مظفر گڑھ: بچوں کو قتل کرکے گوشت پکا کرکھانے والے ملزم کا ایک اور بڑا نکشاف
مظفرگڑھ میں تین بچوں کے اغوا میں ملوث ملزم سے تفتیش میں انکشاف ہوا کہ ملزم نے اپنی بیوی سے صلح نہ کروانے کی رنجش پر بچوں کو اغوا کیا۔ رپورٹس کے مطابق ملزم بلال نے تفتیش میں انکشاف کیا کہ اس کی بیوی سے لڑائی ہوئی تھی۔ صلح کے لیے بلال نے بچوں کے والدین سے کہا، صلح نہ کروانے پر دباو ڈالنے کے لیے بچوں کو اغوا کیا۔ واضح رہے کہ خان گڑھ میں 8 دسمبر کو 2 بہن بھائیوں سمیت 3 بچوں کو اغواء کر لیا گیا تھا۔پانچ روز قبل 3 بچوں کے اغوا کا واقعہ پیش آیا ،جس کے بعد پولیس نے اغواء ہونے والے تین معصوم بچوں میں سے ایک کو بازیاب کرا لیا جبکہ قریبی عزیز نے دو بچوں کو قتل کرکے ان کا گوشت پکا کر خود بھی کھایا اوردربار پر بھی تقسیم کیا۔ اس سے قبل پولیس نے ایک بچے عبداللّٰہ کی کھوپڑی، باقیات، خون آلود کپڑے اور لاش برآمد کی تھی
مظفر گڑھ: بچوں کو قتل کرکے گوشت پکا کرکھانے والے ملزم کا ایک اور بڑا نکشاف Read More »