمی کی گئی ہے ، اس ماڈل کی پرانی قیمت 61 لاکھ69 ہزار تھی جو کمی کے بعد 59لاکھ69 ہزار ہوگئی۔ کرولا کے ماڈل1.6 سی ٹی وی کی پرانی قیمت 67 لاکھ69 ہزار روپے تھی اور کمپنی کی جانب سے اس کی قیمت میں بھی 2 لاکھ10 ہزار روپے کمی کی گئی ہے ، اور اس ماڈل کی نئی قیمت 65 لاکھ59 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ اسی طرح کرولا1.6 سی وی ٹی ایس آر کی پرانی قیمت 74 لاکھ29 ہزار روپے تھی، اور اس کی قیمت میں 2 لاکھ40 ہزار روپے کی کمی کی گئی ہے ، اور اسماڈل کی نئی قیمت 71 لاکھ89 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔  کرولا 1.8 سی وی ٹی کی قیمت میں 2 لاکھ 30 ہزار کی کمی کی گئی ہے اور اس ماڈل کی پرانی قیمت 71 لاکھ 19 ہزار روپے تھی ، جو کمی کے بعد 68 لاکھ89 ہزار روپے ہوگئی۔  کرولا 1.8 سی وی ٹی ایس آر کی قیمت میں ڈھائی لاکھ روپے تک کمی کی گئی ہے، اس ماڈل کی قیمت77 لاکھ59 ہزار سے کم ہوکر 75 لاکھ9 ہزار ہوگئی ہے۔ ٹیوٹاکرولا کے ماڈل کرولا 1.8 سی وی ٹی ایس آر بی ایل کےکی پرانی قیمت 77 لاکھ 99 ہزار روپے تھی ، اور کمپنی کی جانب سے اس کی قیمت میں بھی ڈھائی لاکھ روپے تک کمی کی گئی ہے ، جس  کے بعد اس کی نئی قیمت 75 لاکھ49 ہزار روپے ہوگئی ہے۔   انڈس موٹرز کی جانب سے پاکستان میں تما م ڈیلرز کو نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جبکہ ٹیوٹا پاکستان نے بھی گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کی تصدیق کی ہے۔

کرولا گاڑیوں کی قیمتوں میں بھی کمی کا اعلان Read More »