پاکستان تحریک انصاف کا سیاسی سرگرمیاں تیز کرنے کا فیصلہ
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی جانب سے ملک بھر میں سیاسی سرگرمیاں تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ پیر کے روز تحریک انصاف کی کورکمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں نو منتخب پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر خان سمیت دیگر عہدیداران کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا اور ساتھ ہی واضح بھی کیا گیا کہ پہلے ہی تاحیات چیئرمین کا منصب بانی چیئرمین کیلئے مختص کیا جا چکا ہے۔ کور کمیٹی اجلاس کے بعد جاری اعلامیے کے مطابق ملک بھر میں سیاسی سرگرمیاں تیز کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے جبکہ کمیٹی نے پنجاب میں ورکرز کنونشنز کی منظوری بھی دے دی ہے۔ اعلامیے میں عام انتخابات کیلئے فنڈز کے اجراء میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور نگران حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ عام انتخابات کیلئے فوری فنڈزجاری کرے ۔ کور کمیٹی نے ریٹرننگ افسران انتطامیہ سے لینے پر بھی شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کا سیاسی سرگرمیاں تیز کرنے کا فیصلہ Read More »