Nomination Papers

پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کے کاغذات نامزدگی مسترد

تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوگئے، آر او نے کاغذات نامزدگی نامکمل ہونے کی بنا پر مسترد کئے پی ٹی آئی کے رہنما مراد سعید نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 4 سوات سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے جنہیں آج آر او نے مسترد کردیا ہے۔پی ٹی آئی کے اہم رہنما سہیل سلطان ایڈووکیٹ نے کاغذات مسترد ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ دوسری طرف مراد سعید کے وکلاء نے عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان بھی کر دیا۔ واضح رہے کہ مراد سعید این اے 4 سے 2018ء کے الیکشن میں ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئے اور وزارت مواصلات کے وزیر مقرر ہوئے تھے۔ دوسری طرف لاہور کے حلقہ پی پی 171 سے پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض عائد کر دیئے گئے، اعتراض میں کہا گیا کہ حماد اظہر مختلف مقدمات میں اشتہاری ہیں اور کاغذات نامزدگی پر ان کے دستخط بھی اصل نہیں ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کے کاغذات نامزدگی مسترد Read More »

Intra Party Elections in PTI

پی ٹی آئی کےانٹراپارٹی انتخابات کیلئے کاغذاتِ نامزدگی کی وصولی شروع

پاکستان تحریک انصاف نئے چیئرمین کو منتخب کرنے کیلئے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کے انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی کی وصولی شروع ہو گئی ہے۔  رپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے نامزدامیدواربرائےچیئرمین بیرسٹرگوہرعلی خان نےکاغذاتِ نامزدگی جمع کرادیئےکاغذاتِ نامزدگی ریٹرننگ افسر سردارمصروف خان ایڈووکیٹ نےوصول کئے ۔ ترجمان پاکستان تحریک انصاف کے مطابق سینئرمرکزی رہنما احمد اویس بیرسٹر گوہرعلی خان کے تجویز کنندہ ہیں،سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن بیرسٹرگوہرعلی خان کے تائید کنندہ ہیں،تحریک انصاف کےچیف الیکشن کمشنرنیازاللہ نیازی ایڈووکیٹ بھی موجودتھے۔ خیال رہے کہپاکستان تحریک انصاف کے نائب صدر شیر افضل مروت نے کچھ دن قبل کہا تھا کہ توشہ خانہ کیس میں سزا کے بعد قانونی قدغن کی وجہ سے عمران خان چیئرمین پی ٹی آئی کا الیکشن نہیں لڑ سکتے ہیں لہذا خان صاحب نے خود فیصلہ کیا ہے کہ وہ اس دفعہ چیئرمین پی ٹی آئی کے افس کے لئے الیکشن میں حصہ نہیں لیں گےاتفاق رائے سے یہ فیصلہ ہوا ہے کہ جونہی اتفاق عدالت کی طرف سے ڈس کوالیفیکیشن کا فیصلہ ختم ہو گا،خان صاحب کو دوبارہ پی ٹی ائی کا چیئرمین بنایا جائے گا۔  تحریک انصاف پارٹی چیئرمین اور نائب چیئرمین اور تنظیمی عہدوں پر انتخابات ہوں گے، چیئرمین پی ٹی آئی پارٹی کے تنظیمی اموراورفیصلوں کی توثیق خودکریں گے۔ سزا ختم ہونے پر دوبارہ عمران خان بحیثیت چیئرمین انٹراپارٹی انتخابات میں حصہ لیں گے جبکہ ابھی نئے چیئرمین کے لیے نام کا فیصلہ خود عمران خان کریں گے، اس کے علاوہ پارٹی میں نئی شمولیت اور ٹکٹوں کے سب فیصلے چیئرمین پی ٹی آئی کریں گے۔

پی ٹی آئی کےانٹراپارٹی انتخابات کیلئے کاغذاتِ نامزدگی کی وصولی شروع Read More »