ورلڈ کپ 2023: پاکستانی ٹیم بھارت کے لیے روانہ
ورلڈ کپ 2023: پاکستانی ٹیم بھارت کے لیے روانہ پاکستان 27 ستمبر کو 8 بجکر 15 منٹ پر (مقامی وقت) حیدرآباد، ہندوستان میں لینڈ کرے گا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم بدھ کی صبح آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں شرکت کے لیے بھارت روانہ ہو گئی۔ سفری دستہ 18 کھلاڑیوں اور 13 کھلاڑیوں کے معاون اہلکاروں پر مشتمل ہے۔ مورنے مورکل دبئی میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔ مکی آرتھر بھارت میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔ پاکستان 27 ستمبر کو 8 بجکر 15 منٹ پر (مقامی وقت) حیدرآباد، ہندوستان میں لینڈ کرے گا۔ بابر اعظم کی ٹیم اپنا پہلا وارم اپ 29 ستمبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف اور دوسرا اور آخری 3 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی۔ پاکستانی اسکواڈ: بابر اعظم، شاداب خان (وی سی)، فخر زمان، امام الحق، عبداللہ شفیق، محمد رضوان (وکٹ)، آغا سلمان، سعود شکیل، افتخار احمد، محمد نواز، اسامہ میر، شاہین آفریدی، حارث رؤف، حسن علی، محمد وسیم جونیئر ریزرو پلیرز : ابرار احمد، محمد حارث، زمان خان پلیئر سپورٹ پرسنل: ریحان الحق (ٹیم منیجر)، مکی آرتھر (ڈائریکٹر – پاکستان مینز ٹیم)، گرانٹ بریڈ برن (ہیڈ کوچ)، اینڈریو پوٹک (بیٹنگ کوچ)، مورنے مورکل (بولنگ کوچ)، آفتاب خان (فیلڈنگ کوچ) )، عبدالرحمٰن (اسسٹنٹ کوچ)، ڈاکٹر سہیل سلیم (ٹیم کے ڈاکٹر)، ڈریکس سائمن (سٹرنتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ)، کلف ڈیکن (فزیو تھراپسٹ)، احسن افتخار ناگی (میڈیا اور ڈیجیٹل کنٹینٹ منیجر)، عثمان انواری (سیکیورٹی منیجر)، مقبول احمد بابری (ماہر نفسیات)، طلحہ اعجاز (تجزیہ کار) اور ملنگ علی (مسیر)۔
ورلڈ کپ 2023: پاکستانی ٹیم بھارت کے لیے روانہ Read More »