MULTAN

پاکستان سے بیرون ممالک جانے والے بھکاریوں کے گروہ: ’یہاں روپے ملتے ہیں، سعودی عرب میں ریال میں بھیک ملتی ہے‘

رواں ماہ 5 اکتوبر کو دو خواتین اور دو مردوں پر مشتمل ایک گروپ مبینہ طور پر بھیک مانگنے کی غرض سے عمرہ زائرین بن کر سعودی عرب جانے کے لیے لاہور کے علامہ اقبال ائیرپورٹ پر پہنچا۔ پنجاب کے ضلع قصور سے تعلق رکھنے والے بھکاریوں کے اس ’منظم گروہ‘ میں نسرین بی بی، اُن کے چچا اسلم، چچی پروین اور بھائی عارف شامل تھے۔ یہ چاروں قریبی رشتہ دار سہانے خواب لیے ایئرپورٹ پر واقع ایف آئی اے امیگریشن کاؤنٹر پر پہنچے۔ نسرین بی بی اس سے پہلے 16 مرتبہ جبکہ پروین نو مرتبہ پاکستان سے باہر عمرہ کی ادائیگی یا زیارتوں پر جانے کے بہانے بھیک مانگنے کے لیے سعودی عرب، ایران اور عراق جا چکی تھیں۔ اسلم اور عارف اگرچہ سعودی عرب تو پہلی بار جا رہے تھے لیکن ماضی میں وہ متعدد مرتبہ ایران اور عراق زیارتوں کے بہانے بھیک مانگنے کے لیے سفر کر چکے تھے۔ ایف آئی اے امیگریشن پر تعینات اہلکاروں نے ان چاروں افراد سے پوچھ گچھ کے بعد انھیں جہاز میں سوار ہونے سے روک دیا اور ’ٹریفکنگ اِن پرسن ایکٹ 2018‘ کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے انھیں گرفتار کر لیا۔ ایف آئی آر کے مطابق دوران تفتیش چاروں ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ سعودی عرب عمرہ زائرین کے بھیس میں جا رہے تھے حالانکہ ان کا اصل مقصد وہاں جا کر بھیک مانگنا تھا۔ بی بی سی کو دستیاب ایف آئی آر کے متن کے مطابق یہ تمام ملزمان پہلے بھی سعودی عرب، ایران اور عراق بھیک مانگنے کی غرض سے جا چکے ہیں۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزمان اور ان کے ایجنٹ جہاں زیب کے درمیان موبائل پر بھیجے گئے پیغامات سے بھی اس گروہ کے باہر کے ممالک میں جا کر بھیک مانگنے کے شواہد ملے ہیں اور ان کے موبائلز فرانزک کے لیے بھجوا دیے گئے ہیں۔ نسرین بی بی اور پروین کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا جبکہ دیگر دونوں ملزمان محمد اسلم اور عارف مزید پوچھ گچھ کے لیے حوالات میں بند ہیں۔ نو اکتوبر کو مقامی عدالت میں پیشی کے موقع پر عدالت کے باہر بی بی سی نے نسرین بی بی سے بات کی تو ان کا کہنا تھا کہ ’کیا ہمیں اس طرح پکڑنے سے یہ مسئلہ حل ہو جائے گا، کیا اس ملک میں لوگ بھوک سے نہیں مر رہے، کیا روزی کمانے کا اختیار نہیں ہونا چاہیے۔‘ نسرین بی بی کے مطابق ’ایسی گرفتاریوں سے یہ کام رُکنے والا نہیں۔ ہم غریبوں کو تو آرام سے پکڑ لیا، کیا کبھی کسی طاقتور کو بھی پکڑا ہے یہاں۔‘ جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا بیرون ملک جا کر بھیک مانگنے سے پاکستان کی بدنامی نہیں ہوتی تو انھوں نے جواب دیا کہ ’پہلے کون سے جھنڈے لگے ہیں۔‘ واضح رہے کہ حال ہی میں وزارت اوورسیز پاکستانی کے سیکریٹری ذوالفقار حیدر نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بتایا تھا کہ بیرون ملک گرفتار ہونے والے 90 فیصد بھیک مانگنے والوں کا تعلق پاکستان سے ہے۔ یہ دعویٰ سامنے آنے کے بعد بی بی سی کی تحقیق سے علم ہوا کہ ایک منظم طریقے سے پاکستان میں موجود ایجنٹ بھکاریوں یا ضرورت مند افراد کو اس مقصد کے تحت مشرق وسطیٰ کے ممالک، خصوصاً سعودی عرب، ایران اور عراق بھجواتے ہیں جہاں بھیک سے حاصل ہونے والی رقم میں اِن ایجنٹس کو بھی حصہ ملتا ہے۔ تاہم حال ہی میں سعودی حکومت کی جانب سے اس معاملے پر پاکستانی حکومت سے باضابطہ شکایت کے بعد وفاقی وزارت داخلہ کو اس مسئلے کا تدارک کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں جس کے نتیجے میں نسرین بی بی اور ان کا خاندان گرفتار ہوا۔ پاکستان کے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے مطابقحالیہ دنوں میں ملتان اور سیالکوٹ سے چند گروہ گرفتار ہوئے ہیں جو لوگوں کو عمرے کے بہانے سعودی عرب لے کر جاتے ہیں اور اب تک آف لوڈ ہو کر گرفتار ہونے والوں کی تعداد 37 ہے۔ ’پہلی بار سعودی عرب جا رہے تھے‘ شخص بھی فیس بُک اور واٹس ایپ کے ذریعے اپنے کام کو جاری رکھے ہوئے ہیں اور لوگوں کو واٹس ایپ پر تمام تر تفصیلات مہیا کر دیتے ہیں۔ ان کا طریقہ کار کچھ یوں ہوتا ہے کہ پاکستان سے کئی افراد مزدوری کرنے کی غرض سے ان ایجنٹس سے رابطہ کرتے ہیں اور جو لوگ کوئی کام نہیں جاتے، انھیں ایجنٹس بھیک مانگنے کی آفر کرتے ہیں۔ ایجنٹ نے بتایا کہ ’پاکستان سے ہر کوئی مزدوری کی غرض سے نہیں جاتا۔ اس لیے ان کو کچھ مختلف آفر کرنا پڑتا ہے۔‘ ’خواتین اور بچوں کو بھی اس گروہ کا حصہ بنانا پڑتا ہے تاکہ پہلے عمرے یا زیارت کے لیے ویزا حاصل کیا جا سکے اور پھر انھیں مکہ اور مسجدِ نبوی کے سامنے بٹھایا جا سکے۔‘ پاکستانی بھکاریوں کے بارے میں کیسے پتہ چلا؟   بی بی سی نے ان سرکاری دستاویزات تک رسائی حاصل کی ہے جو سعودی عرب کی حکومت نے اس اہم مسئلے پر پاکستان کی حکومت کے ساتھ شئیر کی تھیں۔ بی بی سی کو دستیاب سرکاری دستاویزات کے مطابق 16 جون 2023 کو سعودی عرب کی حکومت نے وزیر اعظم آفس کو سعودی عرب میں بھیک مانگنے، جسم فروشی، منشیات کی سمگلنگ اور سفری دستاویزات میں جعل سازی جیسے بڑھتے ہوئے جرائم میں پاکستانیوں کے ملوث ہونے کے متعلق تحریری طور پر آگاہ کیا۔ بی بی سی کی معلومات کے مطابق سعودی عرب کی باضابطہ شکایت کے بعد وزیر اعظم آفس نے وزارت داخلہ اور اس کے ذیلی اداروں، بشمول ایف آئی اے، کو ہدایات جاری کیں جس کے بعد ایف آئی اے نے سعودی عرب سمیت دیگر مشرق وسطی ممالک جانے والے پاکستانیوں کی تمام ہوائی اڈوں پر پروفائلنگ شروع کر دی۔ سیکریٹری وزارت اوورسیز پاکستانی ذوالفقار حیدر نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ انھیں سعودی عرب، ایران اور عراق کی جانب سے مطلع کیا گیا تھا جس کے بعد معلومات کو رپورٹ کی شکل میں پیش کیا گیا۔ انھوں نے کہا کہ ’پھر ایف آئی اے کو حرکت میں لانا پڑا۔ جیسا کہ آپ سب کو پتا ہے اس وقت ایف آئی اے

پاکستان سے بیرون ممالک جانے والے بھکاریوں کے گروہ: ’یہاں روپے ملتے ہیں، سعودی عرب میں ریال میں بھیک ملتی ہے‘ Read More »

وزیراعلیٰ پنجاب کا نشتر ہسپتال کا دورہ ایم ایس نشتر ہسپتال معطل

وزیراعلیٰ پنجاب کا رات گئے نشتر میڈیکل یونیورسٹی اور ہسپتال کا اچانک دورہ، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ  معطل   ملتان: وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے منگل کی رات ملتان کے نشتر ہسپتال کا اچانک دورہ کیا اور طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ دورے کے دوران، سی ایم نقوی نے ہسپتال کے باہر مریضوں کے ٹیسٹ کیے جانے کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا، جو انہیں پریشان کن معلوم ہوا۔ انہوں نے یہ بھی نوٹ کیا کہ ہسپتال کا بیرونی طور پر ادویات کی فراہمی کا عمل غیر تسلی بخش تھا۔ مزید برآں، وزیراعلیٰ نقوی نے غفلت برتنے پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر راؤ امجد کو معطل کردیا اور بدانتظامی کے خدشات کے جواب میں نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو سخت وارننگ جاری کی۔ ایک الگ واقعہ میں، وزیراعلیٰ نے منگل کی رات وزراء اور عہدیداروں کے ہمراہ ممتاز آباد پولیس اسٹیشن کا غیر اعلانیہ دورہ کیا تاکہ اس کی کارروائیوں کا جائزہ لیا جاسکے۔ معائنہ کے دوران، وزیراعلیٰ نے اسٹیشن کے فرنٹ ڈیسک کا معائنہ کیا اور عوامی درخواستوں کے جواب میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ مزید برآں، انہوں نے شہریوں سے ان کی درخواستوں کے بارے میں فوری رابطہ کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا نشتر ہسپتال کا دورہ ایم ایس نشتر ہسپتال معطل Read More »