امریکہ: ہسپتال میں ایم آر آئی مشین نے نرس کو کچل دیا
امریکہ: ہسپتال میں ایم آر آئی مشین نے نرس کو کچل دیا کیلیفورنیا میں ریڈ ووڈ سٹی میڈیکل سینٹر میں فروری میں پیش آنے والے حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایم آر آئی کی مقناطیسی قوت نے بستر کو اپنی طرف کھینچا اور اس کی زد میں ایک نرس آ گئیں۔ امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر ریڈ ووڈ میں ہسپتال میں پیش آنے والے خوفناک حادثے میں ایک نرس کو ایم آر آئی (میگنیٹک ریزوننس امیجنگ) مشین نے اپنی طرف کھینچ لیا، جس سے انہیں شدید چوٹیں آئیں۔ کیلیفورنیا میں ریڈ ووڈ سٹی میڈیکل سینٹر میں فروری میں پیش آنے والے خوفناک واقعے کو او ایس ایچ اے (آکیوپیشنل سیفٹی اینڈ ہیلتھ ایڈمنسٹرین) کی جانب سے کی گئی تحقیقات میں ریکارڈ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ایم آر آئی کی مقناطیسی قوت نے ہسپتال کے بستر کو اتنی طاقت سے اپنی اندر کھینچا جسے ’کنٹرول کرنا مشکل تھا۔‘ نیوز چینل کے ٹی وی یو کے مطابق اینا سروینٹس نامی نرس ایم آر آئی مشین اور بستر کے درمیان پھنس کر شدید زخمی ہو گئیں۔ نیوز چینل کی طرف سے حاصل کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ نرس نے کہا کہ ’مجھے بیڈ نے (مشین کی جانب) دھکیلا۔ بنیادی طور پر میں پیچھے کی طرف زور لگا رہی تھی۔ اگر میں زور نہ لگاتی تو بیڈ مجھے نیچے پٹخ دیتا۔‘سروینٹس کے زخموں میں بہت گہرا زخم بھی شامل ہے جس کے کنارے دو پیچوں کی مدد سے آپس میں جوڑنے کے لیے آپریشن کرنا پڑا۔اس حادثے کے دوران ایک مریض ہسپتال کے بیڈ سے زمین پر گئے تاہم وہ محفوظ رہے۔کیلیفورنیا کے محکمہ پبلک ہیلتھ کی طرف سے واقعے کی چھان بین میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ’ہسپتال محفوظ انداز میں ریڈویلوجک خدمات فراہم کرنے میں ناکام رہا۔
امریکہ: ہسپتال میں ایم آر آئی مشین نے نرس کو کچل دیا Read More »