کراچی: شاپنگ مال میں خوفناک آتشزدگی،8 افراد جاں بحق، 11 زخمی
کراچی میں راشد منہاس روڈپر واقع شاپنگ مال میں آگ لگنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہوگئی جبکہ متعدد افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے جوہر موڑ پر شاپنگ مال میں لگنے والی آگ پر تین گھنٹے گزر جانے کی بعد بھی قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔ حکام کے مطابق کراچی میں راشد منہاس روڈ ڈالیما کے مقام پر قائم شاپنگ میں آتشزدگی کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہوگئی جبکہ 11 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے، جنہیں قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔ ترجمان ریسکیو کے مطابق 7 افراد کو بے ہوشی کی حالت میں ریسکیو کیا گیا، 30 سے 35 افراد اپنی مدد آب کے تحت عمارت سے باہر آئے جبکہ مزید پھنسے افراد کو ریسکیو کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ فائربریگیڈ حکام کا کہنا تھا کہ اسنار کل سے عمارت میں پھنسے 2 افراد کو نکالا جاچکا ہے، آگ کے باعث شیشے ٹوٹنے سے دھماکوں کی آوازیں آرہی ہیں، آگ چوتھی،پانچویں اور چھٹی منزل پر لگی ہے۔ آگ بجھانے کے لئے فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیاں اور 2 اسنار کل ان ایکشن ہے۔
کراچی: شاپنگ مال میں خوفناک آتشزدگی،8 افراد جاں بحق، 11 زخمی Read More »