پی ٹی آئی کےانٹراپارٹی انتخابات کیلئے کاغذاتِ نامزدگی کی وصولی شروع
پاکستان تحریک انصاف نئے چیئرمین کو منتخب کرنے کیلئے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کے انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی کی وصولی شروع ہو گئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے نامزدامیدواربرائےچیئرمین بیرسٹرگوہرعلی خان نےکاغذاتِ نامزدگی جمع کرادیئےکاغذاتِ نامزدگی ریٹرننگ افسر سردارمصروف خان ایڈووکیٹ نےوصول کئے ۔ ترجمان پاکستان تحریک انصاف کے مطابق سینئرمرکزی رہنما احمد اویس بیرسٹر گوہرعلی خان کے تجویز کنندہ ہیں،سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن بیرسٹرگوہرعلی خان کے تائید کنندہ ہیں،تحریک انصاف کےچیف الیکشن کمشنرنیازاللہ نیازی ایڈووکیٹ بھی موجودتھے۔ خیال رہے کہپاکستان تحریک انصاف کے نائب صدر شیر افضل مروت نے کچھ دن قبل کہا تھا کہ توشہ خانہ کیس میں سزا کے بعد قانونی قدغن کی وجہ سے عمران خان چیئرمین پی ٹی آئی کا الیکشن نہیں لڑ سکتے ہیں لہذا خان صاحب نے خود فیصلہ کیا ہے کہ وہ اس دفعہ چیئرمین پی ٹی آئی کے افس کے لئے الیکشن میں حصہ نہیں لیں گےاتفاق رائے سے یہ فیصلہ ہوا ہے کہ جونہی اتفاق عدالت کی طرف سے ڈس کوالیفیکیشن کا فیصلہ ختم ہو گا،خان صاحب کو دوبارہ پی ٹی ائی کا چیئرمین بنایا جائے گا۔ تحریک انصاف پارٹی چیئرمین اور نائب چیئرمین اور تنظیمی عہدوں پر انتخابات ہوں گے، چیئرمین پی ٹی آئی پارٹی کے تنظیمی اموراورفیصلوں کی توثیق خودکریں گے۔ سزا ختم ہونے پر دوبارہ عمران خان بحیثیت چیئرمین انٹراپارٹی انتخابات میں حصہ لیں گے جبکہ ابھی نئے چیئرمین کے لیے نام کا فیصلہ خود عمران خان کریں گے، اس کے علاوہ پارٹی میں نئی شمولیت اور ٹکٹوں کے سب فیصلے چیئرمین پی ٹی آئی کریں گے۔
پی ٹی آئی کےانٹراپارٹی انتخابات کیلئے کاغذاتِ نامزدگی کی وصولی شروع Read More »