گھوسٹ ووٹرزکےاندراج کی سوشل میڈیا خبریں بے بنیاد قرار
لیکشن کمیشن نے گھوسٹ ووٹرزکےاندراج کے حوالے سے سوشل میڈیا پر زیر گردش خبریں سراسر جھوٹی اور بے بنیاد قرار دے کر مسترد کردی ہیں ۔جبکہ کسی سیاسی جماعت کوفائدہ پہنچانے کے الزامات کی بھی سختی سے تردید کردی ۔ ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے سوشل میڈیاپر ایسےغیر ذمہ دارانہ بیانات سےگریز کیا جائے، الیکشن کمیشن متعلقہ اداروں اور افراد کیخلاف مناسب کارروائی کاحق محفوظ رکھتا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے آبادی اورووٹرزکےاندراج کے تناسب میں کئی انتخابی حلقوں اوراضلاع میں فرق ہے، کیونکہ کسی بھی ووٹرکا اندراج شناختی کارڈ پردرج مستقل یاعارضی پتہ کےمطابق ہوتاہے اور ووٹر کا متعلقہ انتخابی حلقے میں موجودہونا ضروری نہیں ۔
گھوسٹ ووٹرزکےاندراج کی سوشل میڈیا خبریں بے بنیاد قرار Read More »