بہاولپور؛ چڑیا گھرمیں ٹائیگرز کے پنجرے سے ملی لاش ورثا کے حوالے کردی گئی
بہاولپور کے چڑیا گھر میں ٹائیگرز کے پنجرے سے ملی لاش ورثا کے حوالے کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق بلاول کے والد نے بہاولپور پہنچ کر لاش کو شناخت کیا۔لواحقین نے کہا وہ کوئی قانونی کارروائی نہیں چاہتے۔جبکہ پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ اسی حوالے سے ڈی سی ظہیر انورکہتے ہیں کہ بلاول پنجرے تک کیسے پہنچا؟ اس پر جیوفینسنگ کروارہے ہیں،بلاول گیٹ سے چڑیا گھر نہیں داخل ہوا،متوفی کی سموں کی جیو فینسنگ کروای ہے،چیزیں سامنے اجائینگی کہ وہ کیوں گیا اورکیسے گیا،خود گیا یا کسی کی ایما پرگیا،بہت سی چیزیں ابھی سامنے آنا باقی ہیں۔ چڑیا گھر میں ٹائیگرز کے پنجرے سےلاش ملنے کا واقعہ تشویشناک ہے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق تمام متعلقہ ادارے تفتیش اور تحقیق میں مصروف ہیں۔
بہاولپور؛ چڑیا گھرمیں ٹائیگرز کے پنجرے سے ملی لاش ورثا کے حوالے کردی گئی Read More »