NADRA

Nadra Unique record

ایک بیٹا 3 مائیں، نادرا کا انوکھا کارنامہ

  کراچی: ایک بیٹا 3 مائیں، نادرا کا انوکھا کارنامہ، خاتون نے نادرا کیخلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ عدالت عالیہ نے نادرا کو نوٹس جاری کردیئے۔ ہائیکورٹ میں نادرا کی جانب سے ایک بیٹے کی تین ماؤں کے ریکارڈ کیخلاف صدف کے درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف دیا کہ نادرا ریکارڈ کے مطابق 17 سالہ نوجوان عمر رضا کی تین تین مائیں ہیں۔ نوجوان عمر رضا کے والدین میں علیحدگی ہوگئی ہے۔ ایک جگہ دادی ماں ہے، تو دوسری جگہ سوتیلی ماں والدہ ہے۔ نادرا ریکارڈ میں نوجوان کی 3 ماؤں کے غلط ریکارڈ کی وجہ سے مستقبل میں مسئلہ ہوسکتا ہے۔

ایک بیٹا 3 مائیں، نادرا کا انوکھا کارنامہ Read More »

NADRA CNIC

افغانیوں کے جعلی شناختی کارڈز بنانے والا 14رکنی گروہ گرفتار

نگو(این این آئی)پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران افغان باشندوں کو جعلی شناختی کارڈ بنانے والے گروہ کو گرفتار کرلیا ۔ڈی پی او نثار احمد خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاہے کہ غیر ملکی افغانیوں کو پاکستانی شناختی کارڈ بنانے والے 14رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا ہے، گرفتار گروہ میں ویلیج سیکریٹری نادرا اہلکار سمیت 14افراد ملوث ہیں جنہیں گرفتار کرلیا گیا۔ ڈی پی او نے کہا کہ افغانیوں کو شناختی کارڈ بنانے والے نادرا اہلکار سمیت 8ملوث افراد کی گرفتاری کیلئے کارروائی جاری ہے، یہ گینگ 9لاکھ روپے کے عوض ایک افغانی کو شناختی کارڈ بنارہے تھے۔ڈی پی او نے بتایاکہ مذکورہ گینگ ایک بوڑھی عورت کو ورغلا کر اس کے زکو کے نام پر شناختی کارڈ اور دستاویز لیتا تھا، ملزمان کے خلاف فارن آرڈی ننس کے تحت مقدمات درج کرلیے ہیں۔

افغانیوں کے جعلی شناختی کارڈز بنانے والا 14رکنی گروہ گرفتار Read More »

     شہری اب نادرا کے نمائندے کو گھر بلا کر شناختی کارڈ بنواسکیں گے

    لاہور( این این آئی)نادرا نے شہریوں کو دفاتر کی لمبی لائنوں سے نجات دلانے کیلئے اپنی شاندار سہولت شروع کرنے کا اعلان کر دیا جس کے ذریعے شہری گھر بیٹھے ہی اپنے ضروری دستاویزات بنوا سکیں گے ۔نادرا نے صوبائی دارلحکومت میں موٹر سائیکل سروس شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے،شہری اب اپنے گھر پر ہی نادرا کے نمائندے کے ذریعے اپنے شناختی کارڈ سمیت دیگر اہم دستاویزات بنواسکتے ہیں۔یہاں یہ جاننا بھی ضروری ہے شہریوں کیلئے اس سہولت کیلئے اضافی رقم بھی ادا کرنا ہو گی، لاہور کے شہری نادرا کی بائیکر سروس 151-111-786-100 پر کال کر کے حاصل کر سکتے ہیں جبکہ موبی لنک، یوفون، ٹیلی نار اور زونگ کے صارفین 1777 پر فون کر کے یہ سہولت حاصل کر سکتے ہیں۔بائیکر سروس سہولت حاصل کرنے کے خواہشمندوں کو سرکاری فیس کے علاوہ 1200 روپے اضافہ ادا کرنے ہونگے۔اس کے علاوہ نادرا نے موبائل ایپ پاک آئی ڈی کے ذریعے شناختی کارڈ بنوانے کی سہولت بھی شروع کر رکھی ہے۔

     شہری اب نادرا کے نمائندے کو گھر بلا کر شناختی کارڈ بنواسکیں گے Read More »