Lahore High Court

خدیجہ شاہ کی نظر بندی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور: (دنیا نیوز) معروف فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ کی نظر بندی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ خدیجہ شاہ کے شوہر جہانزیب امین نے نظر بندی کو چیلنج کیا، درخواست میں وفاقی حکومت اور ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا ہے کہ خدیجہ شاہ کی نظر بندی بدنیتی پر مبنی ہے، خدیجہ شاہ کو قانون کے منافی نظر بند کیا گیا ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت خدیجہ شاہ کو لاہور کی حدود سے باہر لیکر جانے سے روکنے کا حکم دے اور نظر بندی کے نوٹیفکیشن کو غیر قانونی قرار دے۔ 

خدیجہ شاہ کی نظر بندی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج Read More »

Lahore High Court

لاہور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کو کارنر میٹنگ کی اجازت دے دی

لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کو صوبائی دارالحکومت کے علاقے  شاہدرہ میں کارنر میٹنگ کی اجازت دے دی۔ عدالت عالیہ کے جسٹس علی باقر نجفی نے اکمل خان کی درخواست پر سماعت کی جبکہ در خواست گزار کی جانب سے علی جعفری ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ الیکشن کے حوالے سے لاہور کے علاقے شاہدرہ میں کارنر میٹنگ کرنا چاہتے ہیں۔ درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ کارنر میٹنگ کی اجازت اور پولیس کی سکیورٹی بھی فراہم کی جائے۔ عدالت نے درخواست گزار کی استدعا منظور کرتے ہو ئے 19 نومبر کو کارنر میٹنگ کی اجازت دے دی۔

لاہور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کو کارنر میٹنگ کی اجازت دے دی Read More »

دفتر خارجہ نے جج کے بیٹے کی پروٹوکول کی درخواست مسترد کر دی۔

سینئر ایڈیشنل لاہور ہائی کورٹ رجسٹرار نے دفتر خارجہ  کو خط ارسال کیا کہ موجودہ جج کے بیٹے کو پروٹوکول کی سہولیات فراہم کی جائیں۔ اسلام آباد: دفتر خارجہ نے ہفتے کے روز لاہور ہائی کورٹ کے جج کے بیٹے کو بین الاقوامی دورے پر پروٹوکول فراہم کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔ سینئر ایڈیشنل لاہور ہائی کورٹ کے رجسٹرار نے دفتر خارجہ کو خط بھیجا تھا کہ وہ موجودہ جج کے بیٹے کو پروٹوکول کی سہولیات فراہم کرے۔ خط کے جواب میں وزارت نے لاہور ہائیکورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار ارم ایاز کو آگاہ کیا کہ متعلقہ قوانین کے مطابق ججز کے اہل خانہ پروٹوکول کی سہولیات کے حقدار نہیں ہیں۔ جوابی خط کی کاپی رجسٹرار سپریم کورٹ کو بھی ارسال کر دی گئی۔ لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار نے ہفتے کے روز پروٹوکول سہولیات کی درخواست کے حوالے سے میڈیا کی جانب سے معاملے کو اجاگر کرنے کے بعد خط واپس لینے کے لیے دفتر خارجہ سے رابطہ کیا۔

دفتر خارجہ نے جج کے بیٹے کی پروٹوکول کی درخواست مسترد کر دی۔ Read More »