Lockdown

سموگ کے پیش نظرپنجاب کے 10 اضلاع میں آج لاک ڈاؤن ہے

دنیا بھر کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور سرفہرست ہے، اسموگ کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر لاہور سمیت چھ ڈویژنز میں لاک ڈاؤن نافذ ہے۔تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ لاہور میں صبح سویرے شہرکی فضا میں آلودگی کا تناسب 379 ہوگیا، عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ نے لاہورپھردُنیا کا سب سے آلودہ ترین شہر قرار دیدیا۔ پنجاب بھر کے10 اضلاع میں سمارٹ لاک ڈاون نافذ ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں فضائی آلودگی کی شرح 500 سے زائد ہوگئی، اپر مال کینال روڈ 564 اے کیو آئی کے ساتھ سب سے زیادہ آلودہ علاقہ ہے،شملہ پہاڑی کے اطراف میں 523، مال روڈ میں 496، گلبرگ میں 475 ریکارڈ کیا جارہا ہے۔ گزشتہ روز وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی زیرصدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ لاہور سمیت پنجاب کے 10 اضلاع میں جمعہ اور ہفتہ کے روز تعلیمی ادارے بند رہیں گے،لاہور ،فیصل آباد، گوجرانوالہ، سرگودھا، ساہیوال اور ملتان ڈویژن میں بھی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ اجلاس میں نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ سموگ پر قابو پانے کیلئےمصنوعی بارش کیلئے بھی تیاریاں شروع کر دی ہیں،لاہور میں انسداد سموگ کیلئے سموگ ٹاورز لگائے جائیں گے۔

سموگ کے پیش نظرپنجاب کے 10 اضلاع میں آج لاک ڈاؤن ہے Read More »

Smog Fog in Punjab

سموگ کے سبب پنجاب کے مختلف اضلاع میں جزوی لاک ڈاؤن لگا دیا گیا

صوبہ پنجاب میں سموگ کی خراب صورتحال کے پیش نظرآٹھ شہروں میں جزوی لاک ڈاؤن لگادیاگیا۔ محکمہ صحت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے سات شہروں میں چار روز مارکیٹیں بند رہیں گی، دیگر شہروں میں شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، قصور، گوجرانوالہ، حافظہ آباد اور نارووال شامل ہیں ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کے مطابق مارکیٹ، شاپنگ مالز، ریسٹورنٹس، جمنزیم، تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے،اس دوران پبلک اور پرائیوٹ ٹرانسپورٹ سے ان شہروں میں لوگوں کی نقل و حمل بھی محدود ہوگی۔ محکمہ صحت کے مطابق فارمیسز، میڈیکل سٹورز، ویکسی نیشن سنٹرز، پٹرول پمپس، تیل کے ڈپو،تندور، بیکریز، گروسری سٹورز، کریانہ سٹور ، ڈیری شاپس، سویٹ شاپس، پھل و سبزیوں کی دُکانیں معمول کے مطابق کھلیں گے 

سموگ کے سبب پنجاب کے مختلف اضلاع میں جزوی لاک ڈاؤن لگا دیا گیا Read More »